محافلمناقب امام مھدی عجمناقب و فضائل

امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی عالمی حکومت میں انبیاء کا کردار

امام زمانہ(عج) کی عالمی حکومت میں انبیاء کا کردار
انبیاء کے لیےاللہ تعالیٰ کا ایک عظیم وعدہ یہ تھا کہ ان کی مدد کرے گا لیکن ان میں سے بہت سےانبیاء ظاہری طور پر شہید ہوگئے تھے۔
اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے:
إِنَّا لَنَنصُرُ رُسُلَنَا وَالَّذِينَ آمَنُوا فِي الحَيَاةِ الدُّنيَا وَيَومَ يَقُومُ الأَشهَادُ
ہم اپنے رسولوں اورایمان لانے والوں کی دنیاوی زندگی میں بھی مدد کرتے رہیں گے اوراس روز بھی جب گواہ کھڑے ہوں گے۔
غافر: 51
امام صادق علیہ السلام اس آیہ کی تفسیرمیں فرماتے ہیں: اللہ کی قسم، اس آیہ کا مصداق رجعت میں ظاہرہوگا۔ کیا تم نہیں جانتے کہ بہت سےانبیاء کی اس دنیا میں مدد نہیں کی گئی اوروہ مارے گئے ہیں؟ اسی طرح امام معصوم بھی مارے گئے ہیں اوران کی مدد نہیں کی گئی ہے۔ یہ رجعت میں متحقق ہوگا۔
معجم الامام المهدی(عج)، ج 5، ص 384
امام علیہ السلام ایک اورروایت میں فرماتے ہیں:
امام حسین علیہ السلام کے ہمراہ ستر انبیاء رجعت کریں گے جس طرح کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ہمراہ آئے تھے۔
معجم الامام المهدی(عج)، ج 4، ص 89
امام باقر علیہ السلام کی روایت کےمطابق امیرالمومنین علیہ السلام نے اسی آیہ مجیدہ کی تفسیرمیں فرمایا ہے کہ: معلوم ہوتا ہےکہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے تمام انبیاء زندہ ہوں گےاوررجعت کریں گے اورامیرالمومنین علیہ السلام کی مدد کے لیےآئیں گے اوران کی رکاب میں جنگ میں کریں گے۔
الشیعه و الرجعه، ج 2، ص 92
حضرت عیسٰی بن مریم علیہ السلام
بہت سی شیعہ اورسنی روایات میں واضح طورپرآیا ہےکہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام بھی آسمان سے نازل ہوں گے۔ آسمان پرعروج کرنےکے بعد حضرت عیسیٰ علیہ السلام اسی مقام پرموجود ہیں اورامام زمانہ علیہ السلام کے ظہورتک اسی مقام پررہیں گے۔ وہ آٹھ سو مردوں اورچارسو خواتین کے ساتھ زمین پرنازل ہوں گے۔
فردوس الاخبار، ج 5
حضرت عیسیٰ علیہ السلام امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ایک بہت بڑے ساتھی ہیں کہ جو اللہ کی جانب سےحضرت امام مہدی علیہ السلام کے دست راست کےعنوان سے نازل ہوں گے۔
فردوس الاخبار، ج 1، ص 530
حضرت امام مہدی علیہ السلام کی حکومت میں حضرت عیسی علیہ السلام کا ایک اہم ترین کام یہ ہے کہ وہ اپنے ہاتھوں میں موجود عصا کےذریعے صلیب کو توڑ دیں گے اوردجال کو ہلاک کریں گے اورحضرت قائم علیہ السلام کے اموال کو لوگوں کے درمیان تقسیم کریں گے۔
فردوس الاخبار، ج 1،ص 531
حضرت الیاس علیہ السلام
دوسرے وہ پیغمبر کہ جو مہدی آل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ ہوں گے وہ حضرت الیاس علیہ السلام ہیں کہ کہا جاتا ہے کہ وہ حضرت نوح علیہ السلام کے جد ہیں۔ بعض نے کہا ہےکہ انہوں نے الیسع کو بنی اسرائیل میں اپنا جانشین قراردیا ہے اوراللہ انہیں آسمانوں پرلے گئے ہیں۔ ہرسال عرفہ کے دن وہ اورحضرت خضر علیہ السلام عرفات کے میدان میں حاضرہوتے ہیں اورایک دوسرے کے ساتھ رہتے ہیں۔
مجمع البحرین، ص 316
کعبہ کےساتھ امام صادق علیہ السلام کی حضرت الیاس علیہ السلام کے ساتھ گفتگو سےمعلوم ہوتا ہے کہ ان کا شماربھی ایسےانبیاء میں سے ہوتا ہے کہ جو امام مہدی علیہ السلام کے ہمراہ تشریف لائیں گے۔ چونکہ انہوں نےگفتگو کے دوران امام کو اپنی تلوار دکھائی تھی پھر چہرے سےنقاب ہٹا کرکہا تھا کہ میں الیاس ہوں۔
الکافی، ج 1، ص 242
دانیال اوریونس علیہما السلام
امام حسین علیہ السلام نے اپنی شہادت سےقبل امام مہدی علیہ السلام کی حکومت میں امیرالمومین علیہ السلام اوربعض انبیاء کی رجعت کے بارے میں اس طرح فرمایا تھا: دانیال اوریونس علیہما السلام امیرالمومنین علی علیہ السلام کی طرف جائیں گے اورکہیں گے: خدا اوراس کا پیغمبر سچ کہتے تھے۔اس کے بعد انہیں سترمردوں کے ہمراہ بصرہ کی جانب روانہ کریں گے تاکہ حضرت امام مہدی علیہ السلام کی حکومت کے خلاف بغاوت کرنے والے جنگجووں کا قلع قمع کریں تو وہ بھی اس فرمان کے تحت باغیوں کو قتل کردیں گے۔
الخرائج و الجرائح، ج 2، ص 894
محمد جواد مروجی طبسی کی کتاب( بامداد بشریت) سے اقتباس
https://www.tebyan.net/

 

اس بارے میں مزید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button