رسالاتسلائیڈرسیرت کتبلائبریری

اکمال الدین و اتمام النعمۃ

کمال الدین و تمام النعمۃ یا اکمال الدین و اتمام النعمۃ، عربی زبان میں تالیف کی گئی معروف فقیہ و مولف محمد بن علی بن بابویہ قمی، شیخ صدوق (متوفی 381 ھ) کی کتاب ہے۔ جو ظہور امام زمانہ (عج) اور ان کی غیبت کے متعلق لکھی گئی ہے۔ شیخ صدوق نے اس میں بہت سے انبیاء کی غیبت کی مثالیں ذکر کی ہیں نیز امامت حضرت مہدی (ع) ان کی ولادت ،ان کے ظہور سے متعلق پیغمبر اکرم (ص) اور ائمہ اطہار(ع) کی روایات، امام مہدی عج کی خدمت میں پہنچنے والے افراد اور شرائط ظہور کو مکمل طور پر جامع انداز میں بیان کیا ہے۔یہ کتاب امام زمان (ع) کے متعلق قدیمی ترین اور معتبر ترین کتاب ہے۔ شیخ صدوق نے اس کتاب میں امام زمانہ کی غیبت کے متعلق بہت سے شیعہ اعتقادی مسائل کو بیان کیا ہے اور منکرین اور مخالفین کے اعتراضات کے جوابات بھی دیئے ہیں۔ تمام اہل علم خصوصا صاحبان منبر و محراب کے لئے انتہائی مفید اور موزوں کتاب ہے۔ اب یہ کتاب رسالات ویب سائٹ پر استفادہ کے لئے پیش خدمت ہے۔

ڈاؤن لوڈ کریں
آن لائن پڑھیں

اس بارے میں مزید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button