حدیثرمضان المبارکسلائیڈرعباداتمکتوب دروسموضوعی احادیث

ماہ مبارک رمضان سے متعلق احادیث

ماہ مبارک رمضان کی اہمیت
1۔ قال رسول الله صلى الله علیه و آله و سلم:”لو يعلم العبد ما فى رمضان لود ان يكون رمضان السنة”
رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا:”اگر بندے کو معلوم ہوتا کہ رمضان کا مہینہ کیا ہے، (اور یہ کن برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے) وه چاہتا کہ پورا سال ہی روزہ رمضان ہوتا”۔
(بحار الانوار، ج 93، ص 346)
رمضان رحمت کا مہینہ:
2۔ قال رسول اللہ صلى اللہ علیه و آله و سلم:”و هو شهر اوله رحمة و اوسطه مغفرة و اخرہ عتق من النار”
رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ نے فرمایا ہے کہ: رمضان ایسا مہینہ ہے کہ جسکا پہلا حصہ رحمت، درمیان والا حصہ مغفرت اور آخری حصہ جہنم کی آگ سے آزاد ہونا ہے۔
(بحار الانوار، ج 93، ص 342)
قرآن اور ماہ مبارک رمضان
3۔ قال الرضا علیه السلام:”من قرا فى شهر رمضان اية من كتاب الله كان كمن ختم القران فى غيره من الشهور”
امام رضا علیہ السلام نے فرمایا:”جو شخص رمضان کے مہینے مین قرآن کی ایک آیت کی تلاوت کرے گویا اس نے دوسرے مہینوں میں پورے قرآن کی تلاوت کی ہے”۔
(بحار الانوار ج 93، ص 346)
ماہ رمضان بہار قرآن
4۔ قال ابو جعفر علیہ السلام” لِكُلِّ شي‏ءٍ رَبيعٌ و رَبيعُ القُرآنِ شَهرُ رَمَضان”
امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا؛”ہر چیز کی کوئی بہار ہے اور قرآن کی بہار، ماہ رمضان ہے۔”
(الکافی، ج 2 ص 10، 630)
ماہ رمضان میں تلاوت قرآن مجید کا ثواب
5۔ قال رسول اللہ صلى اللہ علیه و آله و سلم:هُوَ شَهْرُ دُعِيتُمْ فيه اِلي ضِيافَةِ اللهِ … وَ مَنْ تَلا فِيهِ آيَةً مِنَ الْقُرآنِ كانَ لَهُ مِثْلُ اَجْرِ مَنْ خَتَمَ الْقُرآنَ فِي غَيْرِهِ مِنَ الشّهُورِ،
رسول خدا ﷺنے خطبہ شعبانیہ میں ارشاد فرمایا:ماہ رمضان ایسا مہینہ ہے کہ جس میں تمہیں اللہ کی مہمانی کی دعوت دی گئی ہے… تم میں سے جو شخص اس مہینہ میں قرآن کی ایک آیت کی تلاوت کرے، اس کا ثواب اس شخص کے برابر ہے کہ جو ماہ رمضان کے علاوہ دوسرے مہینوں میں ختم قرآن کرے۔
(عیون اخبار الرّضا، ج2، ص295)
ماہ رمضان کی فضيلت
6۔ قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم:”ان ابواب السماء تفتح فى اول ليلة من شهر رمضان و لا تغلق الى اخر ليلة منه”
رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم فرماتے ہیں: "آسمان کے دروازے ماه رمضان کے پہلی رات کو کھلتے ہیں اور آخری رات تک بند نہیں ہوتے”۔
(بحار الانوار، ج 93، ص 344)
قلب شھر رمضان
7۔ قال ابو عبداللہ علیہ السلام:”َ قَلْبُ شَهْرِ رَمَضان لَيْلَةُ الْقَدْرِ”
"امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا” ماہ رمضان کا دل شب قدر ہے۔”
(بحارالانوار، ج96، ص386).

