حضرت فاطمہ زھراؑسلائیڈرسیرت کتبلائبریری

فاطمۃ الزہراء من المھد الی اللحد”

fadhema_alzahra_men_almahde_ela_alallahdڈاؤنلوڈ PDF

آیت اللہ محمد کاظم قزوینی ؒ کو جب صحراء میں شہید کرنے کی تیاریاں مکمل ہوچکیں تو اس وقت آپ نے جناب سیدہ سلام اللہ علیھا سے توسل کیا کہ اگر وہ زندہ بچ گئے تو ان کی حیات طیبہ پر ایک کتاب تحریر کریں گے۔ چناچہ نجات پانے کے بعد آپ ؒ نے حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی زندگی پر ایک مبسوط کتاب "فاطمہ من المھد الی اللحد” تحریر فرمائی۔ زندگانی جناب سیدہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کے حوالے سے یہ ایک جامع کتاب ہے۔ جس میں جناب سیدہ سلام اللہ علیھا کی حیات مبارک ولادت تا شہادت کے تمام حالات و واقعات کو منظم اور بہترین انداز میں ذکر کیا ہے۔اس میں جناب فاطمہ زہراء علیھا السلام کی تاریخ و سیرت، فضائل و مناقب اور آپؑ پر گزرنے والے درد ناک مصائب و آلام کو جامع انداز میں بیان کیا ہے۔ اس پہ مستزاد یہ کہ آپ کی حیات مبارکہ کےگم گشتہ نکات کو بھی واضح کیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کے بارے میں مختلف شعراء کے قصائد اور مرثیہ جات کو بھی راقم نے رقم کیا ہے۔ یہ معروف و زرین کتاب اب اپنی اصلی زبان یعنی عربی میں اہل علم خصوصاً اہل منبر و خطباء کے لئے رسالات ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دی گئی ہے۔ کتاب کو یہاں سےڈاونلود کیا جا سکتا ہے۔

اس بارے میں مزید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button