شخصیاتمحافلمناقب حضرت فاطمہ زہرا سمناقب و فضائل

مناقب سیدۂ کائنات فاطمہ زہراء سلام اﷲ علیہا از منابع اہل سنت ( حصہ اول)

ڈاکٹر محمد طاہر قادری
1۔ سیدہ فاطمہ سلام اﷲ علیہا کے گھرانے کا اھلِ بیت اور اھلِ کساء ہونے کا بیان:
1۔ عَنْ صَفِيَة بِنْتِ شَيْبَة، قَالَتْ : قَالَتْ عَائِشَة رضي اﷲ عنها : خَرَجَ النَّبِيُّ صلي الله عليه وآله وسلم غَدَاة وَ عَلَيْهِ مِرْطٌ مُرَحَّلٌ، مِنْ شَعْرٍ أسْوَدَ، فَجَاءَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ رضي اﷲ عنهما فَأدْخَلَهُ، ثُمَّ جَاءَ الْحُسَيْنُ رضي الله عنه فَدَخَلَ مَعَهُ، ثُمَّ جَاءَتْ فَاطِمَة رضي اﷲ عنها فَأدْخَلَهَا، ثُمَّ جَاءَ عَلِيٌّ رضي الله عنه فَأدْخَلَهُ، ثُمَّ قَالَ : (إِنَّمَا يُرِيْدُ اﷲُ لِيُذْهِبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ أهْلَ الْبَيْتِ وَ يُطَهِرَکُمْ تَطْهِيْرًا
رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
’’حضرت صفیہ بنت شیبہ رضی اﷲ عنہا روایت کرتی ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اﷲ عنہا بیان کرتی ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صبح کے وقت باہر تشریف لائے در حالنکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک چادر اوڑھی ہوئی تھی جس پر سیاہ اُون سے کجاووں کے نقش بنے ہوئے تھے۔ حضرت حسؑن بن علؑی آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اُنہیں اُس چادر میں داخل کر لیا، پھر حضرت حسیؑن آئے اور ان کے ہمراہ چادر میں داخل ہو گئے، پھر سیدہ فاطمؑہ آئیں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو اس چادر میں داخل کر لیا، پھر حضرت علی کرم اﷲ وجہہ آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اُنہیں بھی چادر میں لے لیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ آیت مبارکہ پڑھی : ’’اے اھلِ بیت! اﷲ تو یہی چاہتا ہے کہ تم سے (ہر طرح کی) آلودگی دُور کردے اور تم کو خوب پاک و صاف کر دے۔‘‘ اس حدیث کو امام مسلم نے روایت کیا ہے۔
(الحديث رقم 1 : أخرجه مسلم فی الصحيح، کتاب : فضائل الصحابة، باب : فضائل أهل بيت النبي، 4 / 1883، الرقم : 2424، و ابن أبي شيبة في المصنف، 6 / 370، الرقم : 36102، و أحمد بن حنبل في فضائل الصحابة، 2 / 672، الرقم : 1149، و ابن راهويه في المسند، 3 / 678، الرقم : 1271، و الحاکم في المستدرک، 3 / 169، الرقم : 4707، و البيهقي في السنن الکبري، 2 / 149، و الطبري في جامع البيان، 22 / 6، 7)
2۔ عَنْ عُمَرَ بْنِ أبِي سَلَمَة رَبِيْبِ النَّبِيِّ صلي الله عليه وآله وسلم، قَالَ : لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَة عَلَي النَّبِيِّ صلي الله عليه وآله وسلم : (إِنَّمَا يُرِيْدُ اﷲُ لِيُذْهِبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ أهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِرَکُمْ تَطْهِيْرًا) فِي بَيْتِ أُمِّ سَلَمَة، فَدَعَا فَاطِمَة وَ حَسَنًا وَحُسَيْنًاث فَجَلَّلَهُمْ بِکِسَاءٍ، وَ عَلِيٌ رضی الله عنه خَلْفَ ظَهْرِهِ فَجَلَّلَهُ بِکِسَاءٍ، ثُمَّ قَالَ : اللَّهُمَّ، هَؤُلَاءِ أهْلُ بَيْتِي، فَأذْهِبْ عَنْهُمُ الرِّجْسَ وَ طَهِرْهُمْ تَطْهِيْرًا. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَحْمَدُ.
’’پروُردۂ نبی حضرت عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حضرت اُمّ سلمہ رضی اﷲ عنہا کے گھر میں یہ آیت مبارکہ. اے اھلِ بیت! اﷲ تو یہی چاہتا ہے کہ تم سے (ہر طرح کی) آلودگی دُور کر دے اور تم کو خوب پاک و صاف کر دے۔ نازل ہوئی۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت فاطمؑہ، حضرت حسؑن اور حضرت حسیؑن کو بلایا اور ایک کملی میں ڈھانپ لیا۔ حضرت علؑی حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اُنہیں بھی کملی میں ڈھانپ لیا، پھر فرمایا : اِلٰہی! یہ میرے اہل بیت ہیں، ان سے نجاست دور کر اور ان کو خوب پاک و صاف کر دے۔‘‘ اس حدیث کو امام ترمذی اور احمد نے روایت کیا ہے۔
(الحديث رقم 2 : أخرجه الترمذي في السنن، کتاب : تفسير القرآن، باب : ومن سورة الأحزاب، 5 / 351، 663، الرقم : 3205، وأحمد بن حنبل في المسند، 6 / 292، وفي فضائل الصحابة، 2 / 587، الرقم : 994، والحاکم في المستدرک، 2 / 451، الرقم : 3558، 3 / 158، الرقم : 4705، والطبراني في المعجم الکبير، 3 / 52، الرقم : 2662)
3۔ عَنْ أنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی الله عنه : أنْ رَسُوْلَ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم کَانَ يَمُرُّ بِبَابِ فَاطِمَة سِتَّة أشْهُرٍ إِذَا خَرَجَ إِليَ صَلَاة الْفَجْرِ، يَقُوْلُ : الصلاة! يَا أهْلَ الْبَيْتِ (إِنَّمَا يُرِيْدُ اﷲُ لِيُذْهِبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ أهْلَ الْبَيْتِ وَ يُطَهِرَکُمْ تَطْهِيْرًا). رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَحْمَدُ.
