شخصیاتمحافلمناقب حضرت فاطمہ زہرا سمناقب و فضائل

مناقب سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا از منابع اہل سنت ( حصہ دوئم)

ڈاکٹر محمد طاہر قادری
1۔ سیدہ فاطمہ سلام اﷲ علیہا کی شادی سے متعلقہ امور کا بیان:
1۔عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَة قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم : إِنَّ فَاطِمَة بَضْعَةٌ مِنِّي، وَ إِنِّي أکْرَهُ أنْ يَسُوْءَ هَا، وَاﷲِ لَا تَجْتَمِعُ بِنْتُ رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم وَ بِنْتُ عَدُوِّ اﷲِ عِنْدَ رَجُلٍ وَاحِدٍ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
’’حضرت مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : بے شک فاطمؑہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے اور اُس کی ناراضگی مجھے پسند نہیں۔ خدا کی قسم کسی شخص کے پاس رسول اﷲ اور دُشمن خدا کی بیٹیاں جمع نہیں ہو سکتیں۔‘‘ یہ حدیث متفق علیہ ہے۔
(الحديث رقم 29 : أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب : المناقب، باب : ذکر أصهار النبي صلي الله عليه وآله وسلم، 3 / 1364، الرقم : 3523، و مسلم في الصحيح، کتاب : فضائل الصحابة، باب : فضائل فاطمة بنت النبي صلي الله عليه وآله وسلم، 4 / 1903، الرقم : 2448، و ابن ماجة في السنن، کتاب : النکاح، باب : الغيرة، 1 / 644، الرقم : 1999، و أحمد بن حنبل في فضائل الصحابة، 2 / 759، الرقم : 1335، و ابن حبان في الصحيح، 15 / 407، 408، 535، الرقم : 6956، 6957، 7060، و الطبراني في المعجم الکبير، 20 / 18، 19، الرقم : 18، 19، 22 / 405، الرقم : 1013)
2۔ عَنْ بُرَيْدَة رضي اﷲ عنه، قَالَ : فَلَمَّا کَانَ لَيْلَة الْبَنَائِ، قَالَ : يَا عَلِيُّ، لاَ تُحْدِثْ شَيْئًا حَتَّي تَلْقَاِني، فَدَعَا النَّبِيُّ صلي الله عليه وآله وسلم بِمَاءٍ فَتَوَضَّأَ مِنْهُ ثُمَّ أَفْرَغَهُ عَلَي عَلِيٍّ، فَقَالَ : اللَّهُمَّ، بَارِکِ فيْهِمَا وَ بَارِکْ عَلَيْهَمَا وَ بَارِکْ لَهُمَاِفي شِبْلِهِمَا.
و في رواية عنه : وَ بَارِکْ لَهُمَا فِي نَسْلِهِمَا.
رَوَاهُ النَّسَائِيُّ وَالطَّبَرَانِيُّ.
’’حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علیؑ اور سیدہ فاطمہؑ کی شادی کی رات حضرت علی ؑسے فرمایا : مجھے ملے بغیر کوئی عمل نہ کرنا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پانی منگوایا، اس سے وضو کیا پھر حضرت علی ؑپر پانی ڈال کر فرمایا : اے اﷲ! ان دونوں کے حق میں برکت اور ان دونوں پر برکت نازل فرما، ان دونوں کے لئے ان کی اولاد میں برکت عطا فرما۔‘‘ اس حدیث کو امام نسائی امام طبرانی نے روایت کیا ہے۔
(الحديث رقم 31 : أخرجه النسائي في السنن الکبري، 6 / 76، الرقم : 10088، و في عمل اليوم و الليلة : 253، الرقم : 258، و الروياني في المسند، 1 / 77، الرقم : 35، و الطبراني في المعجم الکبير، 2 / 20، الرقم : 1153، و ابن الأثير في أسد الغابة، 7 / 217، و ابن سعد في الطبقات الکبري، 8 / 21، و الهيثمي في مجمع الزوائد، 9 / 209)
3۔ عَنْ عَبْدِ اﷲِ بْنِ مَسْعُوْدٍ رضي اﷲ عنه، عَنْ رَسُوْلِ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم، قَالَ : إِنَّ اﷲَ أَمَرَنِي أَنْ أُزَوِّجَ فَاطِمَة مِنْ عَلِيٍّ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
’’حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم فرمایا ہے کہ میں فاطمؑہ کا نکاح علیؑ سے کر دوں۔‘‘ اس حدیث کو امام طبرانی نے روایت کیا ہے۔
(الحديث رقم 32 : أخرجه الطبراني في المعجم الکبير، 10 / 156، الرقم؛ 10305، والحسيني في البيان و التعريف، 1 / 174، الرقم؛ 455، و الهيثمي في مجمع الزوائد، 9 / 204، و الحلبي في الکشف الحثيث، 1 / 174، و المناوي في فيض القدير، 2 / 215)
4۔ عَنْ أَنَسٍ رضي اﷲ عنه عَنْهُ، قَالَ : بَيْنَمَا رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم فِي الْمَسْجِدِ، إِذْ قَالَ صلي الله عليه وآله وسلم لِعَلِيٍّ : هَذَا جِبْرِيْلُ يُخْبِرُنِي أَنَّ اﷲَ عزوجل زَوَّجَکَ فَاطِمَة، وَ أَشْهَدَ عَلَي تَزْوِيْجِکَ أَرْبَعِيْنَ أَلْفَ مَلَکٍ، وَ أَوْحَي إِلَي شَجَرَة طُوْبَي أَنِ انْثُرِي عَلِيْهِمُ الدُّرَّ وَاليَاقُوْتَ، فَنَثَرَتْ عَلَيْهِمُ الدُّرَّ وَ الْيَاقُوْتَ، فَابْتَدَرَتْ إِلَيْهِ الْحُوْرُ الْعِيْنُ يَلْتَقِطْنَ مِنْ أطْبَاقِ الدُّرِّ وَالْيَاقُوْتِ، فَهُمْ يَتَهَادُوْنَهُ بَيْنَهُمْ إِليَ يَوْمَ الْقِيَامَة. رَوَاهُ مُحِبٌّ الطَّبَرِيُّ.