شب قدر کا احیاء
8۔ عن فضيل بن يسار قال:”كان ابو جعفر علیه السلام اذا كان ليلة احدى و عشرين و ليلة ثلاث و عشرين اخذ فى الدعاء حتى يزول الليل فاذا زال الليل صلى”
فضیل بن یسار کہتے ہیں:”امام باقر (علیہ السلام) ماہ رمضان کے اکیسیویں اور تئیسویں کی راتوں کو دعا اور عبادت میں مصروف ہوجایا کرتے تھے حتی کہ صبح ہوجاتی اور جب رات گزرجاتی نماز فجر ادا فرمایا کرتے”۔
(وسائل الشیعہ، ج 7، ص 260، ح 4)
شب قدر کی فضیلت:
9۔ قيل لابي عبد الله عليه السلام كيف تكون ليلة القدر خيرا من الف شهر؟ قال: العمل الصالح فيها خير من العمل في الف شهر ليس فيها ليلة القدر.
امام صادق علیہ السلام سے سوال ہوا کہ کس طرح شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے ؟
امام نے فرمایا کہ: اس رات میں نیک کام کرنا، اس نیک کام کرنے سے بہتر ہے کہ جو ایسے ہزار مہینوں میں انجام دیا جائے کہ جن میں شب قدر موجود نہیں ہے۔ پس اسی وجہ سے شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔
(وسائل الشیعہ، ج 7 ص 256، ح 2)
ماہ رمضان کا وجہ تسمیہ
10۔ قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم ” انما سمی رمضان لان رمضان یرمض الذنوب "
"رمضان کو رمضان اس لیے کہا جاتا ہے کہ وہ گناہوں کو جلا دیتا ہے”۔
(تفسیر نور، جلد 1، صفحہ 370)
ماہ رمضان اور تزکیہ
11۔ قال رسول اللہ صلى اللہ علیه و آله و سلم "یا جابر ھذا شھر رمضان من صام نھارہ و قام وردا من لیلۃ و عف بطنہ و فرجہ و کف لسانہ خرج من ذنوبہ کخروجہ من الشھر فقال جابر یا رسول اللہ ما احسن ھذا الحدیث
فقال رسول اللہ یا جابر و ما اشد ھذا الشروط”
"اے جابر، یہ ماہ رمضان کا مہینہ ہے، جس نے اس ماہ میں روزہ رکھا، رات دعا اور عبادت میں گزاری، پیٹ اور شرم گاہ کی عفت کا خیال رکھا اور زبان کو قابو میں رکھا وہ اپنے گناہوں سے اس طرح نکل گیا جیسے ماہ رمضان سے نکل گیا۔ جابر نے عرض کی یا رسول اللہ یہ حدیث کس قدر اچھی ہے”۔
آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:
"اے جابر ان شروط پر عمل کرنا اور انکی رعایت کرنا بھی کس قدر مشکل ہے”۔
(فروع کافی، جلد 4، صفحہ 87)
رمضان خداوند کا مہینہ:
12۔ قال اميرالمؤمنين : شهر رمضان شهر الله و شعبان شهر رسول الله و رجب شهري،
امام علی عليہ السلام نے فرمایا ہے کہ: رمضان خداوند کا مہینہ ہے اور شعبان رسول خدا کا مہینہ ہے اور رجب میرا مہینہ ہے۔
(وسائل الشیعہ، ج 7 ص 266، ح 23)
ماہ رمضان المبارک کا بہترین عمل
13۔قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم:یا اباالحسن افضل الاعمال فی ھذا الشھر الورع عن محارم اللہ”
