سیرتسیرت حضرت فاطمۃ الزھراؑ

مسجد نبوی میں جناب فاطمہ زھرا سلام اللہ علیھا کا تاریخی خطبہ

جب شہزادی کو یہ اطلاع ملی کہ ارباب خلافت نے یہ طے کرلیا ھے کہ ان کو فدک سے محروم ہی رکھا جائے تو آپ نے مسجد میں جاکر اپنی مظلومیت کا اعلان کرنے اور لوگوں کے درمیان ایک تاریخی خطبہ ارشاد فرمانے کا پختہ ارادہ کرلیا چنانچہ پورے مدینہ اور اس کے اطراف میں یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پہیل گئی کہ بضعة الرسول، ریحانہٴ پیغمبر(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپنے بابا کی مسجد میں خطبہ ارشاد فرمانے والی ہیں، یہ خبر پاکر آپ کا تاریخی خطبہ سننے کےلئے ھر طرف سے لوگ جوق در جوق مسجد نبوی میں پھنچنے لگے چنانچہ ھم سے عبد اللہ بن الحسن نے آپنے آبائے کرام کے ذریعہ سے اس خطاب کی تفصیل یوں ہیان کی ھے:
جب حضرت ابو بکر اور حضرت عمر نے مل کر جناب فاطمہ(س) سے فدک وآپس نہ کرنے کا پختہ فیصلہ کرلیا اور آپ کو اس کی اطلاع ملی تو آپ نے اپنی چادر سر پر اوڑہی، مقنعہ کو درست کیا، اور آپنے خاندان نیز بنی ہاشم کی خواتین کے حلقہ میں گھر سے باھر تشریف لائیں اس وقت آپ کی چادر کے گوشے زمین پر خط دے رھے تھے، اور آپ کے چلنے کا انداز بالکل رسول اللہ(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے انداز سے مشابہ تھا- یھاں تک کہ آپ(س) اس خلیفہ کے پاس پھنچ گئیں جو اس وقت مھاجرین و انصار کے مجمع میں ہیٹھے ھوئے تھے پھر آپ کے اور ان کے درمیان ایک پردہ ڈال دیا گیا اور آپ(س) اس کے پیچھے ہیٹھ گئیں،
اس کے بعد آپ نے ایک ایسی آہ و فریاد کی کہ جس سے پورا مجمع دھل گیا اور ھر طرف گریہ کی آوازیں بلند ہوگئیں اور مجلس پر لرزہ طاری ھوگیا، آپ نے تھوڑی دیر انتظار کیا یھاں تک کہ لوگوں کی ہچکیاں رک گئیں اور رونے کی آوازیں دہیمی پڑگئیں، آپ نے حمد و ثنائے الٰہی اور اس کے پیغمبر پر صلوات سے خطبہ کا آغاز کیا- جس سے لوگوں کی آواز گریہ دوبارہ بلند ہوگئی- جب سب خاموش ھوگئے تو آپ نے آپنے سلسلہٴ کلام کا دوبارہ یوں آغاز کیا:
” الحمد لله علی ما اٴنعم، و له الشّکر علی ما اٴلهم، و الثناء بما قدّم من عموم نعمٍ ابتدأها،و سبوغ آلاء اٴسداها، و تمام مننٍ اٴولاها، جمّ عن الاحصاء عددها، و ناٴیٰ عن الجزاء اٴمدُها، و تفاوت عن الادراک اٴبدُها، و نَدَبّهم لا ستزادِتها بالشُّکرِ لاتّصالها، و استحمَدَ الی الخلائِقِ باجزالها، و ثنی بالندب الی اٴمثالها، و اٴشهد اٴن لا اله الّا الله و حده لا شريک له، کلَمَة ً جعل الاِخلاصَ تاٴويلّها، و ضَمَّنَ القلوبَ مَوصولّها، و اٴنارَ فی التفکُّرِ معقولّها-
الممتنع من الاٴبصار رؤيته، و من الاٴلسُنِ صفَته، و من الاٴوهامِ کيفيتهُ، ابتدع الاٴشياء لا من شيءٍ کان قَبلها، اٴنشأها بلا احتذاءِ اٴَمثلةٍامتثَلّها، کوَّنها بقدرته، و ذَرَاٴها بمشيَته، من غير حاجةٍ منه الی تکوينها، و لا فائدة له فی تصويرِها، الّا تثبيتاً لحکمته، و تنبيهاً علی طاعته، اظهاراً لقدرته و تعبُّداً لبريته اعزازاً لدعوته، ثمّ جعل الثواب علی طاعته، و وضع العقاب علی معصيته، ذِيادة لعباده عن نقمته، و حياشة لهم الی جنّته-
و اٴشهد اٴنّ اٴہی محمّداً عبده و رسوله اختاره قبل اٴن اٴرسله، و سمّاه قبل اٴن اجتباه، و اصطفاه قبل اٴن ابتعثه، اذ الخلائق بالغيب مکنونة، و بستر الاٴهاويل مصونة، و بنهاية العدم مقرونة، علماً من الله تعالی بمآيل الُامُورٍ،و احاطةً بحوادث الدهور، و معرفةً بمواقع الاُمور، ابتعثه الله اتماماً لاٴمره، و عزيمة علی امضاء حکمه، انفاذاً لمقادير حتمه، فراٴی الاُمم فِرَقاً فی اٴديانها، عُکَّفاً علی نيرانها، عابدة لاٴوثانها، منکرة لله مع عِرفانِها-
فَاٴَنَاراللهُ باٴہی محمّد(صلی الله عليه وآله وسلم) ظُلَمها، و کَشَفَ عن القلوب بُهَمَها، و جَلٰی عن الاٴبصارِ غُمَمَها، وقام فی النّاس بالهداية، فاٴنقذهم من الغواية،و بصّرهم من العماية، و هداهم الی الدين القويم، و دعاهم الی الطريق المستقيم-
ثمّ قبضه الله اليه قبض راٴفة و اختيار، و رغبة و ايثار، فمحمّد(صلی الله عليه وآله وسلم) من تعب هذه الدار فی راحة، قد حفّ بالملائکة الاٴبرار، و رضوان الربّ الغفّار، ومجاورة الملک الجبّار، صلّی الله علی اٴہی نبيه، و اٴمينه، و خيرته من الخلق وصفيه، و السّلام عليه و رحمة الله و برکاته>-
ثمّ التفتت الی اٴهل المجلس و قالت: < اٴنتم عباد الله نصب اٴمره و نهيه، و حملة دينه و وحيه، و امناء الله علی اٴنفسکم، و بلغاؤه الی الامم، زعيم حق له فيکم، و عهد قدّمه اليکم، و بقية استخلفها عليکم، کتاب الله الناطق، و القرآن الصادق، و النور الساطع، و الضياء اللامع،
