موبائیل ایپس

امام حسین علیہ السلام

امام حسین علیہ السلام کی شہرہ آفاق شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر مشتمل موبائل ایپ

3 شعبان المعظم سنہ 1440ھ ولادت باسعادت محسن انسانیت ومحافظ اسلام نواسہ پیغمبرؐ امام حسین ابن علی علیھما السلام کی مناسبت سے ان کی شہرہ آفاق شخصیت اور سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں کو بخوبی قارئین تک پہنچانے کے لئے جامعہ الکوثر نے ایک موبائل ایپ بنام ” امام حسین علیہ السلام” متعارف کی ہے۔ جس میں امام عالی مقامؑ کی حیات مبارکہ کے چند پہلووں پر تحقیقی انداز سے روشنی ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے۔

اس موبائل ایپ میں امام حسین ابن علی علیھما السلام کی حیات مبارکہ کے مختصر احوال، آپ کے خطبات عالیہ اور دلنشین کلمات حکمت، آپ کے باوفا رفقائے عظام کاتعارف، شریکۃ الحسین زینب بنت علی علیھما السلام کی حیات مبارکہ کا تعارف، آپ کے بارے اردو زبان میں موجود شہرہ آفاق تصانیف، آپ کے بارے میں مفکرین عالم ادیان کی رائے اور شعراء کے نذرانہِ عقیدت شامل ہیں۔

اس کے ساتھ،کربلا معلیٰ کا تاریخی و انقلابی سفر اور آپ کی حیات مبارکہ کو سوالات و جوبات کے آئینے میں مختصر مگر جامع و دلکش انداز میں قلمبند کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

اس ایپ کی ایک منفرد خصوصیت یہ ہے کہ جہاں تاریخی و اخلاقی کتابوں میں امامؑ عالی مقام کے فرامین بغیر کسی تخصص کے یکجا کئے ہوئے ہیں ان کو موضوعاتی طور پر الگ الگ عنوان سے پیش کیا ہے اور امامؑ کے اس عظیم انقلاب میں ہمیشہ کی شریک کار حضرت زینبؑ کی حیات مبارکہ کا مختصر اور جامع انداز میں تعارف بھی اس میں شامل ہے۔

چونکہ امام حسینؑ کی ذات ایک بحر بیکراں کی مالک ہے لہذاتمام تر کوششیں صرف کرنے کے باوجود بھی آپکی مکمل زندگانی کا احاطہ کرنا اس مشت خاکی کی وساطت سے باہر ہے لہذا اس ایپ میں بہتری کی یقینا گنجائش موجود ہے۔یہ اس ایپ کا ابتدائی ورژن ہے۔لہذا اسے مزید دلکش و دلنشین اور مفید بنانے کے لئے اپنی آراء و تجاویز سے ضرور آگاہ کیجیے۔

امام حسین علیہ السلام امام حسین علیہ السلام

اس بارے میں مزید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button