’’حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ چھ (6) ماہ تک حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ معمول رہا کہ جب نمازِ فجر کے لئے نکلتے اور حضرت فاطمہ سلام اﷲ علیہا کے دروازہ کے پاس سے گزرتے تو فرماتے : اے اہل بیت! نماز قائم کرو (اور پھر یہ آیتِ مبارکہ پڑھتے : )۔ اے اھلِ بیت! اﷲ چاہتا ہے کہ تم سے (ہر طرح کی) آلودگی دُور کر دے اور تم کو خوب پاک و صاف کر دے۔‘‘ اس حدیث کو امام ترمذی اور احمد نے روایت کیا ہے۔
(الحديث رقم 3 : أخرجه الترمذي في السنن، کتاب : تفسير القرآن، باب : ومن سورة الأحزاب، 5 / 352، الرقم : 3206، و أحمد بن حنبل في المسند، 3 / 259، 285، و في فضائل الصحابة، 2 / 761، الرقم : 1340، 1341، و ابن أبي شيبة في المصنف، 6 / 388، الرقم : 32272، و الشيباني في الآحادو المثاني، 5 / 360، الرقم : 2953، و عبد بن حميد في المسند : 367، الرقم : 12223، و الحاکم في المستدرک، 3 / 172، الرقم : 4748)
4۔ عَنْ أبِي سَعِيْدٍ الْخُدْرِيِّ رضی الله عنه فِي قَوْلِهِ تَعَالَي : (إِنَّمَا يُرِيْدُ اﷲُ لِيُذْهِبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ أهْلَ الْبَيْتِ) قَالَ : نَزَلَتْ فِي خَمْسَة : فِي رَسُوْلِ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم، وَ عَلِيٍّ، وَ فاَطِمَة، وَالْحَسَنِ، وَ الْحُسَيْنِ رضي الله عنهم.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
’’حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے اﷲ تعالیٰ کے اس اِرشاد مبارکہ. اے اھلِ بیت! اﷲ تو یہی چاہتا ہے کہ تم سے (ہر طرح کی) آلودگی دُور کر دے۔ کے بارے میں کہا ہے کہ یہ آیت مبارکہ پانچ ہستیوں۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، حضرت علیؑ، حضرت فاطمؑہ، حضرت حسؑن اور حضرت حسیؑن کے بارے میں نازل ہوئی۔‘‘ اس حدیث کو امام طبرانی نے روایت کیا ہے۔
(الحديث رقم 4 : أخرجه الطبراني في المعجم الأوسط، 3 / 380، الرقم : 3456، و في المعجم الصغير، 1 / 231، الرقم : 375، و ابن حبان في طبقات المحدثين بأصبهان، 3 / 384، والخطيب في تاريخ بغداد، 10 / 278، و الطبري في جامع البيان، 22 / 6)
2۔سیدہ فاطمہ سلام اﷲ علیہا کا لختِ جگرِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہونے کا بیان:
1۔ عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَة : أَنَّ رَسُوْلَ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم قَالَ : فَاطِمَة بَضْعَةٌ مِنِّي، فَمَنْ أَغْضَبَهَا أَغْضَبَنِي. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ وَهَذَا لَفْظُ الْبُخَارِيِّ.
’’حضرت مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : فاطمؑہ میرے جسم کا ٹکڑا ہے، پس جس نے اسے ناراض کیا اُس نے مجھے ناراض کیا۔‘‘ یہ حدیث متفق علیہ ہے اور الفاظ امام بخاری کے ہیں۔
(الحديث رقم 5 : أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب : المناقب، باب : مناقب قرابة رسول اﷲ صلي الله عليه وآله وسلم، 3 / 1361، الرقم : 3510، و في کتاب : المناقب، باب : مناقب فاطمة، 3 / 1374، الرقم : 3556، و مسلم في الصحيح، کتاب : فضائل الصحابة، باب : فضائل فاطمة بنت النبي صلي الله عليه وآله وسلم، 4 / 1903، الرقم : 2449، و ابن أبي شيبة في المصنف، 6 / 388، الرقم : 32269، و أبو عوانة في المسند، 3 / 70، الرقم؛ 4233، و الشيباني في الآحاد والمثاني، 5 / 361، الرقم : 2954، و الطبراني في المعجم الکبير، 202 / 404، الرقم : 1012)
2۔ عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَة في رواية إنَّ عَلِيًّا خَطَبَ بِنْتَ أبِي جَهْلٍ. قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم : إِنَّ فَاطِمَة بَضْعَةٌ مِنِّي، وَ إِنِّي أکْرَهُ أنْ يَسُوْءَ هَا، وَاﷲِ لَا تَجْتَمِعُ بِنْتُ رَسُوْلِ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم وَ بِنْتُ عَدُوِّ اﷲِ عِنْدَ رَجُلٍ وَاحِدٍ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
’’حضرت مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرما یا : بے شک فاطمہؑ میرے جگر کا ٹکڑا ہے اور مجھے ہرگز یہ پسند نہیں کہ کوئی شخص اسے تکلیف پہنچائے خدا کی قسم کسی شخص کے پاس رسول اﷲ اور دُشمنِ خدا کی بیٹیاں جمع نہیں ہو سکتیں۔‘‘ یہ حدیث متفق علیہ ہے۔