بينة بصائره، منکشفةً سرائره، منجلية ظواهره، مغتبطةً به اٴشياعه، قائداً الی الرضوان اتّباعه، مؤدٍّ الی النجاة استماعه، به تنال حجج الله المنوّرة،و عزائمه المفسّرة، و محارمه المحذّرة، و بيناته الجالية، و براهينه الکافية،و فضائله المندوبة، و رخصه الموهوبة، و شرائعه المکتوبة-
فجعل الله الاٴيمان تطهيراً لکم من الشرک ، و الصلاة تنزيهاً لکم عن الکبر، و الزکاة تزکية للنفس، و نماء فی الرزق، و الصيام تثبيتاً للاخلاص، و الحجّ تشيیداً للدين، و العدل: تنسيقاً للقلوب، و طاعتنا نظاماً للملّة، وامامتنا اٴماناً للفرقة، و الجهاد عزّاً للاسلام، و الصبّر معونةً علی استيجاب الاٴجر، و الاٴمر بالمعروف مصلحة للعامّة،و برّ الوالدين و قاية من السخط، وصلة الاٴرحام منساٴة فی العمر و منماة للعدد، و القصاص حقناً للدماء و الوفاء بالنذر تعريضاً للمغفرة، و توفية المکايیل و الموازين تغيیراً للبخس، و النهی عن شرب الخمر تنزيهاً عن الرجس، و اجتناب القذف حجاباً عن اللعنة، و ترک السرقة ايجاباً للعفّة، و حرّم الله الشرک اخلاصاً له بالربوبية-
فاتّقوا الله حقّ تقاته، ولا تموتنّ الّا و اٴنتم مسلمون، اٴطيعوا الله فيما اٴمرکم به و نهاکم عنه، فانّه يخشی الله من عباده العلماء-
ثمّ قالت: اٴيها الناس! اعلموا اٴنّی فاطمة و اٴہی محمّد، اٴقول عوداً و بدواً، و لا اٴقول ما اٴقول غلطاً، و لا اٴفعل ما اٴفعل شططاً <لقد جائکم رسول من انفسکم عزيزٌ عيه ما عنتم حريص عليکم بالمومنين رووف رحيمٌ>فان تعزوه و تعرفوه تجدوه اٴہی دون نسائکم، و اٴخا ابن عمّی دون رجالکم، و لنعم المعزّی اليه، فبلّغ الرسالة صادعاً بالنذارة مائلاً عن مدرجة المشرکين، ضارباً ثبجهم آخذاً باٴکظامهم داعياً الی سبيل ربّه بالحکمة و الموعظة الحسنة، يجف الاٴصنام و ينکث الهام، حتّی انهزم الجمع و ولّوا الدبر،حتّی تفرّی اللّيل عن صبحه، و اٴسفر الحقّ عن محضِه، ونَطَقَ زعيم الدّين، و خرست شقاشق الشياطين، وطاح وشيظ النفاق، وانحلّت عقد الکفروَ الشقاق، و فُهتُم بکلمة الاخلاص فی نفرٍمن البيض الخِماصِ و کنتم علی شفا حفرة ٍمن النار،مِذقَةَ الشاربِ و نَهزَة الطامع، و قَبْسَةَ العجلان، و موطئ الاٴقدام تشربون الطرق، و تفتاتون القدّ اٴذلّة خاسئين، تخافون اٴن يتخطّفکم النّاس من حولکم، فاٴنقذکم الله تبارک و تعالی بمحمد(صلی الله عليه وآله وسلم)، بعد اللتيا و الّتی، و بعد اٴن مُني ببهُم الرجال و ذؤبان العرب، و مردة اٴهل الکتاب، کلّما اٴوقدوا ناراً للحرب اٴَطفاٴَها الله، اٴونَجَمَ قرنُ الشيطان، اٴو فَغَرت فاغِرة من المشرکين قذف اٴخاه فی لهواتها،
فلا ينکفئ حتّی يطاٴ جناحها باٴخمصه، و يخمد لهبها بسيفه، مکدوداً فی ذات الله، مجتهداً فی اٴمر الله، قريباً من رسول الله، سيداً فی اٴولياء الله،مشمّراً ناصحاً، مجدّاً کاحداً،لا تاٴخذه فی الله لومة لائمٍ، و اٴنتم فی رفاهية من العيش، و ادعون فاکهون آمنون،تتربّصون بنا الدوائر و تتوکّفون الاٴخبار و تنکصون عند النزال،و تفرّون من القتال-
فلمّا اختار الله لنبيه(صلی الله عليه وآله وسلم) دار اٴنبيائه وماٴویٰ اٴصفيائه ظهر فيکم حَسَکَةُ النفاق،و سَمُلَ جِلبابُ الدين، و نطق کاظم الغاوين، ونَبَغَ خامِلُ الاٴقلّين، و هَدَرَ فَنيقُ المبطلين، فَخَطَر فی عَرصَاتکم، و اٴطلع الشيطان راٴسه من مَغرِزِه هاتفاً بکم فاٴلفاکُم لدعوته مستجيبين، وللغرة فيه ملاحظين،
ثم ّ استنهضکم فوجد کم خفافا، واٴحشمکم فاٴلفاکم غضاباً، فَوَسمتُم غَيرَ ا بلکم، ووردتم غير مَشرَبکم، هذا والعهد قريب، والکلم رحيب، والجُرحُ لمّا يندَمِل، وَالرَّسول لمّا يقبَر، ابتدارا زعمتم خوف الفتنة-<الَا في الفِتنَةِ سَقَطُوا وَاِنَّ جَهَنَّم لَمُحِيطَةٌ بالکافرين>
فهيهاتَ منکم، وکيف بکم، واٴنّیٰ تؤ فکون، وکتاب الله بين اٴظهرکم، امورُه ظاهرة، واٴحکامه زاهرة، واٴعلامه باهرة، واٴعلامه وزواجره لايحة، واٴوامره واضحة، وقد خلّفتموه وراء ظهورکم، اٴرغبةً عنه تريدون؟ اٴم بغيره تحکمون؟،
<بِئسَ للظالمين بدلاً>
< وَمن يبتغ غير السلام ديناً فلن يقبل منه و هو في الاخرةِ من الخاسرين>
ثمّ لم تلبثوا الّا ربث اٴن تسکن نِفرتها ويسلس قيادها، ثمّ اٴخذتم تورون وقدتها، وتهيّجون جمرتها، وتستجيبون لهتاف الشيطان الغويّ واطفاء اٴنوار الدين الجلي، واهمال سنن النبيّ الصفيّ(صلی الله عليه وآله وسلم)، تشربون حسوا في ارتغاء وتمشون لاٴهله ووُلده فی الخمرة والضرّاء ونصبر منکم علی مثل حَزِّ المُدیٰ وَوَخْزالسِنان فی الحشا، واٴنتم الآن تزعمون:اٴن لاارث لنا، اٴفحکم الجاهلية تبغون؟ ومن اٴحسن من الله حکما لقوم يوقنون! اٴ فلا تعلمون؟ بلی قد تجلّی لکم کالشمس الضاحية: اٴنّی ابنته، اٴيها المسلمون اٴاُغلَبُ علی ارثی؟-
يابن اٴہی قُحافة اٴفی کتاب الله تَرِثُ اٴباک ولااٴ َرِثُ اٴہی؟ لقد جئتَ شيئا فريا اٴفعلیٰ عمد ٍترکتم کتاب الله ونبذتموه وراء ظهورِکم؟ اذ يقول:
