سلائیڈرکتبلائبریریمتفرق کتب

یزید بن معاویہ: تاریخ انسانی کا بدترین کردار

مؤلف: مولانا آفتاب حسین جوادی

یزید بن معاویہ کا فسق و فجور اور کفر و زندقہ تمام اہل اسلام کے نزدیک ایک مسلمہ حقیقت ہے۔ یزید ایک بدوی عورت سے پیدا ہوا جو دمشق کے سماجی ماحول کو برداشت نہ کر سکی۔ بنا برایں اس کی تربیت اس کی ماں نے بدوی ماحول کے مطابق کی، جس میں عیش و عشرت اور لا قانونیت شامل تھی۔ اس نے تمام زندگی عیش و طرب میں گزار دی۔ اس کے باوجود آج بھی کچھ ناصبی افراد یزید کے دفاع میں وقتا فوقتا ًکچھ بے بنیاد روایات اور من گھڑت واقعات پیش کرتے رہتے ہیں۔ اور بہت سارے دیگر نام نہاد کلمہ گو افراد بھی اظہار تو نہیں کرتے لیکن دل میں یزید کی نسبت نرم گوشہ رکھتے ہیں۔ اس بات کے پیش نظر پاکستان میں عصر حاضر کے نامور محقق علامہ آفتاب حیدر جوادی صاحب نے ” یزید بن معاویہ، تاریخ انسانی کا بدترین کردار” کے نام سے ایک بہترین تحقیقی کتاب تالیف کی ہے۔ جس کا مقصد اہل علم و دانش اور حقیقت کے متلاشی افراد تک تاریخی حقائق کی روشنی میں یزید کے بدترین کردار کو پیش کرنا ہے۔

ڈاؤن لوڈ کریں

آن لائن پڑھیں

اس بارے میں مزید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button