(الحديث رقم 6 : أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب : المناقب، باب : ذکر أصهار النبي صلي الله عليه وآله وسلم، 3 / 1364، الرقم : 3523، ومسلم في الصحيح، کتاب : فضائل الصحابة، باب : فضائل فاطمة بنت النبي صلي الله عليه وآله وسلم، 4 / 1903، الرقم : 2448، وابن ماجة في السنن، کتاب : النکاح، باب : الغيرة، 1 / 644، الرقم : 1999، و أحمد بن حنبل في فضائل الصحابة، 2 / 759، الرقم : 1335، وابن حبان في الصحيح، 15 / 407، 408، 535، الرقم : 6956، 6957، 7060، والطبراني في المعجم الکبير، 20 / 18، 19، الرقم : 18، 19، 22 / 405، الرقم : 1013)
3۔ عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَة : أَنَّ رَسُوْلَ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم قَالَ : فَاطِمَة بَضْعَةٌ مِنِّي، فَمَنْ أَغْضَبَهَا أَغْضَبَنِي. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
’’حضرت مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : فاطمؑہ میرے جسم کا ٹکڑا ہیں، پس جس نے اسے ناراض کیا اُس نے مجھے ناراض کیا۔‘‘ اس حدیث کو امام بخاری نے روایت کیا ہے۔
(الحديث رقم 7 : أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب : المناقب، باب : مناقب قرابة رسول اﷲ صلي الله عليه وآله وسلم، 3 / 1361، الرقم : 3510، و في کتاب : المناقب، باب : مناقب فاطمة، 3 / 1374، الرقم : 3556، و ابن أبي شيبة، المصنف، 6 / 388، الرقم : 32269، و أبو عوانة في المسند، 3 / 70، الرقم؛ 4233، و الشيباني في الآحاد والمثاني، 5 / 361، الرقم : 2954، و الطبراني في المعجم الکبير، 202 / 404، الرقم : 1012)
4۔ عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَة، قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم إِنَّمَا فَاطِمَة بَضْعَةٌ مِنِّي، يُؤْذِيْنِي مَا آذَاهَا. رَوَاهُ مُسْلِمٌ وَالنَّسَائِيُّ
’’حضرت مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : فاطمہؑ تو بس میرے جسم کا ٹکڑا ہے، اسے تکلیف دینے والی چیز مجھے تکلیف دیتی ہے۔‘‘ اس حدیث کو امام مسلم اور نسائی نے روایت کیا ہے۔
(الحديث رقم 9 : أخرجه مسلم في الصحيح، کتاب : فضائل الصحابة، باب : فضائل فاطمة بنت النبي صلي الله عليه وآله وسلم، 4 / 1903، الرقم : 2449، و النسائي في السنن الکبري، 5 / 97، الرقم : 8370، و البيهقي في السنن الکبري، 10 / 201، و الشيباني في الأحاد والمثاني، 5 / 361، الرقم : 2955، و الطبراني في المعجم الکبير، 22 / 404، الرقم : 1010، و أبو نعيم في حلية الأولياء، 2 / 40، والأندلسي في تحفة المحتاج، 2 / 585، الرقم : 1795)
5۔ عَنْ عَبْدِ اﷲِ بْنِ الزُّبَيْرِ رضي اﷲ عنهما، قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم : إِنَّمَا فَاطِمَة بَضْعَةٌ مِّنِّي، يُؤْذِيْنِي مَا آذَاهَا، وَ يُنْصِبُنِي مَا أَنْصَبَهَا. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَحْمَدُ.
’’حضرت عبداﷲ بن زبیر رضی اﷲ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : فاطمؑہ میرا جگر گوشہ ہے، اسے تکلیف دینے والی چیز مجھے تکلیف دیتی ہے اور اسے مشقت میں ڈالنے والا مجھے مشقت میں ڈالتا ہے۔‘‘ اس حدیث کو امام ترمذی اور احمد نے روایت کیا ہے۔
(الحديث رقم 10 : أخرجه الترمذي في في السنن، کتاب : المناقب، باب : ماجاء في فضل فاطمة بنت محمد صلي الله عليه وآله وسلم، 5 / 698، الرقم : 3869، و أحمد بن حنبل في المسند، 4 / 5، و في فضائل الصحابة، 2 / 756، الرقم : 1327، و الحاکم في المستدرک، 3 / 173، الرقم : 4751، و المقدسي في الأحاديث المختارة، 9 / 314، 315، الرقم : 274، و العسقلاني في فتح الباري، 9 / 329، و الشوکاني في درالسحابة، 16 / 274)
7۔ عَنْ عَلِيٍّ رضي اﷲ عنه، قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم لِفَاطِمَة : إِنَّ اﷲَ يَغْضِبُ لِغَضَبِکِ، وَ يَرْضَي لِرَضَاکِ. رَوَاهُ الْحَاکِمُ وَالطَّبَرَانِيُّ.
’’حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدہ فاطمؑہ سے فرمایا : بیشک اﷲ تعالیٰ تیری ناراضگی پر ناراض ہوتا ہے اور تیری رضا پر راضی ہوتا ہے۔‘‘ اس حدیث کو امام حاکم اور طبرانی نے روایت کیا ہے۔
(الحديث رقم 11 : أخرجه الحاکم في المستدرک، 3 / 167، الرقم : 4730، و الشيباني في الآحاد و المثاني، 5 / 363، الرقم : 2959، و الطبراني في المعجم الکبير، 1 / 108، الرقم : 182، 22 / 401، الرقم : 1001، و الدولابي في الذرية الطاهرة : 120، الرقم : 235، و القزويني في التدوين في أخبار قزوين، 3 / 11)
8۔ عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَة رضي الله عنه قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم : إِنَّمَا فَاطِمَة شَجْنَةٌ مِنِّي يَبْسُطُنِي مَا يَبْسُطُهَا وَ يَقْبِضُنِي مَا يَقْبِضُهَا. رَوَاهُ الْحَاکِمُ وَأَحْمَدُ.