’’حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں تشریف فرما تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی ؑسے فرمایا : یہ جبرئیل علیہ السلام مجھے بتا رہے ہیں کہ اﷲ تعالی نے فاطمہؑ سے تمہاری شادی کر دی ہے اور تمہارے نکاح پر چالیس ہزار فرشتوں کو گواہ کے طور پر مجلس نکاح میں شریک کیا گیا، اور شجر ہائے طوبی سے فرمایا : ان پر موتی اور یاقوت نچھاور کرو پھردلکش آنکھوں والی حوریں اُن موتیوں اور یاقوتوں سے تھال بھرنے لگیں۔ جنہیں (تقریب نکاح میں شرکت کرنے والے) فرشتے قیامت تک ایک دوسرے کو بطور تحائف دیں گے۔‘‘ اس حدیث کو محب طبری نے روایت کیا ہے۔
(الحديث رقم 33 : أخرجه محب الدين الطبري في الرياض النضرة في مناقب العشرة، 3 / 146، وفي ذخائر العقبي في مناقب ذَوِي القربي، 1 / 72)
5۔ عَنْ عَلِيِّ رضي الله عنه قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم : أَتَانِي مَلَکٌ، فَقَالَ : يَا مُحَمَّدُ، إِنَّ اﷲَ تَعَالَي يَقْرَأُ عَلَيْکَ السَّلَامَ، وَ يَقُوْلُ لَکَ : إِنِّي قَدْ زَوَّجْتُ فَاطِمَة ابْنَتَکَ مِنْ عَلِيِّّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ فِي الْمَلإِ الْأعْلَي، فَزَوِّجْهَا مِنْهُ فِي الْأرْضِ. رَوَاهُ مُحِبٌّ الطَّبَرِيُّ.
’’حضرت علی کرم اﷲ وجہہ سے روایت ہے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : میرے پاس ایک فرشتہ نے آ کر عرض کیا : اے محمد! اﷲ تعالیٰ نے آپ پر سلام بھیجا ہے اور فرمایا ہے : میں نے آپ کی بیٹی فاطمہؑ کا نکاح ملاء اعلیٰ میں علی ؑبن ابی طالؑب سے کر دیا ہے، پس آپ زمین پر بھی فاطمہؑ کا نکاح علیؑ سے کر دیں۔ اس حدیث کو محب طبری نے روایت کیا ہے۔
(الحديث رقم 34 : أخرجه محب الدين الطبري في ذخائر العقبي في مناقب ذوي القربي، 1 / 73)
2۔۔روزِ قیامت سیدہ فاطمہ سلام اﷲ علیہا کے مقام و مرتبہ کا بیان:
1۔ عَنْ عَلِيٍّ رضي اﷲ عنه قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم لِفَاطِمَة : إِنِيّ وَ إِيَاکِ وَ هَذَيْنِ وَ هَذَا الرَّاقِدَ فِي مَکَانٍ وَاحِدٍ يَوْمَ الْقِيَامَة.
رَوَاهُ أحْمَدُ وَالْبَزَّارُ.
’’حضرت علی ؑروایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدہ فاطمہ سلام اﷲ علیہا سے فرمایا : (اے فاطمہؑ!) میں، تو اور یہ دونوں (حسؑن و حسینؑ) اور یہ سونے والا (حضرت علی ؑ کیونکہ اس وقت آپ سو کر اٹھے ہی تھے) روزِ قیامت ایک ہی جگہ ہوں گے۔‘‘ اس حدیث کو امام احمد اور بزار نے روایت کیا ہے۔
(الحديث رقم 35 : أخرجه أحمد بن حنبل في المسند، 1 / 101، و في فضائل الصحابة، 2 / 692، الرقم : 1183، و البزار في المسند، 3 / 29، 30، الرقم : 779، و الشيباني في السنة، 2 / 598، الرقم : 1322، والهيثمي في مجمع الزوائد، 9 / 169، 170، و ابن الأثير في أسد الغابة في معرفة الصحابة، 7 / 220)
2۔ عَنْ عَلِيٍّ رضي الله عنه قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلي الله عليه وآله وسلم يَقُوْلُ : إِذَا کَانَ يَوْمَ الْقِيَامَة نَادَي مُنَادٍ مِنْ وَرَاءِ الْحِجَابِ : يَا أهْلَ الْجَمْعِ، غُضُّوْا أبْصَارَکُمْ عَنْ فَاطِمَة بِنْتِ مُحَمَّدٍ صلي الله عليه وآله وسلم حَتَّي تَمُرَّ. رَوَاهُ الْحَاکِمُ.
’’حضرت علی ؑبیان کرتے ہیں کہ میں نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا : قیامت کے دن ایک نداء دینے والا پردے کے پیچھے سے آواز دے گا : اے اھلِ محشر! اپنی نگاہیں جھکا لو تاکہ فاطمہؑ بنت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گزر جائیں۔‘‘ اس حدیث کو امام حاکم نے روایت کیا ہے۔
(الحديث رقم 36 : أخرجه الحاکم في المستدرک، 3 / 166، الرقم : 4728، و المحب الطبري في ذخائر العقبي في مناقب ذَوِي القربي، 1 / 94، و ابن الأثير في أسد الغابة، 7 / 220، و العجلوني في کشف الخفاء، 1 / 101، الرقم : 263)
3۔ عَنْ أبِي هُرَيْرَة رضي الله عنه قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم : تُبْعَثُ الْأنْبِيَاءُ يَوْمَ الْقِيَامَة عَلَي الدَّوَابِ لِيُوَافُوْا بِالْمُؤْمِنِيْنَ مِنْ قَوْمِهِمُ الْمُحَشَّرِ، وَ يُبْعَثُ صَالِحٌ عَلَي نَاقَتِهِ، وَ أُبْعَثُ عَلَي الْبُرَاقِ خَطْوُهَا عِنْدَ أقْصَي طَرَفِهَا، وَ تُبْعَثُ فَاطِمَة أمَامِي. رَوَاهُ الْحَاکِمُ.
