اخلاق حسنہاخلاقیاترسالاتسلائیڈر

اخلاق حسنہ اور معصومین علیہم السلام

مؤلف: اسلامی تحقیقاتی مرکز
رسول خدا (ص) اور ا ئمہ معصومین علیہم السلام، اخلاق حسنہ کی اعلی ترین مثالیں ہیں اور یہ بے مثال "” حُسن خلق "”ان کے کردار اور گفتار سے عیاں تھا_ ان ہی عظیم شخصیتوں کے ارشادات کی روشنی میں ہم "”حُسن خلق”” کے اعلی درجہ پر فائز ہو سکتے ہیں_ چنانچہ ہم یہاں اُن کے ارشادات سے چند نمونے پیش کر رہے ہیں تاکہ وہ ہماری زندگی کے لئے مشعل راہ بن جائیں : رسول خدا (ص) نے صحابہ کو مخاطب کرکے فرمایا :
"”کیا میں تمہیں وہ چیز نہ بتائوں کہ جس کے لحاظ سے تم میں سے کون مجھ سے زیادہ مشابہ ہوگا ؟ صحابہ نے عرض کی : "”اے اللہ کے رسول (ص) ضرور بتایئے_”” تو آپ (ص) نے فرمایا :
"”جس کا اخلاق بہت اچھا ہے””
اصول کافی (مترجم ) ج2، ص 84یا تحف العقول ص48
آپ (ص) ہی کا ارشاد گرامی ہے:
"”خوش نصیب ہے وہ شخص جو لوگوں سے خوش خلقی سے ملتا ہے ” ان کی مدد کرتا ہے اور اپنی برائی سے انہیں محفوظ رکھتا ہے”
تُحف العقول ، ص28
امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
"”خداوند عالم نے اپنے ایک پیغمبر کو مخاطب کرکے فرمایا :
"”خوش خلقی گناہوں کو اُسی طرح ختم کردیتی ہے جس طرح سورج برف کو پگھلا دیتا ہے”
تحف العقول _ ص 28_ بحارالانوار ج 71، ص 383
آپ (ع) ہی کا ارشاد ہے:
"”بے شک بندہ اپنے حسن اخلاق سے دن کو روزہ رکھنے والے اور رات کو نماز قائم کرنے والے کا درجہ حاصل کرلیتا ہے”
وسائل الشیعہ ج8، ص 56_ تحف العقول ص 48

اخلاق معصومین (ع) کے چند نمونے:
ہمارے معصوم رہبروں (ع) نے جس طرح "”اخلاق حسنہ”” کے بارے میں نہایت ہی سبق آموز ارشادات فرمائے ہیں ” اسی طرح دوست اور دشمن کے سامنے نیک اخلاق کے بہترین اعلی نمونے بھی پیش کئے ہیں; ملاحظہ کیجئے:

1۔ انس (پیغمبر اکرم (ص) کے خادم) سے مروی ہے کہ : میں نے رسالت مآب (ص) کی نو سال تک خدمت کی "لیکن اس طویل عرصے میں حضور (ص) نے مجھے حتی ایک بار بھی یہ نہیں فرمایا: "”تم نے ایسا کیوں کیا؟”” _ میرے کسی کام میں کبھی کوئی نقص نہیں نکالا، میں نے اس مدت میں آنحضرت (ص) کی خوشبو سے بڑھ کر کوئی اور خوشبو نہیں سونگھی، ایک دن ایک بادیہ نشین (دیہاتی) آیا اور آنحضرت (ص) کی عبا کو اتنی زور سے کھینچا کہ عبا کے نشان آپ (ص) کی گردن پر ظاہر ہوگئے_ اس کا اصرار تھا کہ حضور اکرم (ص) اسے کوئی چیز عطا فرمائیں_ رسالت مآب (ص) نے بڑی نرمی اور مہربانی سے اُسے دیکھا اور مسکراتے ہوئے فرمایا:
"اسے کوئی چیز دے دو”
چنانچہ خداوند عالم نے یہ آیت نازل فرمائی:
انّک لَعلی خُلق: عظیم
"بے شک آپ اخلاق (حسنہ) کے اعلی درجہ پر فائز ہیں”
سورہ قلم ، آیت 4
2۔ حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے قریبی افراد میں سے ایک شخص آپ (ع) کے پاس آیا اور بُرا بھلا کہنے لگا ” لیکن آپ (ع) خاموش رہے ، جب وہ شخص چلا گیا تو امام (ع) نے حاضرین کو مخاطب کرکے فرمایا:
"آپ لوگوں نے سن لیا ہوگا کہ اس شخص نے مجھ سے کیا کہا ہے اب میں چاہتا ہوں کہ آپ میرے ساتھ چلیں اور میرا جواب بھی سن لیں”
امام علیہ السلام راستے میں اس آیت کی تلاوت فرماتے جارہے تھے:
"و الکاظمین الغیظ والعافین عن الناس والله یحب المحسنین "
"جو لوگ غصے کو پی جاتے ہیں اور لوگوں کو معاف اور درگذر کردیتے ہیں اوراللہ تعالی ایسے احسان کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے”_
سورہ آل عمران آیت 134
ساتھیوں نے سمجھ لیا کہ امام (ع) آیت عفو کی تلاوت فرما رہے ہیں، لہذا اسے کوئی تکلیف نہیں پہنچائیں گے ،جب اس کے گھر پہنچے تو امام (ع) نے اس کے خادم سے فرمایا :
کہ اپنے مالک سے کہدو کہ علی ابن الحسین علیہ السلام تمہیں بلا رہے ہیں_
جب اس شخص نے سنا کہ امام (ع) فوراً ہی اس کے پاس آئے ہیں تو اس نے دل میں کہا کہ یقینا حضرت (ع) مجھے میرے کئے کی سزا دیں گے اور اس کا انتقام لیں گے_ چنانچہ اس نے یہ سوچ کر خود کو مقابلہ کے لئے تیار کرلیا، لیکن جب باہر آیا تو امام (ع) نے فرمایا :
"”میرے عزیز تم نے اب سے کچھ دیر پہلے میرے متعلق کچھ باتیں کہی تھیں ” اگر یہ باتیں مجھ میں پائی جاتی ہیں تو خدا مجھے معاف کرے” اور اگر میں اُن سے پاک اور بَری ہوں تو خدا تمہیں معاف کرے””_
اُس شخص نے جب یہ سنا تو بہت شرمندہ ہوا ” امام (ع) کی پیشانی پر بوسہ دیا اور معافی مانگنے لگا اور عرض کی :””میں نے جو کچھ کہا ” غلط کہا” بے شک آپ (ع) ایسی باتوں سے پاک ہیں”ہاں ” میرے اندر یہ باتیں موجود ہیں ”
منتہی الآمال، ج3 ، ص 5_ مطبوعہ انتشارات جاویدان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
http://alhassanain.org/urdu/?com=content&id=672

اس بارے میں مزید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button