’’حضرت مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : بے شک فاطمؑہ میری ٹہنی ہے، جس چیز سے اسے خوشی ہوتی ہے اس چیز سے مجھے بھی خوشی ہوتی ہے اورجس چیز سے اُسے تکلیف پہنچتی ہے اس چیز سے مجھے بھی تکلیف پہنچتی ہے۔‘‘ اس حدیث کو امام حاکم اور احمد نے روایت کیا ہے۔
(الحديث رقم 12 : أخرجه الحاکم في المستدرک، 3 / 168، الرقم : 4734، و أحمد بن حنبل في المسند، 4 / 332، و في فضائل الصحابة، 2 / 765، الرقم : 1347، و الشيباني في الآحاد والمثاني، 5 / 362، الرقم : 2956، و الطبراني في المعجم الکبير، 20 / 25، الرقم : 30، و أبونعيم في حلية الأولياء، 3 / 206، و الهيثمي في مجمع الزوائد، 9 / 203)
3۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں سیدہ فاطمہ سلام اﷲ علیہا کے مقام و مرتبہ کا بیان:
1۔ عَنْ عَائِشَة رضي اﷲ عنها قَالَتْ : دَعَا النَّبِيُّ صلي الله عليه وآله وسلم فَاطِمَة ابْنَتَهُ فِي شَکْوَاهُ الَّذِي قُبِضَ فِيْهَا، فَسَارَّهَا بِشَيءٍ فَبَکَتْ، ثُمَّ دَعَاهَا فَسَارَّهَا فَضَحِکَتْ، قَالَتْ : فَسَأَلْتُهَا عَنْ ذَلِکَ، فَقَالَتْ : سَارَّنِي النَّبِيُّ صلي الله عليه وآله وسلم فَأَخْبَرَنِي : أَنَّهُ يُقْبَضُ فِي وَجَعِهِ الَّذِي تُوُفِّيَ فِيْهِ، فَبَکَيْتُ، ثُمَّ سَارَّنِي فَأَخْبَرَنِي أنِّي أوَّلُ أهْلِ بَيْتِهِ أتْبَعُهُ، فَضَحِکْتُ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
’’حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہا فرماتی ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے مرض وصال میں اپنی صاحبزادی حضرت فاطمؑہ کو بلایا پھر ان سے کچھ سرگوشی فرمائی تو وہ رونے لگیں۔ پھر انہیں قریب بلا کر سرگوشی کی تو وہ ہنس پڑیں۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں : میں نے اس بارے میں سیدہ سلام اﷲ علیہا سے پوچھا تو اُنہوں نے بتایا : حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے کان میں فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسی مرض میں وصال ہو جائے گا۔ پس میں رونے لگی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سرگوشی کرتے ہوئے مجھے بتایا کہ میرے اہل بیؑت میں سب سے پہلے تم میرے بعد آؤ گی اس پر میں ہنس پڑی۔‘‘ یہ حدیث متفق علیہ ہے۔
(الحديث رقم 13 : أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب : المناقب، باب : مناقب قرابة رسول اﷲ صلي الله عليه وآله وسلم، 3 / 1361، الرقم : 3511، و کتاب : المناقب، باب : علامات النبوة في الإسلام، 3 / 1327، الرقم : 3427، و مسلم في الصحيح، کتاب : فضائل الصحابة، باب : فضائل فاطمة بنت النبي صلي الله عليه وآله وسلم، 4 / 1904، الرقم : 2450، و النسائي في فضائل الصحابة : 77، الرقم : 296، و أحمد بن حنبل في المسند، 6 / 77، و في فضائل الصحابة، 2 / 754، الرقم : 1322)
2۔ عَنْ جُمَيْعِ بْنِ عُمَيْرِ التَّيْمِيِّ، قَالَ : دَخَلْتُ مَعَ عَمَّتِي عَلَي عَائِشَة، فَسُئِلَتْ أَيُّ النَّاسِ کَانَ أَحَبَّ إِلَي رَسُوْلِ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم ؟ قَالَتْ : فَاطِمَة، فَقِيْلَ : مِنَ الرِّجَالِ؟ قَالَتْ : زَوْجُهَا، إِنْ کَانَ مَا عَلِمْتُ صَوَّامًا قَوَّامًا. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَالْحَاکِمُ.
’’حضرت جمیع بن عمیر تیمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں اپنی پھوپھی کے ہمراہ حضرت عائشہ رضی اﷲ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا اور پوچھا : حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کون زیادہ محبوب تھا؟ اُمُّ المؤمنین رضی اﷲ عنہا نے فرمایا : فاطمہ سلام اﷲ علیہا۔ عرض کیا گیا : مردوں میں سے (کون زیادہ محبوب تھا)؟ فرمایا : اُن کے شوہر، جہاں تک میں جانتی ہوں وہ بہت زیادہ روزے رکھنے والے اور راتوں کو عبادت کے لئے بہت قیام کرنے والے تھے۔‘‘ اس حدیث کو امام ترمذی اور حاکم نے روایت کیا ہے۔
(الحديث رقم 14 : أخرجه الترمذي في السنن، کتاب : المناقب، باب : ماجاء في فضل فاطمة بنت محمد صلي الله عليه وآله وسلم، 5 / 701، الرقم : 3874، و الحاکم في المستدرک، 3 / 171، الرقم : 4744، و الطبراني في المعجم الکبير، 22 / 403، 404، الرقم : 1008، 1009، و ابن الأثير في أسد الغابة، 7 / 219، و الذهبي في سير أعلام النبلاء، 2 / 125، و المزي في تهذيب الکمال، 4 / 512، و الشوکاني في درالسحابة، 1 / 273)
3۔ عَنِ ابْنِ بُرَيْدَة، عَنْ أَبَيْهِ، قَالَ : کَانَ أَحَبَّ النِّسَاءِ إِلَي رَسُوْلِ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم فَاطِمَة وَمِنَ الرِّجاَلِ عَلِيٌّ.
رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَالْحَاکِمُ.
’’حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عورتوں میں سب سے زیادہ محبت حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اﷲ علیہا سے تھی اور مردوں میں سے حضرت علی المرتضیٰؑ سب سے زیادہ محبوب تھے۔‘‘ اس حدیث کو امام ترمذی، نسائی اور حاکم نے روایت کیا ہے۔
(الحديث رقم 15 : أخرجه الترمذي في السنن، کتاب : المناقب، باب : ماجاء في فضل فاطمة بنت محمد صلي الله عليه وآله وسلم، 5 / 698، الرقم : 3868، و النسائي في السنن الکبري، 5 / 140، الرقم : 8498، و الحاکم في المستدرک، 3 / 168، الرقم : 4735، و الطبراني في المعجم الأوسط، 7 / 199، الرقم : 7262، و الذهبي في سير أعلام النبلاء، 2 / 131، و الشوکاني في درالسحابة، 10 / 274)
4۔ عَنْ ثَوْبَانَ مَوْلَي رَسُوْلِ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم، قَالَ : کاَنَ رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم إِذَا سَافَرَ کَانَ آخِرُ عَهْدِهِ بِإِنْسَانٍ مِنْ أهْلِهِ فَاطِمَة، وَ أوَّلُ مَنْ يَدْخُلُ عَلَيْهَا إِذَا قَدِمَ فَاطِمَة. رَوَاهُ أَبُوْدَاوُدَ وَأَحْمَدُ.