<وورث سليمان داود>، وقال فيما اقتص من خبر يحيی بن زکريا اذ قال: فهب لی من لدنک ولياً- يرثنی و يرثُ من ال يعقوبَ-
وقال:<و اولوالارحام بعضهم اولیٰ ببعضٍ فی کتاب اللّه> وقال:<يوصيکم اللّه فی اولادکم للذکر مثل حظّ الانثيین> وقال:<ان ترک خيراً الوصيةُ للوالدين و الاقربين بالمعروف حقاً علی المتقين >
وزعمتم اٴن لاحُظْوَة لی ولا ارث من اٴہی ولا رحم بيننا، اٴفخصّکم الله بآية اٴخرج اٴہی منها؟ اٴم هل تقولون: انّ اٴهل ملّتين لا يتوارثان؟ اٴوَلستُ اٴنا واٴہی من اٴهل ملّة واحدة؟ اٴم اٴنتم اٴعلم بخصوص القرآ ن وعُمومه من اٴہی وابنِ عمّی؟-
فدونکها مخطومة مرحولة تلقاک يوم حَشْرِک، فنعم الحَکَمُ الله، والزعيم محمد(صلی الله عليه وآله وسلم)والموعد القيامة، وعند الساعة يخسر المبطلون، ولا ينفعکم اذتندمون، ولکلّ نباٴ مستقرّ وسوف تعلمون من ياٴتيه عذاب يخزيه ويحِلّ عليه عذاب مقيم >
ثمّ رمت بطرفها نحوالاٴنصار فقالت: <يامعشرالنقيبة واٴعضاد الملّة وحَضَنَةَ الاسلام، ماهذه الغَمِيزَة ُفی حقی والسنِةُ عن ظُلَامَتِی؟ اٴماکان رسول الله(صلی الله عليه وآله وسلم) اٴہی يقول:<المرء يحفَظُ فی وُلْده >؟ سرعان ما اٴ حدثتم،وعجلان ذا اهالَةٍ ولکم طاقة بما اُحاول، وقوّة علی ما اٴطلُب واُزاول، اٴتقولون مات محمد(صلی الله عليه وآله وسلم)؟ فخطب جليل استوسع وهنُه واستنهر فَتقُهُ وانفتق رَتقُهُ واظلمّت الاٴرض لغيبته، وکُسِفَتِ الشمسُ وَالقَمَرُ،وانکدرت النجوم لمصيبته و اکدت الامالُ و خَشَعْتِ الجِبالُ و اضيع الحريم واُزيلت الحرمة عند مماته، فتلک والله النازلة الکبری، والمصيبة العظمی، لامثلها نازلة، ولابائقة عاجلة، اٴعلن بها کتاب الله جلّ ثناؤه فی اٴفنِيتِکم، ولقَبلِه ما حلّ باٴنبياء الله ورسله حکمٌ فصلٌ، وقضاءٌ حتم:
<و ما محمدٌ الا رسول قد خلت من قبله الرسل افان مات او قتل انقلبتم علیٰ اعقابکم و من ينقلب علیٰ عقبيه فلن يضرَّ الله شيئا و سيجزی اللّه الشاکرين >
ايهاً بنی قيلَةُ اٴاُهضَمُ تُراث اٴہی؟ و اٴنتم بمراٴي منّی و مَسمَع و مُنتَدي و مَجمَع، تُلبسُکُم الدَعوَة، و تشملکم الحيرَةُ، اٴنتم ذوو العدد و العُدّة، و الاٴداة و القوّة،
و عندکم السلاح و الجُنة، توافيکم الدعوَةُ فلا تجيبون، و تاٴتيکم الصَرخة فلا تغيثون، واٴنتم موصوفون بالکِفاح، معروفون بالخير و الصّلاح، و النُخبة الّتی انتُخِبت،والخيرة التی اختيرت لنا اٴهل البيت، قاتلتم العرب،و تحمّلتم الکدّ و التعب،و ناطحتم الامم و کافحتم البُهَمَ، لا نبرح اٴو تبرحون، ناٴمرکم فتاٴتمرون حتّی اذا دارت بنا رحی الاسلام، و درَّ حَلَبُ الاٴَيامِ، و خَضَعتْ ثَغْرةُ الشِّرک، و سکنت فَوَرةُ الافکِ، و خمدت نيران الکفر، و هداٴت دعوة الهَرَج، واستَوسَقَ نظام الدّين، فاٴنی حزتم بعد البيان؟ و اٴسررتم بعد الاعلان؟ و نکصتم بعد الاٴقدام؟ و اٴشرکتم بعد الايمان؟-
بُؤساً لقوم نکثوا اٴيمانهم من بعد عهدهم، و همّوا باخراج الرّسول، وهُم بداٴوکم اٴوّل مرّة، اٴتخشونهم فالله اٴحقّ ان تخشوه ان کنتم مومنين الا و قداریٰ انقداخلدتم الیٰ الخفض و ابعدتم من هو احقُّ بالبسط و القبض، و خلوتم بالدعة و نجوتم بالضّيق من السعة، فمججتم ما وعيتم، و دسعتم الذی تسوّغتم فانّ تکفروا اٴنتم و من فی الاٴرض جميعاً فانّ الله لغنی حميد-
اٴلا و قد قلتُ ما قلتُ هذا علی معرفة منّی بالخذلة الّتی خامرتکم و الغدرة التی استشعَرَتْها قلوبکم، و لکنّها قَضْيةُ النفس و نفثة الغيظ، وخور القناة و بثةُ الصدر و تَقدِمةُ الحجّة، فدونکموها فاحتقِبوها دَبَرةَ الظَهر، نَقِبَةَ الخُفّ باقيةَ العار، موسومةً بغضب الجبّار و شنارِ الاٴبد، موصولة بنار الله الموقدة، الّتی تطّلع علی الاٴفئدة، فبعين الله ما تفعلون <و سيعلم الذين ظلموا اٴي منقلب ينقلبون >- و اٴنا ابنة نذير لکم بين يدی عذاب شديد فاعملوا انّا عاملون، و انتظروا انّا منتظرون >-
<سبحان الله ما کان اٴہی رسول الله(صلی الله عليه وآله وسلم) عن کتاب الله صادفاً ولا لاٴحکامه مخالفاً! بل کان يتّبع اٴثره، و يقفو سوره، اٴفتجمعون الی الغدر اعتلالاً عليه بالزُور، و هذا بعد وفاته شبيه بما بُغی له من الغوائل فی حياته، هذا کتاب الله حکماً عدلاً،و ناطقاً فصلاً يقول: <يرثنی و يرث من آل يعقوب> و يقول: <و ورث سليمان داود> و بين عزّوجلّ فيما وزّع من الاٴقساط، و شرع من الفرائض و الميراث، واٴباح من حظّ الذُکران و الاناث ما اٴزاح به علّة المبطلين، اٴزال التظنّی و الشبهات فی الغابرين، کلّا بل سوّلت لکم انفسکم اٴمراً فصبرٌ جميل و الله المستعان علی ما تصفون>-
<ثمّ التفتت فاطمة() الی الناس و قالت: <معاشر المسلمين المسرعة الی قيل الباطل، المغضية علی الفعل القبيح الخاسر، اٴفلا تتدبّرون القرآن اٴم علی قلوب اٴقفالها؟