’’حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : انبیائے کرام قیامت کے دن سواری کے جانوروں پر سوار ہو کر اپنی اپنی قوم کے مسلمانوں کے ساتھ میدان محشر میں تشریف لائیں گے اور صالح اپنی اونٹنی پر لائے جائیں گے اور مجھے براق پر لایا جائے گا، جس کا قدم اُس کی منتہائے نگاہ پر پڑے گا اور میرے آگے آگے سیدہ فاطمہؑ ہوں گی۔‘‘ اس حدیث کو امام حاکم نے روایت کیا ہے۔
(الحديث رقم 37 : أخرجه الحاکم في المستدرک، 3 / 166، الرقم : 4727)
4۔ عَنْ عَلِيٍّ رضي اﷲ عنه، قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم : إِنَّ أوَّلَ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّة أنَا وَفَاطِمَة وَالْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ. قُلْتُ : يَا رَسُوْلَ اﷲِ، فَمُحِبُّوْنَا؟ قَالَ : مِنْ وَّرَائِکُمْ. رَوَاهُ الْحَاکِمُ.
’’حضرت علی ؑبیان کرتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے بتایا : (میرے ساتھ) سب سے پہلے جنت میں داخل ہونے والوں میں، ، فاطمؑہ، حسؑن اور حسینؑ ہوں گے۔ میں نے عرض کیا : یا رسول اﷲ! ہم سے محبت کرنے والے کہاں ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تمہارے پیچھے ہوں گے۔‘‘ اس حدیث کو امام حاکم نے روایت کیا ہے۔
(الحديث رقم 38 : أخرجه الحاکم في المستدرک، 3 / 164، الرقم : 4723، و ابن عساکر في تاريخ دمشق الکبير، 14 / 173، و الهندي في کنز العمال، 12 / 98، الرقم : 34166، و الهيتمي في الصواعق المحرقه، 2 / 448، و المحب الطبري في ذخائر العقبي في مناقب ذَوِي القربي، 1 / 214)
5۔عَنْ عَلِيٍّ رضي اﷲ عنه، عَنِ النَّبِيِّ صلي الله عليه وآله وسلم : قَالَ : أنَا وَ عَلِيٌّ وَ فَاطِمَة وَ حَسَنٌ وَ حُسَيْنٌ مُجْتَمِعُوْنَ وَ مَنْ أحَبَّنَا، يَوْمَ الْقِيَامَة نَأکُلُ وَ نَشْرَبُ حَتَّي يُفَرَّقَ بَيْنَ الْعِبَادِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
’’حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : میں، علیؑ، فاطمؑہ، حسنؑ و حسیؑن اور ہم سے محبت کرنے والے سب روزِ قیامت ایک ہی جگہ اکٹھے ہوں گے۔ قیامت کے دن ہمارا کھانا پینا بھی اکٹھا ہو گا، یہاں تک کہ لوگوں میں فیصلے کر دیئے جائیں گے۔‘‘ اس حدیث کو امام طبرانی نے روایت کیا ہے۔
(الحديث رقم 39 : أخرجه الطبراني في المعجم الکبير، 3 / 41، الرقم : 2623، والهيثمي في مجمع الزوائد، 9 / 174)
6۔ عَنْ عَائِشَة رضي اﷲ عنها، قَالَتْ : قَالَ النَّبِيُّ صلي الله عليه وآله وسلم : يُنَادِي مُنَادٍ يَوْمَ الْقِيَامَة : غُضُّوْا أبْصَارَکُمْ حَتَّي تَمُرَّ فَاطِمَة بِنْتُ مُحَمَّدٍ النَّبِيِّ صلي الله عليه وآله وسلم رَوَاهُ الْخَطِيْبُ.
’’حضرت عائشہ رضی اﷲ عنہا فرماتی ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : روزِ قیامت ایک ندا دینے والا آواز دے گا : اپنی نگاہیں جھکا لو تاکہ فاطمؑہ بنت محمدِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گزر جائیں۔‘‘ اس حدیث کو خطیب بغدادی نے روایت کیا ہے۔
(الحديث رقم 40 : أخرجه الخطيب البغدادي في تاريخ بغداد، 8 / 142، و المحب الطبري في ذخائر العقبي في مناقب ذَوِي القربي : 9)
7۔ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أبِي طَالِبٍ رضي الله عنه قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم : إِذَا کَانَ يَوْمَ الْقِيَامَة حُمِلْتُ عَلَي الْبُرَاقِ وَ حُمِلَتْ فَاطِمَة عَلَي نَاقَة الْعَضْبَاءِ. رَوَاهُ ابْنُ عَسَاکِرَ.
’’حضرت علی ؑسے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : قیامت کے دن مجھے براق پر اور فاطمہؑ کو میری سواری عضباء پر بٹھایا جائے گا۔‘‘ اس حدیث کو امام ابن عساکر نے روایت کیا ہے۔
(الحديث رقم 41 : أخرجه ابن عساکر في تاريخ دمشق الکبير، 10 / 353)
8۔ عَنْ أبِي أيُوْبَ الْأنْصَارِيِّ رضي اﷲ عنه : إِذَا کَانَ يَوْمَ الْقِيَامَة نَادَي مُنَادٍ مِنْ بُطْنَانِ الْعَرْشِ : يَا أهْلَ الْجَمْعِ، نَکِّسُوْا رَؤُوْسَکُمْ وَ غُضُّوْا أبْصَارَکُمْ حَتَّي تَمُرَّ فَاطِمَة بِنْتُ مُحَمَّدٍ صلي الله عليه وآله وسلم عَلَي الصِّرَاطِ فَتَمُرُّ وَ مَعَهَا سَبْعُوْنَ ألْفَ جَارِيَة مِنَ الْحُوْرِ الْعِيْنِ کَالْبَرْقِ اللَّامِعِ. رَوَاهُ مُحِبٌّ الطَّبَرِيُّ.