’’حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آزاد کردہ غلام حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سفر کا اِرادہ فرماتے تو اپنے اہل و عیال میں سے سب کے بعد جس سے گفتگو فرما کر سفر پر روانہ ہوتے وہ حضرت فاطمہ سلام اﷲ علیہا ہوتیں اور سفر سے واپسی پر سب سے پہلے جس کے پاس تشریف لاتے وہ بھی حضرت فاطمہ سلام اﷲ علیہا ہوتیں۔‘‘ اس حدیث کو امام ابوداود اور احمد نے روایت کیا ہے۔
(الحديث رقم 16 : أخرجه أبوداود في السنن، 4 / 87، الرقم : 4213، و أحمد بن حنبل في المسند، 5 / 275، و البيهقي في السنن الکبري، 1 / 26، و زيد البغدادي في ترکة النبي صلي الله عليه وآله وسلم : 57)
5۔ عَنْ عَائِشَة أُمِّ الْمُؤْمِنِيْنَ رضي اﷲ عنها، قَالَتْ : کَانَ رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم إِذَا رَآهَا قَدْ أَقْبَلَتْ رَحَّبَ بِهَا، ثُمَّ قَامَ إِلَيْهَا فَقَبَّلَهَا، ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِهَا فَجَاءَ بِهَا حَتَّي يُجْلِسَهَا فِي مَکَانِهِ. وَ کَانَتْ إِذَا رَأَتِ النَّبِيَّ صلي الله عليه وآله وسلم رَحَّبَتْ بِهِ، ثُمَّ قَامَتْ إِلَيْهِ فَقَبَّلَتْهُ صلي الله عليه وآله وسلم رَوَاهُ النَّسَائِيُّ وَابْنُ حِبَّانَ.
’’ام المؤمنین حضرت رضی اﷲ عنہا بیان کرتی ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سیدہ فاطمہ سلام اﷲ علیہا کو آتے ہوئے دیکھتے تو انہیں خوش آمدید کہتے، پھر ان کی خاطر کھڑے ہو جاتے، انہیں بوسہ دیتے، ان کا ہاتھ پکڑ کر لاتے اور انہیں اپنی نشست پر بٹھا لیتے اور جب سیدہ فاطمہ سلام اﷲ علیہا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنی طرف تشریف لاتے ہوئے دیکھتیں تو خوش آمدید کہتیں پھر کھڑی ہو جاتیں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بوسہ دیتیں۔‘‘ اس حدیث کو امام نسائی اور ابن حبان نے روایت کیا ہے۔
(الحديث رقم 17 : أخرجه النسائي في السنن الکبري، 5 / 391، 392، الرقم : 9236، 9237، و ابن حبان في الصحيح، 15 / 403، الرقم : 6953، و الحاکم في المستدرک، 4 / 303، الرقم : 7715، و البخاري في الأدب المفرد، 1 / 336، الرقم : 947، و الشيباني في الآحاد و المثاني، 5 / 367، الرقم : 2967، و الطبراني في المعجم الأوسط، 4 / 242، الرقم : 4089، و الدولابي في الذرية الطاهرة، 1 / 100، الرقم : 184)
6۔ عَنْ أبِي هُرَيْرَة رضي الله عنه قَالَ : نَظَرَ النَّبِيُّ صلي الله عليه وآله وسلم إِلَي عَلِيٍّ وَ فَاطِمَة وَالْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ، فَقَالَ : أَنَا حَرْبٌ لِمَنْ حَارَبَکُمْ وَ سِلْمٌ لِمَنْ سَالَمَکُمْ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْحَاکِمُ.
’’حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علؑی، حضرت فاطمؑہ، حضرت حسؑن اور حضرت حسیؑن کی طرف نظرِ اِلتفات کی اور فرمایا : جو تم سے لڑے گا میں اس سے لڑوں گا، جو تم سے صلح کر ے گا میں اُس سے صلح کروں گا (یعنی جو تمہارا دشمن ہے وہ میرا دشمن ہے اور جو تمہارا دوست ہے وہ میرا بھی دوست ہے)۔‘‘ اس حدیث کو امام احمد اور حاکم نے روایت کیا ہے۔
(الحديث رقم 18 : أخرجه أحمد بن حنبل في المسند، 2 / 442، و في فضائل الصحابة، 2 / 767، الرقم : 1350، و الحاکم في المستدرک، 3 / 161، الرقم : 4713، و الطبراني في المعجم الکبير، 3 / 40، الرقم : 2621، و الخطيب في تاريخ بغداد، 7 / 137، و الذهبي في سير أعلام النبلاء، 2 / 122، 3 / 257، 258)
7۔ عَنْ أُمِّ الْمُؤْمِنِيْنَ عَائِشَة رضي اﷲ عنها : أنَّهَا قَالَتْ : کَانَتْ (فَاطِمَة) إِذَا دَخَلَتْ عَلَيْهِ صلي الله عليه وآله وسلم رَحَّبَ بِهَا وَقَامَ إِلَيْهَا فَأخَذَ بِيَدِهَا فَقَبَّلَهَا وَ أَجْلَسَهَا فِي مَجْلَسِهِ. رَواهُ الْحَاکِمُ.
