محافلمناقب امیر المومنین عمناقب و فضائل

عید غدیر، آئمہ علیھم السلام کی زبانی

درحقیقت غدیر کا دن آل محمد علیھم السلام کےلئے عید اور جشن منا نے کا دن ہے اسی وجہ سے اھل بیت علیھم السلام کی جا نب سے خاص طور پر اس دن جشن و سرور کا اظہار اور عید منا نے پر زور دیا گیا ہے
حضرت عمر کی بزم میں موجود ایک یہودی شخص نے کہاتھا :
اگر (غدیر کے دن نازل ہو نے والی)یہ آیت ہماری امت میں نا زل ہو تی تو ہم اس دن عید منا تے۔!
الغدیر ج۱ص ۲۸۳،عوالم ج ۱۵/۳ص ۱۱۵،۳۰۳
حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام فر ما تے ہیں :بنی اسرائیل کے انبیاء جس دن اپنا جانشین معین فر ما تے تھے اس دن کو عید کا دن قرار دیتے تھے ۔”عید غدیر “بھی وہ دن ہے جس دن حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی علیہ السلام کو اپنا جا نشین معین فر ما یا ہے۔
بحار الانوار ج۳۷ص ۱۷۰
اس میں کو ئی شک و شبہ ہی نہیں ہے کہ عید غدیر منا نے کا مقصد دشمنوں کے با لمقابل اس تا ریخی دن کی یاد کوشیعہ حضرات کے دل میں باقی رکھنا اور اس کے مطالب کو زندہٴ جا وید رکھنا ہے اورغدیر تشیع کے صفحہ تا ریخ پر ایک بڑی علا مت اور ولایت کی دائمی نشانی ہے ۔
عید غدیر انبیاء و ائمہ علیھم السلام کی زبانی
ہم ذیل میں دوسری عیدوں کی نسبت عید غدیر کی فضیلت اور اس کی خاص اہمیت کے سلسلہ میں ائمہ علیھم السلام کی زبانی وارد ہونے والی احادیث نقل کر رہے ہیں :
پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
روز غدیر خم میری امت کی تمام عیدوں سے افضل دن ہے ۔
عوالم ج۱۵/۳ص۲۰۸
پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت امیر المو منین علیہ السلام کو وصیت فر ما ئی کہ اس دن (غدیر)عید منانا اور فرمایا : انبیاء علیھم السلام بھی ایسا ہی کرتے تھے اور اپنے جا نشینوں کو اس دن عید منا نے کی وصیت کیا کر تے تھے ۔
عوالم ج ۱۵/۳ص ۲۱۱
حضرت امیر المو منین علیہ السلام
یہ دن عظیم الشان دن ہے ۔
عوالم ج ۱۵/۳ص ۲۰۹
جس سال عید غدیر جمعہ کے روز آئی تو آپ نے اس دن ایک خطبہ ارشاد فرمایا جس میں بہت زیادہ مطالب عید غدیر کے متعلق بیان فرمائے من جملہ آپ نے یہ فرمایا :
خداوند عالم نے اس دن تمہارے لئے دو عظیم اور بڑی عیدوں کوجمع کردیا ہے۔
عوالم ج ۱۵/۳ص۲۰۸
حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام
خدا وند عالم نے کو ئی پیغمبر نہیں بھیجا مگر یہ کہ اس پیغمبر نے اس دن عید منا ئی اور اس کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھا۔
عوالم ج ۱۵/۳ص ۲۱۴
عید غدیر ”عید اللہ اکبر ہے “یعنی خدا وند عالم کی سب سے بڑی عید ہے۔
عوالم ج ۱۵/۳ص ۲۱۱
عید غدیر خم :عید فطر ،عید قربان ،روز جمعہ اور عرفہ کے دن سے افضل ہے اور خدا وند عالم کے نزدیک اس کا بہت بڑا مقام ہے۔
عوالم ج ۱۵/۳ص۲۱۰،۲۱۱،۲۱۲
غدیر کا دن بزرگ اور عظیم دن ہے یہ دن عید اور خوشی و سرور کا دن ہے۔
عوالم ج ۱۵/۳ص۲۱۳،الیقین ص ۳۷۲باب ۱۳۲
روز غدیر وہ دن ہے جس کو خداوند عالم نے ہمارے شیعوں اور محبوں کےلئے عید قرار دیا ہے ۔
عوالم ج ۱۵/۳ص۲۱۳
شاید تم یہ گمان کرو کہ خدا وند عالم نے روز غدیر سے زیادہ کسی دن کو محترم قرار دیا ہے !نہیں خدا کی قسم نہیں ،خداکی قسم نہیں ،خدا کی قسم نہیں !
عوالم ج ۱۵/۳ص ۲۱۵
قیامت کے دن چار دنوں کو دلہن کی طرح خدا کی بار گاہ میں پیش کیا جا ئیگا :عید فطر ،عید قربان، روز جمعہ اور عید غدیر ۔”غدیر خم کا دن “عید قربان اور عید فطر کے با لمقابل ستاروں کے درمیان چاند کے مانند ہے ۔خدا وند عالم غدیر خم کے موقع پر ملا ئکہ مقربین کو معین کرتا ہے جن کے سر دار جبرئیل امین ہیں انبیاء ومرسلین کو مو کل کر تا ہے جن کے سر دار حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں، اوصیاء و منتجبین کو موکل کر تا ہے جن کے سردار امیرالمو منین علیہ السلام ہیں اور اپنے اولیاء کو مو کل کر تا ہے جن کے سردار سلمان و ابوذر و مقداد و عمار ہیں ۔یہ غدیر کی ہمرا ہی کر تے ہیں تا کہ اس کو جنت میں دا خل کریں ۔
عوالم ج ۱۵/۳ص۲۱۲
حضرت امام رضا علیہ السلام
یہ دن اھل بیت محمد علیھم السلام کی عید کا دن ہے ۔
عوالم ج ۱۵/۳ص۳ ۲۲
جو شخص اس دن عید منائے خداوند عالم اس کے مال میں برکت کرتا ہے۔
عوالم ج ۱۵/۳ص۳ ۲۲
غدیر کے دن آپ (ع) اپنے بعض خاص اصحاب کو افطار کےلئے دعوت دیتے، ان کے گھروں میں عیدی اور تحفے تحائف بھیجتے اور اس دن کے فضائل کے سلسلہ میں خطبہ ارشاد فر ما تے۔
عوالم ج ۱۵/۳ص۲۲۱
حضرت امام ھادی علیہ السلام
غدیر کا دن عید کا دن ہے اور اھل بیت علیھم السلام اور ان سے محبت کر نے والوں کے نزدیک عیدوں میں سب سے افضل شمار کیا جاتا ہے ۔
عوالم ج ۱۵/۳ص ۲۲۶
https://erfan.ir/

اس بارے میں مزید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button