’’حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے : روزِ قیامت عرش کی گہرائیوں سے ایک ندا دینے والا آواز دے گا : اے محشر والو! اپنے سروں کو جھکا لو اور اپنی نگاہیں نیچی کر لو تاکہ فاطمؑہ بنت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پل صراط سے گزر جائیں۔ پس آپ گزر جائیں گی اور آپ کے ساتھ حور عین میں سے چمکتی بجلیوں کی طرح ستر ہزار خادمائیں ہوں گی۔‘‘ اس حدیث کو محب طبری نے روایت کیا ہے۔
(الحديث رقم 42 : أخرجه المحب الطبري في ’ذخائر العقبي في مناقب ذَوِي القربي، 1 / 94، و الهندي في ’کنز العمال، 12 / 105، 106، الرقم : 34210، و ابن جوزي في تذکرة الخواص، 1 / 279، و الهيثمي في الصواعق المحرقة، 2 / 557، و المناوي في فيض القدير، 1 / 420، 429)
9۔ عَنْ عَلِيٍّ رضي اﷲ عنه، قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم : تُحْشَرُ ابْنَتِي فَاطِمَة يَوْمَ الْقِيَامَة وَ عَلَيْهَا حُلَّة الْکَرَامَة قَدْ عُجِنَتْ بِمَاءِ الْحَيَوَانِ، فَتَنْظُرُ إِلَيْهَا الْخَلَائِقُ، فَيَتَعَجَّبُوْنَ مِنْهَا، ثُمَّ تُکْسَي حُلَّةٌ مِّنْ حُلَلٍ [تَشْتَمِلُ] عَلَي ألْفِ حُلَّة مَکْتُوْبٌ [عَلَيْهَا] بِخَطٍّ أخْضَرَ : أدْخِلُوْا ابْنَة مُحَمَّدٍ صلي الله عليه وآله وسلم الْجَنَّة عَلَي أحْسَنِ صُوْرَة وَ أکْمَلِ هَيْبَة وَ أتَّمِ کَرَامَة وَ أوْفَرِ حَظٍّ. فَتُزَفُّ إِلَي الْجَنَّة کَالْعُرُوْسِ حَوْلَهَا سَبْعُوْنَ ألْفَ جَارِيَة.
رَوَاهُ مُحِبٌّ الطَّبْرِيُّ.
’’حضرت علی ؑروایت کرتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : میری بیٹی سیدہ فاطمؑہ قیامت کے دن اس طرح اٹھے گی کہ اس پر عزت کا جوڑا ہو گا جسے آب حیات سے دھویا گیا ہے۔ ساری مخلوق اسے دیکھ کر دنگ رہ جائے گی، پھر اسے جنت کا لباس پہنایا جائے گا جس کا ہر حلہ ہزار حلوں پر مشتمل ہو گا، ہر ایک پر سبز خط سے لکھا ہو گا : محمد کی بیٹی کو اَحسن صورت، اَکمل ہیبت، تمام تر کرامت اور بے پناہ عزت و احترام سے جنت میں لے جاؤ۔ پس آپ کو دلہن کی طرح سجا کر ستر ہزار حوروں کے جھرمٹ میں جنت کی طرف لایا جائے گا۔‘‘ اس حدیث کو محب طبری نے روایت کیا ہے۔
(الحديث رقم 43 : أخرجه محب الدين الطبري في ذخائر العقبي في مناقب ذوي القربي، 1 / 95)
3۔سیدۂ فاطمہ سلام اﷲ علیہا کے جامع مناقب کا بیان:
1۔ عَنْ عَائِشَة رضي اﷲ عنها قَالَتْ : دَعَا النَّبِيُّ صلي الله عليه وآله وسلم فَاطِمَة ابْنَتَهُ فِي شَکْوَاهُ الَّذِي قُبِضَ فِيْهَا، فَسَارَّهَا بِشَيْيءٍ فَبَکَتْ، ثُمَّ دَعَاهَا فَسَارَّهَا فَضَحِکَتْ، قَالَتْ : فَسَأَلْتُهَا عَنْ ذَلِکَ، فَقَالَتْ : سَارَّنِي النَّبِيُّ صلي الله عليه وآله وسلم فَأَخْبَرَنِي : أَنَّهُ يُقْبَضُ فِي وَجَعِِهِ الَّذِي تُوُفِّيَ فِيْهِ، فَبَکَيْتُ، ثُمَّ سَارَّنِي فَأَخْبَرَنِي أَنِّي أوَّلُ أَهْلِ بَيْتِهِ أَتْبَعُهُ، فَضَحِکْتُ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
’’حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہا فرماتی ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے مرض وصال میں اپنی صاحبزادی حضرت فاطمہ ؑکو بلایا پھر ان سے سرگوشی فرمائی تو وہ رونے لگیں۔ پھر انہیں قریب بلا کر سرگوشی کی تو وہ ہنس پڑیں۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہا فرماتی ہیں : میں نے اس بارے میں سیدہ سلام اﷲ علیہا سے پوچھا تو اُنہوں نے بتایا : حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے کان میں فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسی مرض میں وصال ہو جائے گا۔ پس میں رونے لگی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سرگوشی کرتے ہوئے مجھے بتایا کہ میرے اہل بیت میں سب سے پہلے تم میرے بعد آؤ گی اس پر میں ہنس پڑی۔‘‘ یہ حدیث متفق علیہ ہے۔
(الحديث رقم 44 : أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب : المناقب، باب : مناقب قرابة رسول اﷲ صلي الله عليه وآله وسلم، 3 / 1361، الرقم : 3511، و کتاب : المناقب، باب : علامات النبوة في الإسلام، 3 / 1327، الرقم : 3427، و مسلم في الصحيح، کتاب : فضائل الصحابة، باب : فضائل فاطمة بنت النبي صلي الله عليه وآله وسلم، 4 / 1904، الرقم : 2450، و النسائي في فضائل الصحابة : 77، الرقم : 296، و أحمد بن حنبل في المسند، 6 / 77، و في فضائل الصحابة، 2 / 754، الرقم : 1322)
2۔ عَنْ مَسْرُوْقٍ حَدَّثَتْنِي عَائِشَة أُمُّ الْمُؤْمِنِيْنَ رضي اﷲ عنها، قَالَتْ : إِنَّا کُنَّا أَزْوَاجَ النَّبِيِّ صلي الله عليه وآله وسلم عِنْدَهُ جَمِيْعًا، لَمْ تُغَادَرْ مِنَّا وَاحِدَةٌ، فَأَقْبَلَتْ فَاطِمَة عليها السلام تَمْشِي، وَلاَ وَاﷲِ، مَا تَخْفَي مِشْيَتُهَا مِنْ مِشْيَة رَسُوْلِ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ وَ هَذَا لَفْظُ الْبُخَارِيِّ.