’’ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہا بیان کرتی ہیں کہ جب سیدہ فاطمہ سلام اﷲ علیہا حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوتیں تو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سیدہ سلام اﷲ علیہا کو خوش آمدید کہتے، کھڑے ہو کر ان کا استقبال کرتے، ان کا ہاتھ پکڑ کر بوسہ دیتے اور انہیں اپنی نشست پر بٹھا لیتے۔‘‘ اس حدیث کو امام حاکم نے روایت کیا ہے۔
(الحديث رقم 19 : أخرجه الحاکم في المستدرک، 3 / 167، الرقم : 4732، و النسائي في فضائل الصحابة، 1 / 78، الرقم : 264، و ابن راهوية في المسند، 1 / 8، الرقم : 6، و البيهقي في السنن الکبري، 7 / 101، و في شعب الإيمان، 6 / 467، الرقم : 8927، و المقري في تقبيل اليد، 1 / 91، و العسقلاني في فتح الباري، 11 / 50)
8۔ عَنْ عَائِشَة أُمِّ الْمُؤْمِنِيْنَ رضي اﷲ عنها قَالَتْ : کَانَتْ فَاطِمَة إِذَا دَخَلَتْ عَلَيْهِ صلي الله عليه وآله وسلم قَامَ إِلَيْهَا فَقَبَّلَهَا وَ رَحَّبَ بِهَا وَ أَخَذَ بِيَدِهَا، فَأَجْلَسَهَا فِي مَجْلَسِهِ، وَ کَانَتْ هِي إِذَا دَخَلَ عَلَيْهَا رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم قَامَتْ إِلَيْهِ مُسْتَقْبِلَة وَ قَبَّلَتْ يَدَهُ. رَوَاهُ الْحَاکِمُ.
’’ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اﷲ عنہا فرماتی ہیں : سیدہ فاطمہ سلام اﷲ علیہا جب حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوتیں تو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہو کر ان کا استقبال فرماتے، انہیں بوسہ دیتے خوش آمدید کہتے اور ان کا ہاتھ پکڑ کر اپنی نشست پر بٹھالیتے، اور جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سیدہ فاطمہ سلام اﷲ علیہا کے ہاں رونق افروز ہوتے تو سیدہ فاطمہ سلام اﷲ علیہا بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے استقبال کے لئے کھڑی ہو جاتیں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دست اقدس کو بوسہ دیتیں۔‘‘ اس حدیث کو امام حاکم نے روایت کیا ہے۔
(الحديث رقم 20 : أخرجه الحاکم في المستدرک، 3 / 174، الرقم : 4753، والمحب الطبري في ذخائر العقبي في مناقب ذوي القربي : 85، و الهيثمي في موارد الظمآن : 549، الرقم : 2223، و العسقلاني في فتح الباري، 11 / 50، و الشوکاني في درالسحابة، 1 / 279)
9۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رضي اﷲ عنهما : أنَّ النَّبِيَّ صلي الله عليه وآله وسلم کَانَ إِذَا سَافَرَ کَانَ آخِرُ النَّاسِ عَهْدًا بِهِ فَاطِمَة، وَ إِذَا قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ کَانَ أوَّلُ النَّاسِ بِهِ عَهْدًا فَاطِمَة رضي اﷲ عنها فَقَالَ لَهَا رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم : فِدَاکِ أبِي وَ أُمِّي.
رَوَاهُ الْحَاکِمُ.
’’حضرت عبد اﷲ بن عمر رضی اﷲ عنہما سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سفر کا ارادہ فرماتے تو اپنے اہل و عیال میں سے سب کے بعد جس سے گفتگو کر کے سفر پر روانہ ہوتے وہ سیدہ فاطمہ سلام اﷲ علیہا ہوتیں، اور سفر سے واپسی پر سب سے پہلے جس کے پاس تشریف لاتے وہ بھی حضرت فاطمہ سلام اﷲ علیہا ہی ہوتیں، اور یہ کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سیدہ فاطمہ سلام اﷲ علیہا سے فرماتے : (فاطمہ!) میرے ماں باپ تجھ پر قربان ہوں۔‘‘ اس حدیث کو امام حاکم نے روایت کیا ہے۔
(الحديث رقم 21 : أخرجه الحاکم في المستدرک، 3 / 169، 170، الرقم : 4739، 4740، وابن حبان في الصحيح، 2 / 470، 471، الرقم : 696، والهيثمي في موارد الظمآن : 631، الرقم : 2540، وابن عساکر في ’تاريخ دمشق الکبير، 43 / 141)
10۔ عَنْ أَبِي هُرَيْرَة رضي اﷲ عنه، قَالَ : قَالَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طالب رضي اﷲ عنه : يَا رَسُوْلَ اﷲ، أَيُمَا أَحَبُّ إِلَيْکَ : أَنَا أَمْ فَاطِمَة؟ قَالَ : فَاطِمَة أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْکَ، وَ أَنْتَ أَعَزُّ عَلَيَّ مِنْهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
’’حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت علیؑ نے (بارگاہِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں) عرض کیا : یا رسول اﷲ! آپ کو میرے اور حضرت فاطمؑہ میں سے کون زیادہ محبوب ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : فاطمؑہ مجھے تم سے زیادہ پیاری ہے، اور تم میرے نزدیک اس سے زیادہ عزیز ہو۔‘‘ اس حدیث کو امام طبرانی نے روایت کیا ہے۔
(الحديث رقم 22 : أخرجه طبراني في المعجم الأوسط، 7 / 343، الرقم : 7675، و الهيثمي في مجمع الزوائد، 9 / 173، والمناوي في فيض القدير، 4 / 422)
4۔سیدہ فاطمہ سلام اﷲ علیہا کا سارے جہانوں کی عورتوں کی سردار ہونے کا بیان:
