احادیث امام حسن عسکری علیہ السلاماھل بیت علیھم السلامحدیثرسالاتسلائیڈر

احادیث حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام

1۔ قال الامام الحسن العسکری علیه السلام :
من تواضع فی الدنیا لاخوانه فهو عند الله من الصدیقین و من شیعةعلی ابن ابی طالب حقا
جو شخص دنیا میں اپنے مومن بھائیوں کے ساتھ تواضع و انکساری کے ساتھ پیش آئے گا،خدا کے نزدیک اس کا شمار صدیقین اور علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے شیعوں میں سے ہو گا ۔
(بحار ج۷۵ص۱۱۷)


2۔ قال الامام الحسن العسکری علیه السلام
ان الله جعل للشر اقفالا و جعل مفاتیح تلک الاقفال الشراب ، و الکذب شر من الشراب
خدا وند عالم نے شر کے لئے بہت سے قفل قرار دئے ہیں۔ انکی کنجی شراب ہے اور جھوٹ بولنا شراب سے بھی بد تر ہے ۔
(وسائل الشیعہ ج۲ ص ۲۲۳)


3۔ قال الامام الحسن العسکری علیه السلام
رد المعتاد عن عادته کالمعجز
لوگوں کی غلط عادتیں چھڑا دینا معجزہ سے کم نہیں ہے۔
(بحار ج ۱۷ ص ۲۱۷)


4۔ قال الامام الحسن العسکری علیه السلام
اشد الناس اجتهاد ا من ترک الذنوب
تمام لوگوں میں مجاہد ترین شخص وہ ہے جو گناہ کو ترک کر دے ۔
(بحار ج ۷۸ ص ۳۷۳)


5۔ قال الامام الحسن العسکری علیه السلام
لیست العبادة کثرة الصیام و الصلاة ، و انما العبادة کثرة التفکر فی امر الله
کثرت روزہ و نماز کو عبادت نہیں کہتے بلکہ امر خدا میں تدبر و تفکر کرنا عبادت ہے ۔
(تحف العقول ص ۸۹۰)


6۔ قال الامام الحسن العسکری علیه السلام
من الفواقر التی تقصم الظهر جار ان رای حسنةً اطفاها ، وان رایٰ سیئة افشاها
کمر شکن بلاؤں میں سے ایک وہ ہمسایہ ہے جو جب کوئی اچھائی وخوبی دیکھتا ہے تو چھپاتا ہے اور جب برائی دیکھتا ہے تو اسے فاش کرتا ہے ۔
(تحف العقول ص ۸۹۰)


7۔ قال الامام الحسن العسکری علیه السلام
من وعظ اخاه سراً فقد زانه و من وعظ علانیة فقد شانه
جو اپنے مومن بھائی کو تنہائی میں نصیحت کرتا ہے وہ اس کی شان بلند کر دیتا ہے اور جو علانیہ نصیحت کرتا ہے وہ اس برادر مومن کو رسوا کر دیتا ہے ۔
(تحف العقول،ص۵۲۰)


8۔ قال الامام الحسن العسکری علیه السلام
ما اقبح بالمومن ان تکون له رغبه تذله
مومن کے لئے کتنا برا ہے کہ وہ ایسی چیزوں کی خواہش کرے جو اس کے لئے ذلت اور رسوائی کا سبب بنتی ہیں ۔
(تحف العقول،ص۵۲۰)


9۔ قال الامام الحسن العسکری علیه السلام
اقل الناس راحة الحقود
کینہ رکھنے والے کو کبھی آرام نہیں ملتا ۔
(تحف العقول،ص۵۱۸)


10۔ قال الامام الحسن العسکری علیه السلام
لا یشغلک رزق مضمون عن عمل مفروض
رزق کا ضامن خدا ہے اس لئے تمھارا رزق تمھیں واجبات سے نہ روک دے ۔
(تحف العقول عن آل الرسول،ص۵۱۹)


11۔ قال الامام الحسن العسکری علیه السلام
التواضع نعمۃ لا تحسد علیه
تواضع ایسی نعمت ہے جس سے کوئی حسد نہیں کرتا ۔
(تحف العقول،ص۵۱۸)


12۔ قال الامام الحسن العسکری علیه السلام
جرأۃ الولد علیٰ والده فی صغره تدعوا الیٰ العقوق فی کبره
بچپن میں فرزند کی گستاخی بڑے ہو کر اس کے عاق ہونے کا سبب بنتی ہے ۔
(بحارالانوار،ج۷۸،ص۳۷۴)


13۔ قال الامام الحسن العسکری علیه السلام
لا تمار فیذهب بهاءک ولا تمازح فیجترء علیک
لڑائی جھگڑے سے انسان کا احترام ختم ہو جاتا ہے اور زیادہ مذاق کرنے سے انسان گستاخ ہو جاتا ہے ۔
(بحارالانوار،ج۷۶،ص۵۹)


http://alhassanain.org/urdu/?com

اس بارے میں مزید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button