صَحیفہ سجّادیہ امام زین العابدین علیہ السلام کی دعاؤں کا مجموعہ ہے جسے آپؑ نے امام محمد باقر علیہ السلام اور زید بن علی کو املا فرمایا۔ یہ کتاب قرآن اور نَہجالبلاغہ کے بعد شیعہ مکتب کی اہم ترین مکتوب میراث شمار ہوتی ہے اور ”اخت القرآن“ اور”اِنجیل اہل بیتؑ“ جیسے ناموں سے پہچانی جاتی ہے۔ اسے صحیفہ کاملہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
عصر جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے دعاؤں کے اس عظیم مجموعہ کی موبائل ایپلیکیشن پیش خدمت ہے۔ یہ ایپ درج ذیل موضوعات پر مشتمل ہے۔
1۔مختصر تعارف امام سجاد علیہ السلام
2۔ تعارف صحیفہ سجادیہ
3۔ صحیفہ سجادیہ کی دعائیں
4۔ مزید دعائیں(یہ دعائیں صحیفہ سجادیہ کے چند نسخوں میں درج کی گئی ہیں)
5۔ ایام ہفتہ کی دعائیں
6۔ مناجات خمسہ عشر
7۔ مجالس مناجات خمسہ عشر (مناجات خمسہ کے موضوع پر عشرہ مجالس از علامہ انور علی نجفی مد ظلہ العالی)