1۔ عَنْ عَائِشَة رضي اﷲ عنها قَالَتْ : أَقْبَلَتْ فَاطِمَة تَمْشِي کَأَنَّ مِشْيَتَهَا مَشْيُ النَّبِيِّ صلي الله عليه وآله وسلم، فَقَالَ النَّبِيُّ صلي الله عليه وآله وسلم : مَرْحَباً بِابْنَتِي ثَمَّ أَجْلَسَهَا عَنْ يَمِيْنِهِ أَوْ عَنْ شِمَالِهِ، ثُّمَ أَسَرَّ إِلَيْهَا حَدِيْثًا فَبَکَتْ، فَقُلْتُ لَهَا : لِمَ تَبْکِيْنَ؟ ثُّمَ أَسَرَّ إِلَيْهَا حَدِيْثًا فَضَحِکَتْ، فَقُلْتُ : مَا رَأَيْتُ کَالْيَوْمِ فَرَحًا أَقْرَبُ مِنْ حُزْنٍ، فَسَأَلْتُهَا عَمَّا قَالَ، فَقَالَتْ : مَا کُنْتُ لِأُفْشِيَ سِرَّ رَسُوْلِ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم، حَتَّي قُبِضَ النَّبِيُّ صلي الله عليه وآله وسلم فَسَأَلْتُهَا، فَقَالَتْ : أَسَرَّ إِلَيَّ : إِنَّ جِبْرِيْلَ کَانَ يُعَارِضُنِيَ الْقُرْآنَ کُلَّ سَنَة مَرَّة، وَ إِنَّهُ عَارَضَنِيَ الْعَامَ مَرَّتَيْنِ، وَلَا أُرَاهُ إِلاَّ حَضَرَ أَجَلِي، وَ إِنَّکِ أَوَّلُ أَهْلِ بَيْتِي لَحَاقًا بِي. فَبَکَيْتُ، فَقَالَ : أَمَا تَرْضَيْنَ، أَنْ تَکُوْنِي سَيِّدَة نِسَاءِ أَهْلِ الْجَنَّة، أَوْ نِسَاءَ الْمُؤْمِنِيْنَ، فَضَحِکْتُ لِذَلِکَ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
’’حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہا فرماتی ہیں کہ حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اﷲ عنہا آئیں اور ان کا چلنا ہو بہو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چلنے جیسا تھا۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی لختِ جگر کو خوش آمدید کہا اور اپنے دائیں یا بائیں جانب بٹھا لیا، پھر چپکے چپکے ان سے کوئی بات کہی تو وہ رونے لگیں۔ تو میں نے ان سے پوچھا آپؑ کیوں رو رہی ہیں؟ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اُن سے کوئی بات چپکے چپکے کہی تو وہ ہنس پڑیں۔ پس میں نے کہا کہ آج کی طرح میں نے خوشی کو غم کے اتنے نزدیک کبھی نہیں دیکھا۔ میں نے (حضرت فاطمۃ الزہراؑء سے) پوچھا : آپ سے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کیا فرمایا تھا؟ انہوں نے جواب دیا : میں رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے راز کو فاش نہیں کر سکتی۔ جب حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وِصال ہو گیا تو میں نے ان سے (اُس بارے میں) پھر پوچھا تو اُنہوں نے جواب دیا : آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے یہ سرگوشی کی کہ جبرئیل ہر سال میرے ساتھ قرآن کریم کا ایک بار دور کیا کرتے تھے لیکن اس سال دو مرتبہ کیا ہے، میرا خیال یہی ہے کہ میرا آخری وقت آ پہنچا ہے اور بے شک میرے گھر والوں میں سے تم ہو جو سب سے پہلے مجھ سے آ ملو گی۔ اس بات نے مجھے رلا دیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : کیا تم اس بات پر راضی نہیں کہ تم تمام جنتی عورتوں کی سردار ہو یا تمام مسلمان عورتوں کی سردار ہو! تو اس بات پر میں ہنس پڑی۔‘‘ یہ حدیث متفق علیہ ہے۔
(الحديث رقم 23 : أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب : المناقب، باب : علامات النبوة في الإسلام، 3 / 1326، 1327، الرقم : 3426، 3427، و مسلم في الصحيح، کتاب : فضائل الصحابة، باب : فضائل فاطمة بنت النبي صلي الله عليه وآله وسلم، 4 / 1904، الرقم : 2450، و أحمد بن حنبل في المسند، 6 / 282)
2۔ عَنْ عَائِشَة أُمِّ الْمُؤْمِنِيْنَ رضي اﷲ عنها، قَالَتْ : قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم : يَا فَاطِمَة، أَلاَ تَرْضَيْنَ أَنْ تَکُوْنِي سَيِّدَة نِسَاءِ الْمُؤْمِنِيْنَ، أَوْ سَيِّدَة نِسَاءِ هَذِهَ الْأُمَّة. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
’’اُمُّ المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہا نے فرمایا : حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدہ فاطمؑہ سے فرمایا : اے فاطمؑہ! کیا تو اس بات پر راضی نہیں ہے کہ تم مسلمان عورتوں کی سردار ہو یا میری اِس اُمت کی سب عورتوں کی سردار ہو!‘‘ یہ حدیث متفق علیہ ہے۔
(الحديث رقم 24 : أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب : الاستئذان، باب : من ناجي بين يدي الناس ولم يخبر بسر صاحبه، 5 / 2317، الرقم : 5928، و مسلم في الصحيح، کتاب : فضائل الصحابم، باب : فضائل فاطمة بنت النبي صلي الله عليه وآله وسلم، 4 / 1905، الرقم : 2450، و النسائي في فضائل الصحابة : 77، الرقم : 263، و أحمد بن حنبل في فضائل الصحابة، 2 / 762، الرقم : 1342، و الطيالسي في المسند : 196، الرقم : 1373، و ابن سعد في الطبقات الکبري، 2 / 247)
3۔ عَنْ حُذَيْفَة رضي اﷲ عنه، قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم : إِنَّ هَذَا مَلَکٌ لَمْ يَنْزِلِ الْأرْضَ قَطُّ قَبْلَ هَذِهِ الَّليْلَة اسْتَأذَنَ رَبَّهُ أنْ يُسَلِّمَ عَلَيَّ وَ يُبَشِّرَنِي بِأنَّ فَاطِمَة سَيِّدَة نِسَاءِ أهْلِ الْجَنَّة، وَ أنَ الْحَسَنَ وَ الْحُسَيْنَ سَيِّدَا شَبَابِ أهْلِ الْجَنَّة. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَأَحْمَدُ.