کلّا بل ران علی قلوبکم ما اٴساٴتم من اٴعمالکم- فاخذ بسمعکم و اٴبصارکم و لبئس ما تاٴوّلتم، و ساء ما به اٴشرتم، و شرّ ما منه اغتصبتم، لتجدنّ و الله محمله ثقيلاً، وغبّه وبيلاً، اذا کشف لکم الغطاء و بان ما وارء ه الضرّاء و بدا لکم من ربّکم ما لم تکونوا تحتسبون <و خسر هُنالک المبطلون >ثم عطفت علی قبر النبي(صلی الله عليه وآله وسلم) و قالت:قد کان بعدک اٴنباء وهنبثة لو کنت شاهدها لم تکثر الخُطب انّا فقد ناک فقْد الاٴرض و ابلها و اختلّ قومک فاشهدهم و لا تغب و کلّ اٴهل له قربی و منزلةعند الاله علی الاٴدنين مقترب  اٴبدت رجال لنا نجوی صدورهم لمّا مضيت و حالت دونک الترب تجهّمتنا رجال و استخفّ بنا لمّا فقدت و کل الاٴرض مغتصب و کنت بدراً و نوراً يستضاء به عليک ينزل من ذی العزة الکتب و کان جبريل بالآيات يؤنسنا فقد فقدت و کل الخير محتجب فليت قبلک کان الموت صادفنا لمّا مضيت و حالت دونک الکتب

ترجمہ:

ساری تعریف اللہ کے لئے ھے اس کے انعام پر اور اس کا شکر ھے اس کے الھام پر- وہ قابل ثنا ھے کہ اس نے بے طلب نعمتیں دیں اور مکمل نعمتیں دیں اور مسلسل احسانات کئے جو ھر شما ر سےبالا تر ھر معاوضہ سے بعید تر اور ھر ادراک سے بلند تر ہیں-
بندوں کو دعوت دی کہ شکر کے ذریعہ نعمتوں میں اضافہ کرائیں پھر ان نعمتوںکو مکمل کرکے مزید حمد کا مطالبہ کیا اور انہیں دھرایا-میں شھادت دیتی ھوں کہ خدا وحدہٴ لاشریک ھے اور اس کلمہ کی اصل اخلاص ھے،
اس کے معنی دلوںسے پیوست ہیں- اس کا مفھوم فکر کو روشنی دیتا ھے-وہ خدا وہ ھے کہ آنکھوںسے جس کی رویت،زبان سے تعریف اور خیال سے کیفیت کا ہیان محال ھے-اس نے چیزوں کو بلا کسی مادہ اور نمونہ کے پیدا کیاھے صر ف اپنی قدرت اور مشیت کے ذریعہ،اسے نہ تخلیق کے لئے نمونہ کی ضرورت تھی،نہ تصویر میں کوئی فایدہ تھا سوائے اس کے کہ اپنی حکمت کو مستحکم کردے اور لوگ اس کی اطاعت کی طرف متوجہ ھوجائیں- اس کی قدرت کا اظھار ھو اور بندے اس کی بندگی کا اقرارکریں-وہ تقاضاٴے عبادت کرے تو اپنی دعوت کو تقویت دے-چونکہ ا س نے اطاعت پر ثواب رکھا اور معصیت پر عذاب رکھا تاکہ لوگ اس کے غضب سے دور ھوں اور جنت کی طرف کھنچ آئیں-
میں شھادت دیتی ھوں کہ میرے والد حضرت محمد(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے بندے اور وہ رسول(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں جن کو بھیجنے سے پہلے چنا گیا اور بعثت سے پہلے منتحب کیا گیا-اس وقت جب مخلوقات پردہٴ غیب میں پوشیدہ اور حجاب عدم میں محفوظ اور انتھا ئے عدم سے مقرون تھیںآپ مسائل امور اورحوادث زمانہ اور مقدرات کی مکمل معرفت رکھتے تھے-
اللہ نے آپ کوبھیجا تاکہ اس کے امر کی تکمیل کریں،حکمت کو جاری کریں اور حتمی مقررات کونافذ کریںمگر آپ نے دیکھا کہ امتیں مختلف ادیان میں تقسیم ہیں آگ کی پوجا،بتوں کی پرستش اور خدا کے جان بوجھ کر انکار میں مبتلا ہیں- آپ نے ظلمتوں کو روشن کیا، دل کی تاریکیوں کو مٹایا،آنکھوں سے پردے اٹھائے،
ھدایت کے لئے قیام کیا،لوگوں کو گمراہی سے نکالا، اندھے پن سے با بصیرت بنایا،دین قویم اور صراط مستقیم کی دعوت دی-
اس کے بعد اللہ نے انتھایی شفقت و مہربانی اور رغبت کے ساتھ انہیں بلالیااور اب وہ اس دنیا کے مصا ئب سے راحت میں ہیں،ان کے گرد ملا ئکہ ا برار اور رضائے الہی ھے اور سر پر رحمتِ خدا کا سایہ ھے خدا میرے اس بآپ پر رحمت نازل کرے جو اس کا نہی،وحی کا امین،مخلوقات میں منتخب، مصطفےٰ(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور مرتضیٰ(علیہ السلام) تھا-
اس پر سلام و رحمت و بر کتِ خدا ھو- بندگان خدا:
تم اس کے حکم کا مرکز،اس کے دین ووحی کے حامل،آپنے نفس پر اللہ کے امین،اور امتوں تک اس کے پیغام رساں ھو-
تمھارا خیال ھے اس پر تمھارا کوئی حق ھے حا لانکہ تم میں اس کا وہ عھد موجود ھے جسے اس نے بھیجا ھے اور بقیہ ھے جسے اپنی خلافت دی ھے-
وہ خدا کی کتاب قرآن ناطق قرآن صادق،نور ساطع اور ضیاٴروشن ھے جس کی بصیرتیں نمایاں اور اسرار واضح ہیں، ظواھر منور ہیں اور اس کا اتباع قابل رشک ھے- وہ قاید رضاٴے الہی ھے اور اس کی سماعت ذریعہ نجات ھے- اسی سے اللہ کی روشن حجتیں،اسکے واضح فرایض،مخفی محرمات روشن ہینات کافی دلایل، مندوب فضایل، لازمی تعلیمات اور قابلِ رخصت احکام کا انداز ھوتا ھے-
اس کے بعد خدا نے ایمان کو شرک سے تطہیر،نماز کو تکبر سے پاکیزگی، زکوةٰکو نفس کی صفائی اور رزق کی زیادتی، روزہ کو خلوص کے استحکام،حج کو دین کی تقویت،عدل کو دلوں کی تنظیم،ھماری اطاعت کو ملت کے نظام،ھماری امامت کو تفرقہ سے امان،
