متفرق مقالات

بصیرت دشمن کو ناکام کرنے کا بہترین ہتھیار

⭕جب بھیڑیا حملہ کرتا ہے تو زور سے چلا کر حملہ کرتا ہے اور ردعمل کیلئے آپ کے پاس وقت ہے۔
لیکن جب دیمک حملہ کرتا ہے، شروع سے ہی خفیہ طور پر اور شور و غل کے بغیر جڑ سے آپ کی اثاثوں کو نشانہ بناتا ہے۔
📌بھیڑیا کے سامنے کھڑا ہونا بہادری اورشجاعت چاہتا ہے۔
📌لیکن دیمک کے خطرے کو دفع کرنے کیلئے بصیرت چاہیے!
🔹”بصیرت”، علم نہیں، "تیز نگاہی اور زیرکی” ہے۔
امت کے ہر فرد کو زیرک اور تیزبین ہوناچاہیے ۔بعض اوقات دشمن دوست کے لباس میں مسلمانوں کے صفوف میں یہاں تک کہ نظام اور حکومتوں میں نفوذ کرتا ہے۔ صدر اسلام سے لیکر آج تک دشمن نے نفوذ کے ذریعے اسلام کو کھلے عام جنگ سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے ۔مومن نفوذ کرنے والے کو حرکات و سکنات اور چہرے سے آسانی سے پہچان سکتا ہے۔
🔹بصیرت کا مطلب یہ ہے کہ جان لیں کہ مسجد ممکن ہے "مسجد ضرار” ہو اور پیغمبر اسے خراب کردے۔
🔸بصیرت کا مطلب یہ کہ جان لیں صفین کا جانباز (علی کی حمایت میں جھاد کرتا ہوا)، ممکن ہے، کربلا میں امام حسین علیہ السلام کا قاتل ہو!
افراد کی جانچ پڑتال حال سے ہوتی ہے نہ انکی ماضی سے
🔹بصیرت کا مطلب یہ ہے کہ نیزے پر قرآن کے دھوکے میں نہ آئیں، اور ناطق قرآن کو سمجھیں
🔸بصیرت، کا مطلب یہ کہ قرآن پر عمل اہم ہے، نہ اسے صرف حفظ کرنا یا اس کی ہدایات کو ترک کرنا
🔹بصیرت کا مطلب یہ کہ اگر پوری قوم ایک طرف جاتی ہے لیکن آپ کی نگاہیں صرف علی ؑپر ہوں۔
🔸بصیرت، کا مطلب یہ کہ آپ جان لیں کہ فتنے کیساتھ جنگ کا آغاز آپ نہیں کرسکتے، لیکن جب آپ نے شروع کیا تو اسے جڑ سے باہر نکالنا ہوگا۔
🔹بصیرت کا مطلب یہ کہ مالک اشتر جیسے افراد کو شدت پسند اور ابو موسیٰ جیسے افراد کو اعتدال پسند نہ جانیں!
🔸بصیرت،کا مطلب یہ ہے کہ جان لیں معاویہ کو امام علی علیہ السلام اور امام حسن علیہ السلام کے لشکروں میں سست عناصر سے امید تھی، خریدے جاسکتے تھے اور خریدے گئے آج اپنے صفوں میں ایسے سست خواص کو پہچان لیں۔۔۔ !
🔹بصیرت کا مطلب یہ ہے کہ جان لیں کہ تاریخ دھرائی جا رہی ہے اور ماضی سے سبق سیکھ کر تاریخی غداروں، خا ئنین، سست افراد کے کرداروں کو سامنے رکھ کر فیصلہ کریں کہ آپ نے کہاں کھڑا ہونا ہے۔
🔹اللهم اجْعَلْ النُّورَ فِي بَصَرِي، وَالبَصِيرَةَ فِي دِينِي
🔹یا الله یَا رَحمَانُ یَا رَحیم، یَا مُقَلِّبَ القُلُوب ثَبِّت قَلبی عَلَی دینِک

اس بارے میں مزید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button