’’حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ایک فرشتہ جو اِس رات سے پہلے کبھی زمین پر نہ اُترا تھا، اُس نے اپنے پروردگار سے اِجازت مانگی کہ مجھے سلام کرنے حاضر ہو اور مجھے یہ خوشخبری دے کہ فاطمؑہ اہلِ جنت کی تمام عورتوں کی سردار ہے اور حسؑن و حسیؑن جنت کے جوانوں کے سردار ہیں۔‘‘ اس حدیث کو امام ترمذی، نسائی اور احمد نے روایت کیا ہے۔
(الحديث رقم 25 : أخرجه الترمذي في السنن، 5 / 660، الرقم : 3871، و النسائي في السنن الکبري، 5 / 80، 95، الرقم : 8298، 8365، و النسائي في فضائل الصحابة : 58، 76، الرقم : 193، 260، وأحمد بن حنبل في المسند، 5 / 391، وفي فضائل الصحابة، 2 / 788، الرقم : 1406، وابن أبي شيبة في المصنف، 6 / 388، الرقم : 32271، و الحاکم في المستدرک، 3 / 164، الرقم : 4721، 4722)
4۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضي اﷲ عنهما، قَالَ : خَطَّ رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم فِي الْأرْضِ أرْبَعَة خَطُوْطٍ. قَالَ : تَدْرُوْنَ مَا هَذَا؟ فَقَالُوْا : اﷲُ وَ رَسُوْلُهُ أعْلَمُ. فَقَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم : أفْضَلُ نِسَاءِ أهْلِ الْجَنَّة : خَدِيْجَة بِنْتُ خُوَيْلِدٍ، وَ فَاطِمَة بِنْتُ مُحَمَّدٍ، وَ آسِيَة بِنْتُ مُزَاحِمٍ امْرَأة فِرْعَوْنَ، وَ مَرْيَمُ ابْنَة عِمْرَانَ رضي اﷲ عنهن أجمعين. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالنَّسَائِيُّ.
’’حضرت عبد اﷲ بن عباس رضی اﷲ عنھما فرماتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زمین پر چار (4) لکیریں کھینچیں اور فرمایا : تم جانتے ہو یہ کیا ہے؟ صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے عرض کیا : اﷲ اور اُس کا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بہتر جانتے ہیں پھر رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اہل جنت کی عورتوں میں سے افضل ترین (چار) ہیں : خدیؑجہ بنت خویلد، فاطمؑہ بنت محمد، فرعون کی بیوی آسیؑہ بنت مزاحم اور مریؑم بنت عمران ۔‘‘ اسے امام احمد بن حنبل اور امام نسائی نے روایت کیا ہے۔
(الحديث رقم 26 : أخرجه أحمد بن حنبل في المسند، 1 / 293، 316، و النسائي في السنن الکبري، 5 / 93، 94، الرقم : 8355، 8364، و النسائي في فضائل الصحابة : 74، 76، الرقم : 250، 259، و ابن حبان في الصحيح، 15 / 470، الرقم : 7010، و الحاکم في المستدرک، 2 / 539، الرقم : 3836، 3 / 174، الرقم : 4752، 4754، و أحمد بن حنبل في فضائل الصحابة، 2 / 760، 761، الرقم : 1339)
5۔ عَنْ عَائِشَة رضي اﷲ عنها : أَنَّ النَّبِيَّ صلي الله عليه وآله وسلم قَالَ وَ هُوَ فِي مَرَضِهِ الَّذِي تُوُفِّيَ فِيْهِ : يَا فَاطِمَة، ألَاَ تَرْضَيْنَ أَنْ تَکُوْنِي سَيِّدَة نِسَاءِ الْعَالَمِيْنَ وَ سِيِّدَة نِسَاءِ هَذِهِ الْأُمَّة وَ سَيِّدَة نِسَاءِ الْمُؤْمِنيْنَ.
رَوَاهُ النَّسَائِيُّ وَالْحَاکِمُ.
’’حضرت عائشہ رضی اﷲ عنہا سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اے فاطمؑہ! کیا تو نہیں چاہتی کہ تو تمام جہانوں کی عورتوں، میری اس اُمت کی تمام عورتوں کی اور مؤمنین کی تمام عورتوں کی سردار ہو!‘‘ اسے امام نسائی اور حاکم نے روایت کیا ہے۔
(الحديث رقم 27 : أخرجه النسائي في السنن الکبري، 4 / 251، الرقم : 7078، 5 / 146، الرقم : 8517، والحاکم في المستدرک، 3 / 170، الرقم : 4740، وابن سعد في الطبقات الکبري، 2 / 247، 248، 8 / 26، 27، و ابن الأثير في أسد الغابة، 7 / 218)
6۔ عَنْ أَبِي هَرَيْرَة رضي اﷲ عنه : أَنَّ رَسُوْلَ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم قَالَ : إِنَّ مَلَکًا مِنَ السَّمَاءِ لَمْ يَکُنْ زَارَنِي، فَاسْتَأْذَنَ اﷲَ فِي زِيَارَتِي، فَبَشَّرَنِي أَوْ أَخْبَرَنِي : أَنَّ فَاطِمَة سَيِّدَة نِسَاءِ أُمَّتِي. رَوَاهُ الطَّبرَانِيُّ وَالْبُخَارِيُّ فِي التَّارِيْخِ.
’’حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : آسمان کے ایک فرشتے نے میری زیارت نہیں کی تھی، پس اُس نے اﷲ تعالیٰ سے میری زیارت کی اجازت لی اور اُس نے مجھے خوشخبری سنائی (یا) مجھے خبر دی کہ فاطمؑہ میری اُمت کی عورتوں کی سردار ہیں۔‘‘ اس حدیث کو امام طبرانی نے اور امام بخاری نے ’التاریخ الکبير‘ میں روایت کیا ہے۔
(الحديث رقم 28 : أخرجه الطبراني في المعجم الکبير، 22 / 403، الرقم : 1006، و البخاري في التاريخ الکبير، 1 / 232، الرقم : 728، و الذهبي في سير اعلام النبلاء، 2 / 127، و المزي في تہذيب الکمال، 26 / 391)
نوٹ : ان احادیث کو اسلامک لائبریری ” منھاج بکس” ویب سائٹ سے اخذ کیا گیا ہے۔
https://www.minhajbooks.com/

 

اس بارے میں مزید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button