’’حضرت مسروق رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ اُمُّ المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنھا نے فرمایا : ہم حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اَزواجِ مطہرات آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس جمع تھیں اور کوئی ایک بھی ہم میں سے غیر حاضر نہ تھی، اِتنے میں حضرت فاطمۃ الزہرؑاء وہاں تشریف لے آئیں، تو اﷲ کی قسم اُن کا چلنا حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چلنے سے ذَرّہ بھر مختلف نہ تھا۔‘‘ یہ حدیث متفق علیہ ہے اور الفاظ بخاری کے ہیں۔
(الحديث رقم 45 : أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب : الاستئذان، باب : من ناجي بين الناس ومن لم بسر صاحبه فإذا مات أخبر به، 5 / 2317، الرقم : 5928، و مسلم في الصحيح، کتاب : فضائل الصحابة، باب : فضائل فاطمة بنت النبي صلي الله عليه وآله وسلم، 4 / 1905، الرقم : 2450، و النسائي في فضائل الصحابة : 77، الرقم : 263، و أحمد بن حنبل في فضائل الصحابة، 2 / 762، الرقم : 1342، و الطيالسي في المسند : 196، الرقم : 1373، و ابن سعد في الطبقات الکبري، 2 / 247، و الدولابي في الذرية الطاهرة، 1 / 101، 102، الرقم : 188)
3۔ عَنْ عَائِشَة رضي اﷲ عنها قَالَتْ : اجْتَمَعَ نِسَاءُ النَّبِيِّ صلي الله عليه وآله وسلم، فَلَمْ يُغَادِرْ مِنْهُنَّ امْرَأَة، فَجَاءَ ْتْ فَاطِمَة تَمْشِي کَأَنَّ مِشْيَتَهَا مِشْيَة رَسُوْلِ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم، فَقَالَ : مَرْحَبْاً بِابْنَتِي. فَأَجْلَسَهَا عَنْ يَمِيْنِهِ أَوْ عَنْ شِمَالِهِ. الحديث. رَوَاهُ مُسْلِمٌ وَابْنُ ماجة وَالنَّسَائِيُّ.
’’حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنھا بیان کرتی ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تمام اَزواج جمع تھیں اور کوئی بھی غیر حاضر نہیں تھی۔ اتنے میں حضرت فاطمہ ؑ آئیں جن کی چال رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چلنے کے مشابہ تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : مرحبا (خوش آمدید) میری بیٹی! پھر اُنہیں اپنی دائیں یا بائیں جانب بٹھا لیا۔‘‘ اسے امام مسلم، ابن ماجہ اور نسائی نے روایت کیا ہے۔
(الحديث رقم 46 : أخرجه مسلم في الصحيح، کتاب : فضائل الصحابة، باب : فضائل فاطمة بنت النبي صلي الله عليه وآله وسلم، 4 / 1905، 1906، الرقم : 2450، و ابن ماجة في السنن، کتاب : ماجاء في الجنائز، باب : ماجاء في ذکر مرض رسول اﷲ صلي الله عليه وآله وسلم، 1 / 518، الرقم؛ 1620، و النسائي في السنن الکبري، 4 / 251، الرقم : 7078، 5 / 96، 146، الرقم : 8368، 8516، 8517، و في فضائل الصحابة، 77، الرقم : 263، و في کتاب الوفاة، 1 / 20، الرقم : 2)
4۔ عَنْ عَائِشَة أُمِّ الْمُؤْمِنِيْنَ رضي اﷲ عنها، قَالَتْ : مَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَشْبَهَ سَمْتًا وَ دَلاًّ وَ هَدْياً بِرَسُوْلِ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم فِي قِيَامِهَا وَ قُعُوْدِهَا مِنْ فَاطِمَة بِنْتِ رَسُوْلِ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم الحديث. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُودَاوُدَ.
’’اُم المومنین حضرت عائشہ رضی اﷲ عنہا روایت کرتی ہیں کہ میں نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ سلام اﷲ علیہا سے بڑھ کر کسی کو عادات و اَطوار، سیرت و کردار اور نشست و برخاست میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مشابہت رکھنے والا نہیں دیکھا۔‘‘ اس حدیث کو امام ترمذی اور ابوداود نے روایت کیا ہے۔
(الحديث رقم 47 : أخرجه الترمذي في السنن، کتاب : المناقب، باب : ماجاء في فضل فاطمة بنت محمد صلي الله عليه وآله وسلم، 5 / 700، الرقم : 3872، و أبوداود في السنن، کتاب : الأدب، باب : ماجاء في القيام، 4 / 355، الرقم : 5217، و النسائي في فضائل الصحابة : 78، الرقم : 264، و الحاکم في المستدرک، 4 / 303، الرقم : 7715، و البيهقي في السنن الکبري، 5 / 96، و ابن سعد في الطبقات الکبري، 2 / 248، و إبن جوزي في صفة الصفوة، 2 / 6، 7)
5۔ عَنْ عَائِشَة أُمِّ الْمُؤْمِنِيْنَ رضي اﷲ عنها قَالَتْ : مَا رَأَيْتُ أَحَدًا مِنَ النَّاسِ کَانَ أَشَْبَهَ بِالنَّبِيِّ صلي الله عليه وآله وسلم کَلَاماً وَلَا حَدِيْثًا وَلَا جَلْسَة مِنْ فَاطِمَة. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الْأدَبِ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ حِبَّانَ.