جہاد کو اسلام کی عزت،صبر کو طلب اجر کا معاون،امر بالمعروف کو عوام کی مصلحت،والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کو عذاب سے تحفظ، صلہ رحم کو عدد کی زیادتی، قصاص کو خون کی حفاظت، ایفاٴ نذر کو مغفرت کا وسیلہ، نآپ تول کو فریب دہی کا توڑ،حرمت شراب خوری کو رجس سے پاکیزگی،تھمت سے پرہیز کو لعنت سے محافظت اور ترک سرقت کو عفت کا سبب قرار دیا ھے،اس نے شرک کو حرام کیا تاکہ ربوہیت سے اخلاص پیدا ھو-لہٰذااللہ سے با قاعدہ ڈرو اور بغیر مسلمان ھوٴے نہ مرنا،اس کے امر ونہی کی اطاعت کرواس لئے کہ اس کے بندوں میں خوف رکھنے والے صرف صاحباِن علم ومعرفت ہی ھوتے ہیں-
لوگو: یہ جان لو کہ میں فاطمہ(س) ھوں،اور میرے بآپ محمد مصطفےٰ(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں-یہی اول وآخر کہتی ھوں اور نہ غلط کہتی ھوں نہ بے ربط-وہ تمھارے پاس رسول بن کر آئے،ان پر تمھاری زحمتیں شاق تھیں،وہ تمھاری بھلائی کے خواھاںاور صاحبانِ ایمان کےلئے رحیم ومہربان تھے-اگر تم انہیں اور ان کی نسبت کو دیکھوتو تمام عرب میں صرف میرے بآپ،اور تمام مردوں میں صرف میرے ابن عم کوان کا بھائی پاوٴ گے،اور اس نسبت کا کیا کھنا؟
میرے پدر بزرگوار نے کھل کر پیغام خدا کو پھنچایا،مشرکین سے بے پرواہ ھو کر ان کی گردنوں کو پکڑ کر اور ان کے سرداروں کو مار کر د ین خدا کی طرف حکمت اور موعظہ حسنہ کے ساتھ دعوت دی-وہ مسلسل بتوں کو توڑ رھے تھے اور مشرکین کے سرداروں کو سر نگوںکر رھے تھے یھاں تک کہ مشرکین کو شکت ہوئی اور وہ پیٹھ پہیر کر بھاگ گئے-
رات کی صبح ہو گئی، حق کی روشنی ظاھر ہو گئی، دین کا ذمہ دار گویا ھو گیاشیاطین کے ناطقے گنگ ھوگئے،نفاق تباہ ھوا، کفر و افتراٴ کی گرہیں کھل گئیںاور تم لوگوں نے کلمہٴ اخلاص کو ان روشن چھرہ فاقہ کش لوگوں سے سیکھ لیا،جن سے اللہ نے رجس کو دور رکھا تھااور انہیں حق طھارت عطا کیا تھا تم جھنم کے کنارے پرتھے میرے بآپ نے تم کو بچایا،
تم ھر لالچی کےلئے مال غنیمت اور ھر زود کار کےلئے چنگاری تھے ھر پیر کے نیچے پامال تھے،گندہ پانی پیتے تھے،پتے چباتے تھے،ذلیل اور پست تھے، ھر وقت چار طرف سے حملہ کا اندیشہ تھالیکن خدا نے میرے بآپ محمد(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ذریعہ تمہیں ان تمام مصیبتوں سے بچا لیا-
خیر ان تمام باتوں کے بعد بھی جب عرب کے نامور سرکش بھادر اور اہل کتاب کے باغی افراد نے جنگ کی آگ بھڑکایی تو خدا نے اسے بجھا دیا یا شیطان نے سینگ نکالی یا مشرکوں نے منھ کھولا تو میرے بآپ نے آپنے بھائی کو ان کے حلق میں ڈال دیا اور وہ اس وقت تک نہیں پلٹے جب تک ان کے کانوں کو کچل نہیں دیا اور ان کے شعلوں کو آب شمشیر سے بجھا نہیں دیا-
وہ اللہ کے معاملہ میں زحمت کش اور جد وجہد کرنے والے رسول(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے قریہی،اولیاء اللہ کے سردار، پند و نصیحت کرنے والے سنجیدہ اور کوشش کرنے والے اور اللہ کی راہ میں کسی ملامت گر کی ملامت سے نہ ڈرنے والے تھے-
اور تم عیش کی زندگی،آرام سکون چین کے ساتھ گذار رھے تھے،ھماری مصیبتوں کے منتظر اور ھماری خبر بد کے خواھاں تھے-تم لڑائی سے منہ موڑلیتے تھے اور میدان جنگ سے بھاگ جاتے تھے-
پھر جب اللہ نے آپنے نہی کےلئے انہیاٴ کے گھر اور اصفیاٴ کی منزل کو پسند کر لیا تو تم میں نفاق کی روشنی ظاھر ہوگئی گمراھوں کا منادی بولنے لگا- اہل باطل کے دودھ کی دھاریں بہ بہ کر تمھارے صحن میں آگئیں، شیطان نے سر نکال کر تمہیں آواز دی تو تمہیں اپنی دعوت کا قبول کرنے والا اور اپنی بارگاہ میں عزت کا طالب پایا- تمہیں اٹھایا تو تم ھلکے دکھایی دئے،بھڑکایا تو تم غصہ ور ثابت ھوٴے،تم نے دوسروں کے اونٹ پر نشان لگا دیا اور دوسروں کے چشمہ پر وارد ھوگئے حالانکہ ابھی زمانہ قریب کا ھے اور زخم کشادہ ھے جراحت مندمل نہیں ھو ئی ھے اور رسول(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قبر میں سو بھی نہیں سکے ہیں-یہ جلدی بازی تم نے فتنہ کے خوف سے کی حالانکہ تم فتنہ ہی میں پڑ گئے اور جھنم تو تمام کفار کو محیط ھے-
افسوس تم پر تمہیں کیا ھو گیا ھے، تم کھاں بھک رھے ھو؟تمھارے درمیان کتاب ِخدا موجود ھے جس کے امور واضح، احکام اشکار،علایم روشن، نواہی تا بندہ اور اوامر نمایاں ہیں تم نے اسے پس پشت ڈال دیا- یا کوئی دوسرا حکم چاہتے ھو تو یہ بہت برابَدَل ھے اور جو غیر اسلام کو دین بناٴے گا اس سے وہ قبول بھی نہ ھوگا اورآخرت میں خسارہ بھی ھوگا-
اس کے بعد تم نے صرف اتنا انتظار کیا کہ اس کی نفرت ساکن ھو جاٴے اور مھار ڈہیلی ھو جاٴے،پھر آتش جنگ کو روشن کرکے شعلوں کو بھڑکانے لگے،شیطان کی آواز پر لہیک کھنے اور دین کے انوار کو خاموش کرنے اور سنت پیغمبر(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بر باد کرنے کی کوششیں شروع کر دیں
