احادیث امام محمد باقر علیہ السلام

اقوال حضرت امام محمد باقر علیہ السلام

اقوال حضرت امام محمد باقر علیہ السلام
(۱) قال الامام محمدالباقرعلیه السلام: انا اهل بیت امرنا ان نطعم الطعام و نودی فی الناس البائنة و نصلی اذا نام الناس  ( ۱)
ترجمہ: حضرت امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں : ” ہم اھل بیت اس بات پر مامور ہیں کہ لوگوں کوشکم سیر کریں اور انکے درمیان بخشش کریں اور جب لوگ سو جائیں تو نماز قائم کریں ۔
(۲)قال الامام محمدالباقرعلیه السلام: مامن شئی احب الی الله من عمل یداوم علیه وان قل(۲)
ترجمہ:حضرت امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں : محبوب ترین چیز خدا کے نزدیک وہ کام ہے جس کا سلسلہ جاری ھو اگر چہ وہ چھوٹا ہی کیوں نہ ھو ۔
(۳)قال الامام محمدالباقرعلیه السلام: ان اکمل المومنین ایمانا احسنهم خلقا (۳)
ترجمہ:حضرت امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں: مومنین میں کامل ترین ایمان اسکا ہے جس کا اخلاق بھتر ہے۔
(۴)قال الامام محمدالباقرعلیه السلام: ان لکل شئی قفلا و قفل الایمان الرفق  (۴)
ترجمہ:حضرت امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں :ہر شئی کے لئے ایک قفل ہے اور ایمان کا قفل نرمی ہے ۔
(۵) قال الامام محمدالباقرعلیه السلام: صلة الارحام تحسن الخلق،و تسمح الکف،و تطیب النفس،و تزید فی الرزق و تنسئی الاجل۵ ترجمہ:حضرت امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں: صلہٴ رحم انسان کے حسین اور ہاتھوں کے کشادہ ، روح کے پاکیزہ ھونے، روزی میں اضافہ اورموت میں تاخیر کا سبب ہے  ۔
(۶)قال الامام محمدالباقرعلیه السلام: اعجل الخیر ثوابا صلة الرحم  (۶ )
ترجمہ:حضرت امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں :
صلہ رحم ایک ایسی چیز ہے جسکا ثواب انجام دینے والے تک تمام اعمال خیر سے پھلے پھونچتا ہے  ۔
(۷)قال الامام محمدالباقرعلیه السلام: انما قصت الاظفار لانها مقیل الشیطان (۷)
ترجمہ:حضرت امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں : ناخن اسلئے کاٹے جاتے ہیں کہ وہ شیطان کی خواب گاہ ہے ۔
(۸)قال الامام محمدالباقرعلیه السلام: ان هذا الغضب جمرة من الشیطان توقد فی قلب ا بن آدم (۸)
ترجمہ:حضرت امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں :غیض و غضب آگ کا ایک شعلہ ہے جو شیطان کی طرف سے انسان کے دل میں بھڑکتا ہے ۔
(۹)قال الامام محمدالباقرعلیه السلام:ثلاث قاصمات الظهر : رجل استکثر عمله و نسئی ذنوبه و اعجب براٴ یه (۹)
ترجمہ:حضرت امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں: تین چیزیں انسان کی کمر توڑ دیتی ہیں: ایک وہ آدمی جو اپنے عمل خیر کو زیادہ شمار کرے ، دوسرا وہ آدمی جو اپنے گناھوں کو بھول جائے تیسرا وہ شخص جو استبداد رائے رکھتا ہے ۔
(۱۰)قال الامام محمدالباقرعلیه السلام:ان اصحاب جدی الحسین لم یجد وا الم مس الحد ید (۱۰)
ترجمہ:حضرت امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں :ہمارے جدّ امام حسینؑ کے جاں نثار اصحاب نے دشمنوں کی شمشیرو نیزہ کے نیچے بھی درد کا احساس نہیں کیا تھا ۔

حوالہ
۱۔ کافی ج ۴ ص ۵۰ ح۴
۲۔ اصول کافی ج ۲ ص
۳۔ وسائل الشیعہ ج ۸ ص ۵۰۶
۴۔ بحار ج ۷۵ ص ۵۵
۵۔اصول کافی ج ۲ ص۱۵۲
۶۔ اصول کافی ج ۲ ص ۱۵۲
۷۔ مکارم الاخلاق ص ۷۲
۸۔ بحار ج ۷۳ ص ۲۷۸
۹۔وسائل الشیعہ ج ۱ ص۷۳
۱۰۔ بحار ج ۴۵ ص

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button