’’اُمُّ المؤمنین حضرت عائشہ رضی اﷲ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے اندازِ گفتگو میں حضرت فاطمۃ الزہرؑاء سے بڑھ کر کسی اور کو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس قدر مشابہت رکھنے والا نہیں دیکھا۔‘‘ اس حدیث کو امام بخاری نے ’’ الادب المفرد‘‘ میں اور امام نسائی و ابن حبان نے روایت کیا ہے۔
(الحديث رقم 48 : أخرجه البخاري في الأدب المفرد، 1 / 326، 377، الرقم : 947، 971، و النسائي في السنن الکبري، 5 / 391، الرقم : 9236، و ابن حبان في الصحيح، 15 / 403، الرقم : 6953، و الحاکم في المستدرک، 3 / 167، 174، الرقم : 4732، 4753، و الطبراني في المعجم الأوسط، 4 / 242، الرقم : 40890، و البيهقي في السنن الکبري، 7 / 101، و ابن راهوية في المسند، 1 / 8، الرقم : 6)
6۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضي اﷲ عنهما، قَالَ : لَمَّا نَزَلَتْ : (اِذَا جَآءَ نَصْرُ اﷲِ وَالْفَتْحُ) دَعَا رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم فَاطِمَة، فَقَالَ : قَدْ نُعِيْتُ إِلَي نَفْسِي، فَبَکَتْ، فَقَالَ : لَا تَبْکِي، فَإِنَّکِ أوَّلُ أهْلِي لَاحِقٌ بِي، فَضَحِکْتُ، فَرَآهَا بَعْضُ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صلي الله عليه وآله وسلم، فَقُلْنَ : يَا فَاطِمَة، رَأيْنَاکِ بَکَيْتِ، ثُمَّ ضَحِکْتِ قَالَتْ : إِنَّهُ أخْبَرَنِي أنَّهُ قَدْ نُعِيَ إِلَيْهِ نَفْسَهُ فَبَکَيْتُ، فَقَالَ لِي : لَا تَبْکِي فَإِنَّکِ أَوَّلُ أهْلِي لَاحِقٌ بِي فَضَحِکْتُ. رَوَاهُ الدَّارَمِيُّ.
’’حضرت عبد اﷲ بن عباس رضی اﷲ عنہما روایت کرتے ہیں کہ جب آیت : ’’جب اﷲ کی مدد اور فتح آ پہنچے۔‘‘ نازل ہوئی تو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت فاطمؑہ کو بلایا اور فرمایا : میری وفات کی خبر آ گئی ہے، وہ رو پڑیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : مت رو، بے شک تم میرے گھر والوں میں سب سے پہلے مجھ سے ملو گی تو وہ ہنس پڑیں، اس بات کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعض ازواج نے بھی دیکھا۔ انہوں نے کہا : فاطمؑہ! (کیا ماجرا ہے)، ہم نے آپ کو پہلے روتے اور پھر ہنستے ہوئے دیکھا ہے؟ آپ نے جواب دیا : حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے بتایا : میری وفات کا وقت آ پہنچا ہے۔ (اس پر) میں رو پڑی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : مت رو، تم میرے خاندان میں سب سے پہلے مجھے ملو گی، تو میں ہنس پڑی۔‘‘ اس حدیث کو امام دارمی نے روایت کیا ہے۔
(الحديث رقم 49 : أخرجه الدارمي في السنن، 1 / 51، الرقم : 79، و ابن کثير في تفسير قرآن العظيم، 4 / 561)
7۔ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضي اﷲ عنه، قَالَ : دَعَا رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم لِفَاطِمَة اللَّهُمَّ، إِنِّي أُعِيْذُهَابِکَ وَ ذُرِّيَتَهَا مِنَ الْشَّيْطَانِ الرَّجِيْمِ.
رَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ وَأَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ.
’’حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدہ فاطمؑہ کے لئے خصوصی دعا فرمائی : اے اﷲ! میں (اپنی) اس (بیٹی) اور اس کی اولاد کو شیطان مردود سے تیری پناہ میں دیتا ہوں۔‘‘ اس حدیث کو امام ابن حبان، احمد اور طبرانی نے روایت کیا ہے۔
(الحديث رقم 50 : أخرجه ابن حبان في الصحيح، 15 / 394، 395، الرقم : 6944، و الطبراني في المعجم الکبير، 22 / 409، الرقم : 1021، و أحمد بن حنبل في فضائل الصحابة، 2 / 762، الرقم : 1342، و الهيثمي في موارد الظمآن، 550، 551، الرقم : 2225، و ابن الجوزي في تذکرة الخواص، 1 / 277، و المحب الطبري في ذخائر العقبي، 1 / 67)
8۔ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضي اﷲ عنه، قَالَ : لَمْ يَکُنْ أَحَدٌ أَشْبَهَ بِرَسُوْلِ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم مِنَ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ، وَ فَاطِمَة سلام اﷲ عليهم. رَوَاهُ أَحْمَدُ.
’’حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ کوئی بھی شخص حضرت حسؑن بن علؑی اور حضرت فاطمہ الزؑہراء سے بڑھ کر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مشابہت رکھنے والا نہیں تھا۔‘‘ اس حدیث کو امام احمد بن حنبل نے روایت کیا ہے۔
(الحديث رقم 51 : أخرجه أحمد بن حنبل في المسند، 3 / 164)
9۔ عن أُمِّ سَلْمَي رضي اﷲ عنها، قَالَتْ : اشْتَکَتْ فَاطِمَة سلام اﷲ عليها شَکْوَاهَا الَّتِي قُبِضَتْ فِيْهِ، فَکُنْتُ أُمَرِّضُهَا فَأَصْبَحَتْ يَوْمًا کَأَمْثَلِ مَارَأَيْتُهَا فِي شَکْوَاهَا تِلْکَ. قَالَتْ : وَخَرَجَ عَلَيٌّ رضي الله عنه لِبَعْضِ حَاجَتِهِ، فَقَالَتْ : يَا أُمَّهْ، اسْکُبِي لِي غُسْلاً، فَسَکَبْتُ لَهَا غُسْلاً فَاغْتَسَلَتْ کَأَحْسَنِ مَا رَأَيْتُهَا تَغْتَسِلُ، ثُمَّ قَالَتْ : يَا أُمَّهْ، أَعْطِيْنِي. ثِيَابِي الجُدُدَ، فأَعْطَيْتُهَا، فَلَبِسَتْهَا، ثُمَّ قَالَتْ : يَا أُمَّة، قَدِّمِي لِي فِرَاشِي وَسَطَ البَيْتِ، فَفَعَلْتُ وَاضْطَجَعَتْ وَاسْتَقْبَلَتْ القِبْلَة، وَجَعَلَتْ يَدَهَا تَحْتَ خَدِّهَا، ثُمَّ قَالَتْ : يَا أُمَّهْ، إِنِّي مَقْبُوضَةٌ الآنَ، وَقَدْ تَطَهَرْتُ فَلاَ يَکْشِفْنِي أَحَدٌ، فَقُبِضَتْ مَکَانَهَا، قَالَتْ : فَجَاءَ عَلِيٌّ رضي اﷲ عنه فَأَخَبَرْتُهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ.