تم پانی ملے ھوئے دودھ کو بار بار پنے میں اپنی سیری سمجھتے ھو اور رسول کے اہل واہلہیت(علیہم السلام) کےلئے پوشیدہ ضرر رسانی کر تے ھو-ھم تمھاری حرکات پر یوں صبر کرتے ہیں جیسے چھری کی کاٹ اور نیزے کے زخم پر-تمھارا خیال ھے کہ میرا میراث میں حق نہیں ھے-کیا تم جاہلیت کا فیصلہ چاہتے ھو،جب کہ ایمان والوں کےلئے اللہ سے بہتر کوئی حاکم نہیں ھے کیا تم نہیں جانتے ھو؟جی ھاں! تمھارے لئے روز روشن سے زیادہ عیاں ھے کہ میں ان کی پارہٴ جگر ھوں-اے مسلمانو! کیا مجھے میری میراث سے محروم کر دیا جائے گا؟
اے ابو بکر!کیا قران میں یہی ھے کہ تو آپنے باپ کا وارث بنے اور میں آپنے بآپ کی وارث نہ بنوں-یہ کیسا افتراٴ ھے؟
کیا تم نے قصداً کتاب ِخدا کو پس پشت ڈال دیا ھے جب کہ اس میں سلیمان(علیہم السلام) کے وارث داوٴد(علیہ السلام) د ہونے کا ذکر ھے اور جناب زکریا(علیہ السلام) کی یہ دعا خدا یا مجھے ایساولی دیدے جو میرا اورآل یعقوب(علیہم السلام) کا وارث ھو-
اور یہ اعلان ھے قرابتدار بعض بعض سے اولیٰ ہیں-
اور یہ ارشاد ھے خدا اولاد کے بارے میں تمہیں یہ نصیحت کرتا ھے کہ لڑکے کو لڑکی کا دوگنا ملے گا اور یہ تعلیم ھے کہ مرنے والا آپنے والدین اور اقربا کے بارے میں وصیت کرے-یہ متقین کی ذمہ داری ھے- اور تمھارا خیال ھے کہ نہ میرا کو ئی حق ھے اور نہ میرے بآپ کی کو ئی میراث ھے اور نہ میری کو ئی قرابتداری ھے-کیا تم پر کوئی خاص آیت نازل ھو ئی ھے جس میں میرا بآپ شامل نہیں ھے؟
یا تمھارا کھنا یہ ھے کہ میں آپنے بآپ کے مذ ھب سے الگ ھوں اس لئے وارث نہیں ھوں-کیا تم عام وخاص قرآن کو میرے بآپ اور میرے ابن عم سے زیادہ جانتے ھو- خیر ھوشیار ھو جاوٴ: آج تمھارے سامنے وہ سےم رسیدہ ھے جو کل تم سے قیامت میں ملے گی جب اللہ حاکم اور محمد(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) طالب حق ھوں گے-
موعد قیامت کا ھوگا اور ندامت کسی کے کام نہ آے گی اور ھر چیز کا ایک وقت مقرر ھوگا-عنقریب تمہیں معلوم ھوجاٴے گا کہ کس کے پاس رسوا کن عذاب آتا ھے اور کس پر مصیبت نازل ھوتی ھے-
(اس کے بعد آپ انصار کی طرف متوجہ ہوئیں اور فرمایا)
اے جواں مرد گروہ: ملت و قوم کے بازوو! اسلام کے ناصرو!
یہ میرے حق سے چشم پوشی میری ھمدردی سے غفلت کیسی ھے؟کیا وہ رسو(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ل میرے بآپ نہ تھے جنھوں نے یہ کھا تھاانسان کا تحفظ اس کی اولاد میں ھوتا ھے-تم نے بہت جلدی خوف زدہ ھو کر یہ اقدام کیاحالانکہ تم میں وہ حق والو ںکی طاقت تھی جس کےلئے میںکوشاں ھوںاور وہ قوت تھی جس کی میں طالب اور تگودو میں ھوں-کیا تمھارا یہ بھانہ ھے رسو(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ل کا انتقال ھو گیاھے! تو یہ توبہت بڑا حادثہ رونما ھوگیا ھے-
جس کارخنہ وسیع،شگاف کشادہ ھوگیا ھے،زمین ان کی غیبت سے تاریک، ستارے بے نور،امیدیں ساکن،پھاڑسرنگوں،حریم زایل اور حرمت برباد ہو گئی ھے-یقیناً یہ بہت بڑا حادثہ اور بہت عظیم مصیبت ھے،نہ ایسا کو ئی حادثہ ھے اور نہ سانحہ-خود قرآن نے تمھارے گھروں میں صبح وشام بہ آواز بلند تلاوت والحان کے ساتھ اعلان کر دیا تھا کہ اس سے پہلے جو انہیاٴ پر گذ را و ہ اٹل حکم تھا اور حتمی قضا تھی اور یہ بھی ایک رسول(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں جنہیں موت آٴے گی تو کیا تم الٹے پاوٴ ںپلٹ جاوٴ گے؟
ظاھر ھے کہ اس سے اللہ کا کو ئی نقصان نہ ھوگا،اور وہ اہل شکر کو جزا دے کے رھے گا ھاں اے انصار: کیا تمھارے دیکھتے سنتے اور تمھارے مجمع میں میری میراث ہضم ھو جاٴے گی؟تم تک میری آواز بھی پھنچی-تم با خبر بھی ھو-تمھارے پاس اشخاص،اسباب، آلات، قوت، اسلحہ اور سپر سب کچھ موجود ھے-لیکن تم نہ میری آواز پر لہیک کہتے ھو،اور نہ میری فر یاد کو پہچنتے ھو،تم تو مجاھد ھو، خیر وصلاح کے ساتھ معروف ھو،منتخب روزگار اور سر آمد زمانہ تھے-تم نے عرب سے جنگ میں رنج وتعب اٹھایا ھے،امتوں سے ٹکراٴے ھو، لشکروں کا مقابلہ کیا ھے،
ابھی ھم دونوں اسی جگہ ہیں جہاںھم حکم دیتے تھے اور تم فر مانبر داری کرتے تھے- یھاں تک کی ھمارے دم سے اسلام کی چکی چلنے لگی-زمانہ کا دودھ نکال لیا گیا،شرک کے نعرے پست ھو گئے،افتراٴ کے فوارے دب گئے،کفر کی آگ بجھ گئی،فتنہ کی دعوت خاموش ہوگئی،دین کا نظام مستحکم ھو گیا،تو اب تم اس وضاحت کے بعد کھاں چلےگئے اور اس اعلان کے بعد کیوں پر دہ پوشی کر لی؟
آگے بڑھ کے قدم کیوں پیچھے ہٹا دٴے؟
ایمان کے بعد کیوں مشرک ھوٴے جا رھے ھو؟
برا ھو اس قوم کا جس نے اپنی قسموں کو عھد کرنے کے بعدتوڑا اور رسول(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نکالنے کی فکر کی اور پہلے تم سے مقابلہ کیاکیا تم ان سے ڈرتے ھو جب کہ خوف کا مستحق صرف خدا ھے-
اگر تم ایمان دار ھو- خبر دار:
