احادیث امام علی علیہ السلامحدیث

امام علی علیہ السلام کے حکیمانہ اقوال کا موضوعی مطالعہ

 ترتیب و ترجمہ: محمد فرقان گوہر
موضوع:دوا اور علاج

دَوَاءُ النَّفْسِ الصَّوْمُ عَنِ الْهَوَى وَ الْحِمْيَةُ عَنْ لَذَّاتِ الدُّنْيَا۔
ترجمہ: نفس کی دوا یہ ہے کہ خواہشات سے روزہ رکھا جائے(یعنی دوری اختیار کی جائے) اور دنیا کی لذتوں سے پرہیز کیا جائے۔

دَاوُوا بِالتَّقْوَى الْأَسْقَامَ وَ بَادِرُوا بِهَا قَبْلَ هُجُومِ الْحِمَامِ وَ اعْتَبِرُوا بِمَنْ أَضَاعَهَا وَ لَا يَعْتَبِرَنَّ بِكُمْ مَنْ أَطَاعَهَا۔
ترجمہ: تقویٰ کے ذریعے بیماریوں کا علاج کرو، اور موت کے آنے سے پہلے اس میں جلدی کرو۔ ان لوگوں سے نصیحت حاصل کرو جنہوں نے تقویٰ کو ضائع کر دیا، اورخبردار ایسی نوبت نہ آنے دو کہ تم دوسروں کے لیے مقام عبرت بن جاؤ۔

دَاوُوا الْغَضَبَ بِالصَّمْتِ وَ الشَّهْوَةَ بِالْعَقْلِ۔
ترجمہ: غصے کا علاج خاموشی سے کرو اور شہوت کا علاج عقل سے کرو۔

دَاوُوا الْجَوْرَ بِالْعَدْلِ۔
ترجمہ: ظلم کا علاج عدل سے کرو۔

دَاوُوا الْفَقْرَ بِالصَّدَقَةِ وَ الْبَذْلِ۔
ترجمہ: فقر و تنگدستی کا علاج صدقہ و سخاوت سے کرو۔

ماخذ:

عیون الحکم و المواعظ (للیثی)، صفحہ 250

─── ◈☆◈ ───

 

اس بارے میں مزید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button