’’حضرت امّ سلمی رضی اﷲ عنھا روایت کرتی ہیں کہ جب سیدہ فاطمہ سلام اﷲ علیھا اپنی مرض موت میں مبتلا ہوئیں تو میں ان کی تیمارداری کرتی تھی۔ بیماری کے اس پورے عرصہ کے دوران جہاںتک میں نے دیکھا ایک صبح ان کی حالت قدرے بہتر تھی۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ کسی کام سے باہر گئے۔ سیدۂ کائنات نے کہا : اے اماں! میرے غسل کے لیے پانی لائیں۔ میں پانی لائی۔ آپ نے جہاں تک میں نے دیکھا بہترین غسل کیا۔ پھر بولیں : اماں جی! مجھے نیا لباس دیں۔ میں نے ایسا ہی کیا آپ قبلہ رخ ہو کر لیٹ گئیں۔ ہاتھ رخسار مبارک کے نیچے کر لیا پھر فرمایا : اماں جی : اب میری وفات ہو جائے گی، میں (غسل کر کے) پاک ہو چکی ہوں، لہٰذا مجھے کوئی نہ کھولے پس اُسی جگہ آپ کی وفات ہوگئی۔ حضرت اُمّ سلمی بیان کرتی ہیں کہ پھر حضرت علی کرم اﷲ وجہہ تشریف لائے تو میں نے انہیں ساری بات بتائی۔‘‘ اسے امام احمد نے روایت کیا ہے۔
(الحديث رقم 52 : أخرجه أحمد بن حنبل في المسند، 6 / 461، الرقم : 27656. 27657، والدولابي في الذرية الطاهرة، 1 / 113، والزيلعي في نصب الراية، 2 / 250، والطبري في ذخائر العقبي في مناقب ذوي القربي، 1 / 103، والهيثمي في مجمع الزوائد، 9 / 210، وابن الأثير في أسد الغابة، 7 / 221)
10۔ عَنْ جَابِرٍ رضي اﷲ عنه، قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم : لِکُلِّ بَنِي أُمٍّ عُصْبَةٌ يَنْتِمُوْنَ إِلَيْهِمْ إِلَّا ابْنَي فَاطِمَة، فَأَنَا وَلِيُهُمَا وَ عُصْبَتُهُمَا.
رَوَاهُ الْحَاکِمُ.
’’حضرت جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ہر ماں کی اولاد کا عصبہ (باپ) ہوتا ہے جس کی طرف وہ منسوب ہوتی ہے، سوائے فاطمؑہ کے بیٹوں کے، کہ میں ہی اُن کا ولی اور میں ہی اُن کا نسب ہوں۔‘‘ اس حدیث کو امام حاکم نے روایت کیا ہے۔
(الحديث رقم 53 : أخرجه الحاکم في المستدرک، 3 / 179، الرقم : 4770، و السخاوي في اِستجلاب اِرتقاء الغرف بحب اَقرباء الرسول صلي الله عليه وآله وسلم و ذَوِي الشرف، 1 / 130)
11۔ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رضي اﷲ عنه قَالَ : إِنِّي سَمِعْتُ رَسُوْلَ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم يَقُوْلُ : کُلُّ نَسَبٍ وَ سَبَبٍ يَنْقَطِعُ يَوْمَ الْقِيَامَة إِلَّا مَا کَانَ مِنْ سَبَبِي وَ نَسَبِي. رَوَاهُ الْحَاکِمُ وَأَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ.
’’حضرت عمر بن خطاب رضي اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے : میرے نسب اور رشتہ کے سوا قیامت کے دن ہر نسب اور رشتہ منقطع ہو جائے گا۔‘‘ اس حدیث کو امام حاکم، احمد اور بزار نے روایت کیا ہے۔
(الحديث رقم 54 : أخرجه الحاکم في المستدرک، 3 / 153، الرقم : 4684، و أحمد بن حنبل في فضائل الصحابة، 2 / 625، 626، 758، الرقم : 1069، 1070، 1333، و البزار في المسند، 1 / 397، الرقم : 274، و الطبراني في المعجم الکبير، 3 / 44، 45، الرقم : 2633، 2634، و في المعجم الأوسط، 5 / 376، الرقم : 5606، 6 / 357، الرقم : 6609)
12۔ عَنْ عُمَرَ رضي اﷲ عنه : أَنَّهُ دَخَلَ عَلَي فَاطِمَة بِنْتِ رَسُولِ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم فَقَالَ : يَا فَاطِمَة، وَاﷲِ، مَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَحَبَّ إِلَي رَسُوْلِ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم مِنْکِ، وَاﷲِ مَا کَانَ أَحَدٌ مِنَ النَّاسِ بَعْدَ أَبِيْکِ صلي الله عليه وآله وسلم أَحَبَّ إِلَيَّ مِنْکِ.
رَوَاهُ الْحَاکِمُ وابْنُ أَبِي شَيْبَة.