میں دیکھ رہی ھوں کہ تم دا ئمی پستی میں گر گئے اور تم نے بست وکشاد کے صحیح حق دار کو دور کر دیا،آرام طلب ھو گئے اور تنگی سے وسعت میں آگئے،جو سنا تھا اسے پہینک دیا اور جو بادلِ نخواستہ نگل لیا تھا اسے اُگل دیا-خیر تم کیا اگر ساری دنیا بھی کافر ھو جاٴے تو اللہ کو کسی کی پرواہ نہیں ھے-خیر مجھے جوکچھ کھنا تھا وہ کہہ چکی،تمھاری بے رخی اور بے و فائی کو جانتے ھوٴے جس کو تم لوگوں نے شعار بنا لیا ھے-لیکن یہ تو ایک دل گرفتگی کا نتیجہ اور غضب کا اظھار ھے،ٹوٹے ھوٴے دل کی آواز ھے،ایک اتمام حجت ھے چاھے تو اسے ذخیرہ کر لو-مگر یہ پیٹھ کا زخم ھے،پیروں کا گھاؤ ھے
ذلت کی بقا اور غضب ِخدا اور ملامتِ دا ئمی سے موسوم ھے اور اللہ کی اس بھڑکتی آگ سے متصل ھے جو دلوں پر روشن ھوتی ھے- خدا تمھارے کرتوت کو د یکھ رھا ھے اور عنقریب ظالموں کو معلوم ھو جاٴے گا کہ وہ کیسے پلٹائے جائیں گے-میں تمھارے اس رسول(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ہیٹی ھوں جس نے عذاب شدید سے ڈرایا ھے-
اب تم بھی عمل کرو میں بھی عمل کرتی ھوں-
تم بھی انتظار کرو اور میں بھی وقت کا انتظار کر رہی ھوں-
اس کے جوا ب میں ابو بکر(عبد اللہ بن عثمان)نے لوگوں کو گمراہ اور غافل کرنے کےلئے یوں تقریر شروع کی تاکہ آپنے موقف کو بچا سکے-
دختر رسول خدا(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم): آپ کے بابا مومنین پر بہت مہربان-رحم وکرم کرنے والے اور صاحب عطوفت تھے-وہ کافروں کےلئے دردناک عذاب اور سخت ترین قھرالہی تھے-آپ اگر ان کی نسبتوں پر غور کریں تو وہ تمام عورتوں میں صرف آپ کے بآپ تھے اور تمام چاھنے والوں میں صرف آپ کے شوہر کے چاھنے والے تھے اور انھوں نے بھی ھر سخت مر حلہ پر نبی(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا سا تھ دیا ھے-آپ کا دوست نیک بخت اور سعید انسان کے علاوہ کوئی نہیں ھو سکتا ھے او ر آ پ کا دشمن شقی اور بد بخت کے علاوہ کوئی نہیں ھوسکتا-
آپ رسول اکرم(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی پاکیزہ عترت اور ان کے منتخب پسندیدہ افراد ہیں-آپ ہی حضرات راہ خیر میں ھمارے رھنما اور جنت کی طرف ھمیںلے جانے والے ہیں-اور خود آپ اے تمام خواتین عالم میں منتخب اور خیر الانہیاء کی دختر-یقیناًآپنے کلام میں صادق اور کمال عقل میں سب پر مقدم ہیں-آپ کو نہ آپ کے حق سے روکا جا سکتا ھے اور نہ آپ کی صداقت کا انکار کیا جا سکتا ھے
مگر خدا کی قسم میں نے رسول(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی راٴے میں عدول نہیں کیا ھے اور نہ کو ئی کام ان کی اجازت کے بغیر کیا ھے اور میر کارواں قافلہ سے خیانت بھی نہیں کر سکتا ھے-میں اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ھوں اور وہی گواہی کےلئے کافی ھے
کہ میں نے خود رسول اکرم(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا ھے کہ ھم گر وہ انہیاٴ- سونے چاندی اور خانہ وجایداد کا مالک نہیں بناتے ہیں-ھماری وراثت کتاب، حکمت، علم ونبوت ھے اور جو کچھ مال دنیا ھم سے بچ جاتا ھے وہ ھمارے بعد ولی امر کے اختیار میں ھوتا ھے-وہ جو چاھے فیصلہ کر سکتا ھے-
اور میں نے آپ کے تمام مطلوبہ اموال کو سامان جنگ کےلئے مخصوص کر دیا ھے جس کے ذریعہ مسلمان کفار سے جہاد کریں گے اور سرکش فاجروں سے مقابلہ کریں گے اور یہ کام مسلمانوں کے اتفاق راٴے سے کیا ھے – یہ تنھا میری راٴے نہیں ہیں اور نہ میں نے ذاتی طور پر طے کیا ھے- یہ میرا ذاتی مال اور سرمایہ آپ کےلئے حاضر ھے اور آپ کی خدمت میں ھے جس میں کو ئی کوتاہی نہیں کی جا سکتی ھے-
آپ تو آپنے بآپ کی امت کی سردار ہیں اور اپنی اولاد کےلئے شجرہٴ طیبہ ہیں-آپ کے فضل وشرف کا انکار نہیں کیا جا سکتاھے اور آپ کے اصل وفرع کو گرایا نہیں جا سکتا ھے-آپ کا حکم تو میری تمام املاک میں بھی نافذ ھے تو کیسے ممکن ھے میں اس مسٴلہ میں آپ کے بابا کی مخالفت کر دوں-یہ سن کر جناب فاطمہ زھرا(علیہا السلام) نے فرمایا:
سبحان اللہ- نہ میرا بآپ احکام خدا سے روکنے والا تھا اور نہ اس کا مخالف تھا-وہ آثار قرآن کا اتباع کرتا تھا اور اس کے سوروں کے ساتھ چلتا تھا- کیا تم لوگوں کا مقصد یہ ھے کہ اپنی غداری کا الزام اسکے سر ڈال دو- یہ ان کے انتقال کے بعد ایسی ہی سازش ھے جیسی ان کی زندگی میں کی گئی تھی-
دیکھو یہ کتاب خدا حاکم عادل اور قول فیصل ھے جو اعلان کر رہی ھے کہ خدایا وہ ولی دیدے جو میرا بھی وارث ھو اور آل یعقوب کا بھی وارث ھو اورسلمان(علیہ السلام) داوٴد(علیہ السلام) کے وارث ھوئے-
خدائے عز وجل نے تمام حصے اور فرا ئض کے تمام احکام ہیان کر دیے ہیں جہاں لڑکوں اور لڑکیوں کے حقوق کی بھی وضاحت کر دی ھے اور اس طرح تمام اہل باطل کے بھانوں کو باطل کر دیا ھے اور قیامت تک کے تمام شبھات اور خیالات کو ختم کر دیا ھے- یقینایہ تم لوگوں کے نفس نے ایک بات گڑھ لی ھے تو اب میں بھی صبر جمیل سے کام لے رہی ھوں اور اللہ ہی تمھارے ہیانات کے بارے میں میرا مدد گار ھے-