[اے ابوالحسن، اس ماہ مبارک میں بہترین عمل محرمات الہی کی نسبت ورع اور تقوی اختیار کرنا ہے]۔
(وسائل الشیعہ، جلد 10، صفحہ 30،)
ماہ رمضان میں روزے رکھنے کا نتیجہ
14۔قال رسول الله‏ صلى ‏الله ‏علیه ‏و ‏آله: شَهرُ رَمَضانَ شَهرٌ فَرَضَ الله‏ عز و جل عَلَیكُم صِیامَهُ؛ فَمَن صامَهُ إیمانا وَاحتِسابا خَرَجَ مِن ذُنوبِهِ كَیَومَ وَلَدَتهُ اُمُّهُ۔
"ماہ رمضان وہ مہینہ ہے جس میں خداوند عالم نے تم پر روزے واجب کیے ہیں لہذا جو شخص اس میں ایمان اور خدا سے اجر حاصل کرنے کی امید سے روزہ رکھے تو ایسے گناہوں سے پاک ہو گا جیسے ماں کے بیٹ سے بغیر گناہ کے پیدا ہوا تھا۔”
(تہذیت الاحکام: ج 4 ص152/عوالی اللآلی: ج 3 ص132)
ماہ رمضان میں منادی کی نداء
15۔ قال رسول الله صلى ‏الله ‏علیه ‏و ‏آله: یَأمُرُ الله‏ مَلَكا یُنادی فی كُلِّ یَومٍ مِن شَهرِ رَمَضانَ فِی الهَواءِ: أبشِروا عِبادی! فَقَد وَ هَبتُ لَكُم ذُنوبَكُمُ السّالِفَةَ، و شَفَّعتُ بَعضَهُم فی بَعضٍ فی لَیلَةِ القَدرِ، إلاّ مَن أفطَرَ عَلى مُسكِرٍ أو حِقدٍ عَلى أخیهِ المُسلِم۔
خداوند عالم ایک فرشتہ کو حکم دیتا ہے کہ ماہ رمضان کے ہر دن فضا میں یہ ندا دے: ‘ اے میرے بندو! خوشخبری! میں نے تمہارے گزشتہ تمام گناہ بخش دئیے اور شب قدر میں تمہارے ایک دوسرے کی نسبت شفاعت قبول کر لی سوائے شخص کے جس نے شراب سے افطار کیا ہو یا کسی مسلمان بھائی کی نسبت بغض و کینہ دل میں رکھا ہو۔
(الدعوات: ص 207 ، 561/بحارالأنوار: ج97 ص5)
ماہ رمضان ضیافت الٰہی کا مہینہ
16۔ قال رسول الله صلى ‏الله ‏عليه‏ و‏آله ـ في وَصفِ شَهرِ رَمَضانَ ـ : هُوَ شَهرٌ دُعيتُم فيهِ إلى ضِيافَةِ اللهِ، و جُعِلتُم فيهِ مِن أهلِ كَرامَةِ اللهِ، أنفاسُكُم فيهِ تَسبيحٌ، و نَومُكُم فيهِ عِبادَةٌ، …
پیغمبر اکرم (ص) نے ماہ رمضان کی تعریف میں فرمایا: یہ وہ مہینہ ہے جس میں تمہیں ضیافت الہی پر دعوت دی گئی ہے اس میں تمہاری سانسیں تسبیح اور تمہاری نیندیں عبادت ہیں۔ اس میں تمہارا عمل مقبول ہے اور تمہاری دعائیں مستجاب ہوتی ہیں۔
(فضائل الأشهر الثلاثة: ص 61 ، 77/الأمالي للصدوق: ص 4 ، 84)
ماہ رمضان مغفرت کا مہینہ
17۔ قال رسول الله صلى ‏الله ‏عليه‏ و‏آله انّ شھر رمضان ، شھر عظیم یضاعف اللہ فیہ الحسنات و یمحو فیہ السیئات و یرفع فیہ الدرجات ۔”
رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ماہ مبارک کی فضیلت بیان فرماتے ہیں :ماہ مبارک عظیم مہینہ ہے جس میں خداوند متعال نیکیوں کو دو برابر کر دیتا ہے گناہوں  کو مٹا دیتا اور درجات کو بلند کرتا ہے۔
(امالی صدوق۔ج:1،ص:54)

اس بارے میں مزید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button