متفرق مقالات

محرم اور حق و باطل کا معرکہ

حجۃ الاسلام والمسلمین عون علوی

کربلا محض ایک تاریخی واقعہ نہیں بلکہ ایک عظیم، کثیر جہتی تحریک ہے جو ہر دور میں نیا  پیغام دیتی ہے۔ اس کا بنیادی پیغام  ظلم، باطل اور طاغوت کے خلاف کھڑے ہو جانا ہے۔ امام حسینؑ نے ذلت کی بجائے شہادت کو ترجیح دے کر توحید اور حریت کا علم بلند کیا، اور طاغوت کے سامنے سر تسلیم خم نہ کیا۔ اسلام کبھی بھی کمزور ہو کر ظلم قبول کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔

آج کے دور میں بھی کربلا کا پیغام آزادی اور عزت کا سرچشمہ ہے۔ غزہ کے مظلومین نے اسی جذبے کے ساتھ استعمار کی منافقت کو بے نقاب کیا، جو آزادی کے دعوؤں کے پیچھے تسلط چھپاتے ہیں۔ رہبر معظم جیسے رہنماؤں نے امام علیؑ و امام حسینؑ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کے سامنے ڈٹ کر یہ ثابت کیا کہ حریت پسند آج بھی استکبار کے خلاف کھڑے ہو سکتے ہیں۔ کربلا ہی وہ درسگاہ ہے جو ہمیں حقیقی آزادی اور خدا کی بندگی سکھاتی ہے، اور عالم اسلام کو متحد کرتی ہے۔

اس بارے میں مزید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button