(اس کے بعد ابوبکر نے پھر تقریر شروع کی)
اللہ، رسول(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور رسول کی ہیٹی سب سچے ہیں-آپ حکمت کے معادن، ھدایت ورحمت کا مرکز، دین کے رکن، حجت خدا کا سر چشمہ ہیں-میں نہ آپ کے حرف راست کو دور پہینک سکتا ھوں اور نہ آپ کے ہیان کا انکار کر سکتا ھوں-مگر یہ ھمارے اورآپ کے سامنے مسلمان ہیں-جنھوں نے مجھے خلافت کی ذمہ داری دی ھے اور میں نے ان کے اتفاق رائے سے یہ عھدہ سنبھالا ھے-اس میں نہ میری بڑا ئی شامل ھے نہ خود را ئی اور نہ شوق حکومت-
یہ سب میری اس بات کے گواہ ہیں یہ ابو بکر کی پہلی کشش تھی جس میں انھوں نے مسلمانوں کے جذبات اور ان کی رائے کو حضرت زھرا(علیہا السلام) کی نصرت سے منحرف کیا اور اس کےلئے انھوں نے امت کی صلاح و فلاح اور سنت رسول(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اتباع کا حوالہ دے کر رائے عامہ کو اپنی ظاھر داری کے ذریعہ گمراہ کیا-
جسے سن کر جناب فاطمہ زھرا(علیہا السلام) لوگوں کی طرف متوجہ ہوئیں اورفرمایا:
اے گروہ مسلمین جو حرف باطل کی طرف تیزی سے سبقت کرنے والے اور فعل قہیح سے چشم پوشی کرنے والے ھو- کیا تم قرآن پر غور نہیں کرتے ھواور کیا تمھارے دلوں پر تالے پڑے ھوٴے ہیں-یقینا تمھارے اعمال نے تمھارے دلوں کو زنگ آلود کر دیا ھے اور تمھاری سماعت اور بصارت کو اپنی گرفت میں لے لیا ھے-تم نے بد ترین تاویل سے کام لیا ھے-
اور بدترین راستہ کی نشان دہی کی ھے اور بد ترین معاوضہ پر سودا کیا ھے- عنقریب تم اس بوجھ کی سنگینی کا احساس کرو گے اور اس کے انجام کو بہت درد ناک پاوٴ گے جب پردے اٹھا ئے جائیں گے اور پس پردہ کے نقصانات سامنے آجا ئیں گے اور خدا کی طرف سے وہ چیزیں سامنے آجاٴے گی جن کا تمہیں وھم گمان بھی نہیں ھے اور اہل باطل خسارہ کو بر داشت کریں گے-
اس کے بعد قبر پیغمبر(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کارخ کرکے فریا د کی:
بابا آپ(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد بڑی نئی نئی خبریں اور مصیبتیں سامنے آئیں کہ اگر آپ سامنے ھوتے تو مصا ئب کی یہ کثرت نہ ھوتی-ھم نے آپ کو ویسے ہی کھو دیا جیسے زمین ابر کرم سے محروم ھو جاٴے- اور اب آپ کی قوم بالکل ہی منحرف ہو گئی ھے-
ذرا آپ آکر دیکھ تو لیںدنیا کا جو خاندان خدا کی نگاہ میں قرب ومنزلت رکھتا ھے وہ دوسروں کی نگاہ میں محترم ھوتا ھے مگر ھمارا کوئی احترام نہیں ھے کچھ لوگوں نے آپنے دل کے کینوں کا اس وقت اظھار کیا جب آپ اس دنیا سے چلےگئے اور میرے اورآپ کے درمیان خاک قبر حائل ہوگئی-لوگوں نے ھمارے اوپر ہجوم کرلیا اور آپ کے بعد ھم کو بے قدر وقیمت سمجھ کر ھماری میراث کو ہضم کر لیا-
آپ کی حیثیت ایک بدر کامل اور نور مجسم کی تھی جس سے روشنی حاصل کی جاتی تھی اور اس پر ربِّ عزت کے پیغامات نازل ھوتے تھے-
جبریل آیات الہی سے ھمارے لئے سامان انس فراھم کرتے تھے مگر آپ کیا گئے کہ ساری نیکیاں پس پر دہ چلی گئیں- کاش مجھے آپ سے پہلے موت آگئی ھوتی اور میں آپ کے اور آپنے درمیان خاک کے حا ئل ہونے سے پہلے مر گئی ھوتی-
شہزادی کائنات(علیہاالسلام) نے اپنا خطاب مکمل کیا اور حق کو بالکل واضح و آشکار فرمادیا، آپ(س) نے خلیفہ سے جواب طلب کیا-خلیفہ کو منھ کی کھانی پڑی، اور مستحکم و واضح ادلہ و براہین سے، ان کے منصوبوں کو خاک میں ملا دیا اسی کے ساتھ ساتھ آپ نے اسلام کے حقیقی خلیفہ کے فضائل و کمالات کا تذکرہ بھی کردیا جس سے مدینہ کی سیاسی فضا بالکل بدل گئی اور رائے عامہ شہزادی کی موافق ہوگئی اور ابوبکر کے سامنے مشکلات کھڑی ہوگئیں اور ان کےلئے اس سے چھٹکارے کے تمام راستے بند نظر آنے لگے-
ابن اہی الحدید کا بیان ھے: میں نے مدرسہٴ غرہیہ بغداد کے مدرس ابن الفارقی سے پوچھا: کیا فاطمہ(س) واقعاًسچی تھیں؟ انھوں نے کھا ھاں! میں نے کھا تو پھر ابوبکر صاحب نے ان کو فدک کیوں وآپس نہیں کیا تھا؟ جب کہ وہ ان کے نزدیک بھی صادقہ تھیں یہ سنکر وہ مسکرائے اور انھوں نے ایک حسین اور پرلطف بات کہی:
اگر وہ آج صرف ان کے دعوے کی بنا پر فدک ان کے حوالے کردیتے تو وہ اگلے روز ان کے پاس پھر تشریف لاتیں اور اپنے شوہر کےلئے خلافت کا دعوی پیش کردیتیں اور ان کو ان کے مقام سے ہٹا دیتیں اور پھر ان کےلئے کسی قسم کے عذر کی گنجائش باقی نہ رہتی، کیونکہ انھوں نے خود آپنے قلم سے صادقہ لکھا ھے لہٰذا اب وہ جو دعویٰ بھی کرتیں اس کےلئے کسی ہینہ اور گواہی کی ضرورت نہیں تھی-

اس بارے میں مزید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button