’’حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ فاطمہؑ کے ہاں گئے اور کہا : اے فاطمہ! خدا کی قسم! میں نے آپ کے سوا کسی شخص کو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نزدیک محبوب تر نہیں دیکھا اور خدا کی قسم! لوگوں میں سے مجھے بھی آپ کے والد محترم کے بعد کوئی آپ سے زیادہ محبوب نہیں۔‘‘ اسے امام حاکم اور ابن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے۔
(الحديث رقم 55 : أخرجه الحاکم في المستدرک، 3 / 168، الرقم : 4736، و ابن أبي شيبة في المصنف، 7 / 432، الرقم : 37045، وأحمد بن حنبل في فضائل الصحابة، 1 / 364، والشيباني في الآحاد والمثاني، 5 / 360، الرقم : 2952، والخطيب في تاريخ بغداد، 4 / 401)
13۔ عَنْ عَبْدِ اﷲِ بْنِ مَسْعُوْدٍ رضي الله عنه قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم : إِنَّ فَاطِمَة حَصَّنَتْ فَرْجَهَا فَحَرَّمَهَا اﷲُ وَ ذُرِّيَتَهَا عَلَي النَّارِ.
رَوَاهُ الطَّبَرانِيُّ وَالْبَزَّارُ وَالْحَاکِمُ.
’’حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : بے شک فاطمؑہ نے اپنی عصمت و پاک دامنی کی ایسی حفاظت کی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اُسے اور اُس کی اولاد کو آگ پر حرام فرما دیا ہے۔‘‘ اس حدیث کو امام طبرانی، بزار اور حاکم نے روایت کیا ہے۔
(الحديث رقم 56 : أخرجه الطبراني في المعجم الکبير، 22 / 407، الرقم : 1018، و البزار في المسند، 5 / 223، الرقم : 1829، و الحاکم في المستدرک، 3 / 165، الرقم : 4726، و أبو نعيم في حلية الأولياء، 4 / 188، و السخاوي في اِستجلاب اِرتقاء الغرف، 1 / 115، 116)
14۔عَنِ ابْنِ عَبَّاسِ رضي اﷲ عنهما، قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم لِفَاطِمَة رضي اﷲ عنها : إِنَّ اﷲَ عزوجل غَيْرُ مُعَذِّبِکِ وَلَا وُلْدِکِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
’’حضرت عبد اﷲ بن عباس رضی اﷲ عنہما سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت فاطمہؑ سے فرمایا : اللہ تعالیٰ تمہیں اور تمہاری اولاد کو آگ کا عذاب نہیں دے گا۔‘‘ اس حدیث کو امام طبرانی نے بیان کیا۔
(الحديث رقم 57 : أخرجه الطبراني في المعجم الکبير، 11 / 263، الرقم : 11685، و الهيثمي في مجمع الزوائد، 9 / 202، و السخاوي في اِستجلاب اِرتقاء الغرف، 1 / 117)
15۔ عَنْ عَائِشَة رضي اﷲ عنها قَالَتْ : مَا رَأيْتُ أفْضَلَ مِنْ فَاطِمَة رضي اﷲ عنها غَيْرَ أبِيْهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
’’حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے فاطمؑہ سے افضل اُن کے بابا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے علاوہ کوئی شخص نہیں پایا۔‘‘ ا س حدیث کو امام طبرانی نے روایت کیا ہے۔
(الحديث رقم 58 : أخرجه الطبراني في المعجم الأوسط، 3 / 137 الرقم : 2721، و الهيثمي في مجمع الزوائد، 9 / 201، و الشوکاني في درالسحابة، 1 / 277، الرقم : 24)
16۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضي اﷲ عنه، قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم لِفَاطِمَة رضي اﷲ عنها : أَنْتِ أَوَّلُ أَهْلِي لَحُوْقًا بِي. رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي الْفَضَائِلِ وَأَبُونُعَيْمٍ.
’’حضرت عبد اﷲ بن عباس رضی اﷲ عنھما سے مروی ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدہ فاطمؑہ سے فرمایا : میرے گھر والوں میں سے سب سے پہلے تو مجھ سے ملے گی۔‘‘ اس حدیث کو امام احمد نے ’’فضائل الصحابہ‘‘ میں امام ابونعیم نے روایت کیا ہے۔
(الحديث رقم 59 : أخرجه أحمد بن حنبل في فصائل الصحابة، 2 / 764، الرقم : 1345، و أبونعيم في حلية الأولياء، 2 / 40)
17۔ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِيْنَارٍ، قَالَ : قَالَتْ عَائِشَة رضي اﷲ عنها : مَا رَأيْتُ أحَدًا قَطُّ أصْدَقُ مِنْ فَاطِمَة غَيْرَ أبِيْهَا. رَوَاهُ أبُونُعَيْمٍ.
’’حضرت عمرو بن دینار رحمۃ اﷲ علیہ سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہا نے فرمایا : فاطمؑہ کے بابا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سوا میں نے فاطمؑہ سے زیادہ سچا کائنات میں کوئی نہیں دیکھا۔‘‘ اس حدیث کو امام ابونعیم نے روایت کیا ہے۔
(الحديث رقم 60 : أخرجه أبونعيم في حلية الأولياء، 2 / 41، 42)
18۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اﷲِ رضي اﷲ عنهما قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم : إِنَّمَا سُمِّيَتْ بِنْتِي فَاطِمَة لِأنَّ اﷲَ عزوجل فَطَمَهَا وَ فَطَمَ مُحِبِّيْهَا عَنِ النَّارِ. رَوَاهُ الدَّيْلَمِيُّ.
’’حضرت جابر بن عبداﷲ رضی اﷲ عنھما سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : میری بیٹی کا نام فاطمؑہ اس لیے رکھا گیا ہے کہ اﷲتعالیٰ نے اسے اور اس سے محبت رکھنے والوں کو دوزخ سے جدا کر دیا ہے۔ اس حدیث کو امام دیلمی نے روایت کیا ہے۔
(الحديث رقم 61 : أخرجه الديلمي في مسند الفردوس، 1 / 346، الرقم : 1385، و الهندي في ’کنز العمال، 12 / 109، الرقم : 34227، و السخاوي في ’اِستجلاب اِرتقاء الغرف، 1 / 96)
نوٹ : ان احادیث کو اسلامک لائبریری ” منھاج بکس” ویب سائٹ سے اخذ کیا گیا ہے۔
https://www.minhajbooks.com/

 

اس بارے میں مزید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button